دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

ڈیرہ غازی خان کی خبریں

ڈیرہ غازی خان سےنامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلوں پر مبنی خبریں،تبصرے اور تجزیے۔

 پنجاب فوڈ اتھارٹی

غیر معیاری اورملاوٹی اشیاء فروخت کرنے والوں پر پنجاب فوڈاتھارٹی کے چھاپے۔۔۔

1700 ساشے گٹکا،2650لٹر آرسینک ملا پانی،43لٹر ایکسپائرڈ بیوریجز اور 30کلو ملاوٹی مصالحہ تلف۔۔۔

ہوٹل،بیکری،سوئیٹس اینڈ کنفکشنری یونٹ،سپر سٹور سمیت269فوڈ پوائنٹس کی چیکنگ، ناقص خوراک کی تیاری اور فروخت پر1لاکھ95ہزارروپےروپے کے جرمانے عائد،238شاپس مالکان کو وارننگ نوٹسز جاری۔۔

بہاولپور 10فروری: ڈائریکٹر جنرل پنجاب فوڈ اتھارٹی رفاقت علی نسوآنہ کی ہدایت پر ڈائریکٹر آپریشنز سائوتھ پنجاب محمد سیف کی زیر نگرانی بہاولپور اور ڈی جی خان ڈویژن کے مختلف اضلاع میں صحت دشمن عناصر کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں۔

تفصیلات کے مطابق بہاولپور میں پنجاب فوڈ اتھارٹی کی تکہ شاپ،بیکری،سوئیٹس اینڈ کنفکشنری یونٹ کی چیکنگ کرتے ہوئے

غیر معیاری اور مضرصحت اشیاء پائے جانے پر25ہزارروپے کے جرمانے عائد کردیئے۔مزید تفصیلات کے مطابق رحیم یار خان میں پنجاب فوڈاتھارٹی کی بڑی کارروائی کرتے ہوئے1700ساشے ممنوعہ گٹکا اور2650لٹر آرسینک ملا پانی تلف،40ہزارروپے جرمانہ عائد کردیا۔

کارروائی عثمان پان شاپ ریلوے روڈ رحیم یار خان میں کی گئی۔ممنوعہ اشیاء کی فروخت پر 40ہزارروپے کا جرمانہ بھی عائد کردیا گیا۔پانی کے سیمپل میں آرسینک کی مقدار پائی گئی۔

غیر معیاری اور ملاوٹی اشیاء کی ترسیل نہیں ہونے دیں گے۔ممنوعہ اشیاء کی فروخت سنگین جرم ہے۔عوام کی صحت کے ساتھ ملاوٹ مافیا کو نہیں کھیلنے دیں گے۔

اس کے علاوہ بہاولنگر میں کریانہ سٹورز اور بیکریز پر صفائی کے انتہائی ناقص انتظامات اور ایکسپائرڈاشیاء پائے جانے پر11ہزارروپے کے جانے عائد کردیئے

اسی طرح ڈی جی خان میں چکن شاپ،بیکری،کریانہ سٹور اور ڈرنک کارنر میں انتہائی ناقص انتظامات اور ملاوٹی اشیاء پائے جانے پر22ہزار روپے کا جرمانہ عائد کردیا گیا۔

س کے علاوہ مظفرگڑھ میں پنجاب فوڈاتھارٹی کا ہوٹل،سپر سٹورپر چیکنگ کرتے ہوئے ایکسپائرڈ اور مضر صحت اشیاء پائے جانے پر28ہزارروپے کے جرمانے عائد کردیئے

اس کے علاوہ لیہ میں کریانہ سٹور اور ہوٹل کی چیکنگ کے دوران غیر معیاری انتظامات پائے جانے پر20ہزارروپے کا جرمانہ بھی عائد کردیاگیا

اور30لٹر ایکسپائرڈ بیوریجز کو موقع پر ہی تلف کردیا۔اس کے علاوہ راجن پور میں ہوٹل، کریانہ سٹور،بیکری پر کارروائی کرتے ہوئے16ہزارروپے کا جرمانہ کردیاگیا۔

ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
ڈیرہ غازیخان:

پولیس تھانہ گدائی کی سماج دشمن عناصر کے خلاف کاروائی،پرچی جواء کرانے والا ملزم گرفتار، پرچی جواء کی رقم برآمد۔

