اپریل 29, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

لاہور میں پی ایس ایل کا دوسرا مرحلہ شروع

قذافی سٹیڈیم میں میچ کے باعث ملحقہ شاہراہوں پر ٹریفک کا دباؤ بڑھ گیا

لاہور میں پی ایس ایل کا دوسرا مرحلہ شروع ہو گیا۔

قذافی سٹیڈیم میں میچ کے باعث ملحقہ شاہراہوں پر ٹریفک کا دباؤ بڑھ گیا۔

جس سے شہریوں کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑا

لاہور میں ملتان سلطان اور پشاور زلمے کی ٹیمز کے درمیان پی ایس ایل میچ کے باعث

لاہور کے قذافی سٹیڈیم کے اطراف سڑکوں پر ٹریفک کا دباؤ بڑھ گیا۔ سڑکوں پر جگہ جگہ بیریئر اور رکاوٹوں کی وجہ سے ٹریفک کی روانی سست روی کا شکار ہے۔

ٹیموں کی آمدورفت کے باعث ٹریفک پولیس نے شہر کی اہم شاہراہوں مال روڈ

فیروز پور روڑ، کینال روڈ، مین بلیوارڈ گلبرگ و دیگر راستوں کو میلوں دور سے ہی عام ٹریفک کیلئے بند کر دیا تھا۔

ٹریفک پولیس نے ایڈوائزری پلان میں نو سے گیارہ منٹ ٹریفک بند رکھنے کا اعلان کیا تھا

لیکن مال روڈ ،کینال روڈ، جیل روڈ، گلبرگ مین بلیوارڈ اور کلمہ چوک سے

اچھرہ پل تک گھنٹوں پہلے ٹریفک بند کر دی تھی

%d bloggers like this: