آئی جی پنجاب کمپلینٹ سنٹر ون سیون ایٹ سیون پر موصول شکایات پر ایکشن کا فیصلہ ،،،، آئی جی پنجاب نے پچاس پولیس افسران کو وضاحتی لیٹرز جاری کر دئیے
پنجاب بھر کے چھبیس ایس پیز، تین اے ایس پیز اور اکتیس ڈی ایس پیز سے وضاحت طلب کی گئی ہے
لاہور میں تعینات رہنے والے نو ایس پیز، پندرہ ڈی ایس پیز اور دو اے ایس پیز کو وضاحتی لیٹرز جاری ہوئے۔
پولیس افسران سے ایف آئی آر کے اندراج میں تاخیر اور اشتہاری ملزمان کی گرفتاریوں میں غفلت پر وضاحت مانگی گئی۔
ناقص تفتیش، جھوٹی ایف آئی آرز کا اندراج اور مال مقدمہ کی برآمدی میں کوتاہی پر بھی پولیس افسران سے وضاحت طلب کی گئی ہے۔
ہیلپ لائن پر شکایات کے جائزہ کے بعد آئی جی نے افسران کو وضاحتی لیٹرز جاری کرنے کا حکم دیا تھا۔
ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق سات روز میں تسلی بخش جواب نہ دینے والوں کے خلاف محکمانہ کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔
اے وی پڑھو
قومی اسمبلی دا تاریخی سیشن ،،26ویں آئینی