تفصیلات کے مطابق پولیس تھانہ گدائی کو مخبر کی طرف سے اطلاع ملی کہ ایک شخص چلتے پھرتے پرچی جواء کی گیم کر کے سادہ لوح لوگوں کو لوٹ رہا ہے

جو اس وقت خیابان سرور کے مین چوک پر موجود ہے۔ مخبر کی اطلاع کو معقول جانتے ہوئے پولیس تھانہ گدائی کے تفتیشی آفیسر محمد یوسف SI نے فوری پرچی جواء کرانے والے ملزم کے خلاف ریڈ کر کے پرچی جواء کرانے والا

ملزم اعجاز حسین ولد نور محمد قوم آرائیں سکنہ شہزاد کالونی کو گرفتار کر لیا اور ملزم کے قبضے سے پرچی جواء کی فروختگی رقم برآمد کر کے حوالات بند کر دیا

اور ملزم کے خلاف تھانہ گدائی میں قمار بازی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر دیا گیا۔

اس موقع پر ایس ایچ تھانہ گدائی چوہدری علی محمد کا کہنا تھا کہ جرائم پیشہ افراد کی گرفتاری عمل میں لانے کے لیےخصوصی مہم جاری ہے۔معاشرہ کے ناسور سماج دشمن عناصر کا خاتمہ میری اولین ترجیح ہے۔

پبلک ریلیشن آفیسر
دفتر ڈی پی او ڈیرہ غازیخان

ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

ڈیرہ غازی خان

وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار کی ہدایت پر ڈیرہ غازی ڈویژن میں معیاری رمضان بازاروں کی تیاریاں شروع کردی گئیں۔

کمشنر لیاقت علی چٹھہ نے کہا کہ چاروں اضلاع کے رمضان بازاروں میں عوام کو معاشی ریلیف دلایا جائیگا۔

ڈویژن کے ہر پٹرول پمپس پر مرد اور خواتین کےلئے الگ بیت الخلاء مختص کرانے کے ساتھ بہتر صفائی کو یقینی بنایا جائیگا۔اقدامات نہ ہونے پر پٹرول پمپس کے این او سی کو واپس لیا جاسکتا ہے۔

جنرل بس سٹینڈ پر بھی واش رومز بہتر ہونے چاہیے۔انہوں نے یہ ہدایات ویڈیو لنک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے جاری کیں۔

کمشنر نے کہا کہ ۔چیف سیکریٹری کے انیشیوٹیوز کے ساتھ ہر ڈپٹی کمشنر عوامی فلاح کے الگ اقدامات بھی کرسکتے ہیں۔ہر مین ہول پر ڈھکن لگائے جائیں۔سٹریٹ لائٹس بحال کی جائیں۔انہوں نے کہا کہ

انسانی جانیں بچانے کےلئے آوارہ کتوں کی تلفی مہم احتیاط کے ساتھ جاری رکھی جائے۔مستحق افراد کےلئے لنگر خانہ،پناہ گاہ،احساس دیوار،راشن رعائت پروگرام کی مزید بہتری کےلئے اقدامات کئے جائیں۔

کورونا ویکسی نیشن کے اہداف حاصل کئے جائیں۔چاروں اضلاع میں جمعبندی کی تکمیل،زیر التوا جوڈیشیل کیسز اور انکوئریز جلد نمٹائی جائیں۔سرکاری واجبات کی سو فیصد وصولی کو یقینی بنایا جائے۔

اشیائے خوردونوش کے سرکاری نرخ ہر دکان پر آویزاں ہونے چاہئے۔تعلیمی اداروں کے باہر زیبرا کراسنگ اور دیگر حفاظتی انتظامات کئے جائیں۔

ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

کمشنر لیاقت علی چٹھہ نے کہا کہ سرکاری فرائض احسن طریقے سے انجام دئیے جائیں،فرائض میں کوتاہی برتنے والوں کی ڈیرہ غازی خان ڈویژن میں کوئی

گنجائش نہیں۔اجلاس میں ریونیو معاملات،کورونا ویکسی نیشن،پرائس کنٹرول،احساس راشن رعائت پروگرام،احساس دسترخوان،لنگرخانے،احساس دیوار،کھاد،گندم اور

آٹا کی غیر قانونی ترسیل کی روک تھام،سرکاری عمارتوں کے رنگ و روغن،پینے کے پانی کی کلورینیشن،وال چاکنگ،غیر قانونی بل بورڈز کے خلاف مہم سمیت دیگر

امور پر ہدایات جاری کی گئیں۔ڈپٹی کمشنرز ذیشان جاوید،سید موسی رضا،عدنان محمود اعوان،شہباز حسین کے علاوہ ایڈیشنل کمشنر کوآرڈینیشن خالد منظور،

اسسٹنٹ کمشنر ریونیو محمد صفات اللہ،اسسٹنٹ کمشنر جنرل حیات اختر،ڈائریکٹرز ڈاکٹر توصیف طاہر،چوہدری اظہر یوسف،ملک محمد رمضان،ڈی بی اے شہزاد قدیر اور دیگر متعلقہ افسران شریک تھے۔

ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

ڈیرہ غازیخان

وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار کی ہدایت پر ڈیرہ غازی ڈویژن میں معیاری رمضان بازاروں کی تیاریاں شروع کردی گئی۔کمشنر لیاقت علی چٹھہ نے کہا ہے کہ

چاروں اضلاع کے رمضان بازاروں میں عوام کو معاشی ریلیف دلایا جائیگا۔ڈویژن کے ہر پٹرول پمپ پر مرد اور خواتین کیلئے الگ بیت الخلاء مختص کرانے کے

ساتھ بہتر صفائی کو یقینی بنایا جائیگا۔اقدامات نہ ہونے پر پٹرول پمپس کے این او سی واپس لیے جاسکتے ہیں جنرل بس سٹینڈ پر بھی واش رومز بہتر ہونے چاہئیں. کمشنرنے یہ ہدایات ویڈیو لنک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے جاری کیں۔

کمشنر نے کہا کہ چیف سیکرٹری کے انیشیوٹیوز کے ساتھ ڈپٹی کمشنرز عوامی فلاح کے الگ اقدامات بھی کرسکتے ہیں۔

ہر مین ہول پر ڈھکن لگائے جائیں۔سٹریٹ لائٹس بحال کی جائیں۔انہوں نے کہا کہ انسانی جانیں بچانے کیلئے آوارہ کتوں کی تلفی مہم احتیاط کے ساتھ جاری رکھی جائے۔

مستحق افراد کیلئے لنگر خانہ،پناہ گاہ،احساس دیوار،راشن رعایت پروگرام کی مزید بہتری کیلئے اقدامات کئے جائیں۔

کورونا ویکسی نیشن کے اہداف حاصل کئے جائیں۔چاروں اضلاع میں جمعبندی کی تکمیل،زیر التوا جوڈیشل کیسز اور انکوائریز جلد نمٹائی جائیں۔سرکاری واجبات کی سو فیصد وصولی کو یقینی بنایا جائے۔

اشیائے خوردونوش کے سرکاری نرخ ہر دکان پر آویزاں ہونے چاہئیں۔تعلیمی اداروں کے باہر زیبرا کراسنگ اور دیگر حفاظتی انتظامات کئے جائیں۔

کمشنر لیاقت علی چٹھہ نے کہا کہ سرکاری فرائض احسن طریقے سے انجام دئیے جائیں،فرائض میں کوتاہی برتنے والوں کی ڈیرہ غازی خان ڈویژن میں کوئی گنجائش نہیں۔اجلاس میں ریونیو معاملات،

کورونا ویکسی نیشن،پرائس کنٹرول،احساس راشن رعایت پروگرام،احساس دستر خوان،لنگرخانے،احساس دیوار،کھاد،گندم اور آٹا کی غیر قانونی ترسیل کی روک تھام،سرکاری عمارتوں کے رنگ و روغن،پینے کے پانی کی کلورینیشن،

وال چاکنگ،غیر قانونی بل بورڈز کے خلاف مہم سمیت دیگر امور پر ہدایات جاری کی گئیں۔ڈپٹی کمشنرز ذیشان جاوید،سید موسی رضا،عدنان محمود اعوان،شہباز حسین کے علاوہ ایڈیشنل کمشنر کوآرڈینیشن خالد منظور

،اسسٹنٹ کمشنر ریونیو محمد صفات اللہ،اسسٹنٹ کمشنر جنرل حیات اختر،ڈائریکٹرز ڈاکٹر توصیف طاہر،چوہدری اظہر یوسف،ملک محمد رمضان،ڈی بی اے شہزاد قدیر اور دیگر متعلقہ افسران شریک تھے۔

ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

ڈیرہ غازیخان

سپرنٹنڈنٹ سنٹرل جیل ڈیرہ غازیخان ملک مشتاق حسین نے کہا ہے کہ ملازمت میں پروموشن ہر ملازم کا حق ہے.

انہوں نے یہ بات سنٹرل جیل ڈیرہ غازیخان میں ہیڈ واڈر سے چیف وارڈرپروموٹ ہونے پر ملک عاشق حسین کو پروموشن بیج لگانے کے موقع پر کہی.

اس موقع پر جیل افسران اورملازمین بھی موجودتھے. سپرنٹنڈنٹ جیل نے ملک عاشق حسین کو پروموشن پر مبارکباد دی

سیکرٹری زراعت جنوبی پنجاب ثاقب علی عطیل کی تونسہ میں جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ کے کیمپ آفس میں کاشتکاروں سے ملاقات، مسائل سنے

محکمہ زراعت کے تحت جاری ترقیاتی سکیموں کا جائزہ لیا

کسان دوست پالیسیوں کے ثمرات کا جائزہ لینے کیلئے فیلڈ وزٹ جاری رہیں گے،ثاقب علی عطیل

ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
ملتان

وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان احمد بزدار کی ہدایت پرسیکرٹری زراعت جنوبی پنجاب ثاقب علی عطیل نے تونسہ میں قائم جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ کے کیمپ آفس میں کاشتکاروں سے ملاقات کی، درپیش مسائل سنے اور موقع پر متعلقہ افسران کو ان کے حل کیلئے

ہدایات بھی جاری کیں۔ محکمہ زراعت کے تحت جاری ترقیاتی سکیموں کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر سیکرٹری زراعت جنوبی پنجاب ثاقب علی عطیل نے کہا کہ کیمپ آفس قائم کرنے کا مقصد مقامی سطح پر عوام کے مسائل ان کی دہلیز پر حل کرنا ہے۔

موجودہ حکومت کاپسماندہ علاقوں کی ترقی پر خصوصی فوکس ہے اس سلسلہ میں عملی اقدامات کئے جارہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ کسان دوست پالیسیوں کے ثمرات کا جائزہ لینے کیلئے فیلڈ وزٹ جاری رہیں گے۔

ترقیاتی منصوبے جتنی جلد مکمل ہوں گے اتنی جلد ی کسان خوشحال ہوگااور دیہی علاقوں میں ترقی ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت نے ساؤتھ پنجاب کے عوام کی محرومیوں کے ازالہ کیلئے علیحدہ سیکرٹریٹ قائم کرکے اس کو مکمل فعال کردیا ہے۔

ساؤتھ پنجاب سیکرٹریٹ خطہ کی ترقی میں اپنا کلیدی کردار ادا کرے گا۔دریں اثنا سیکرٹری زراعت جنوبی پنجاب ثاقب علی عطیل نے تونسہ اور ڈی جی خان میں گندم سمیت دیگر کاشتہ فصلات کا جائزہ لیا

اور فیلڈ فارمیشنز کو ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ گندم کی فصل اس وقت گوبھ کے اہم مرحلہ سے گزر رہی ہے لہٰذا زیادہ سے زیادہ فیلڈ وزٹ کئے جائیں اورکنگی سے متاثرہ گندم کی اقسام کا مکمل ریکارڈ رکھا جائے۔

انہوں نے کہا کہ کاشتکاروں کی رہنمائی کی جائے کہ محکمہ زراعت کے ماہرین کی سفارش کے بغیر کسی بھی قسم کے زرعی زہروں کا سپرے نہ کیا جائے۔

انہوں نے کہا کہ کھادوں کی مقررکردہ نرخوں پرفراہمی یقینی بنائی جائے۔ گراں فروشوں کو کسی قسم کی رعائت نہ دی جائے۔

سیکرٹری زراعت جنوبی پنجاب نے تونسہ میں شعبہ زرعی انجینئرنگ کے یونٹ سپروائزر کے دفتر کا سرپرائزدورہ کیا،دفتر کی صفائی ستھرائی اور ریکارڈ چیک کیا۔

About The Author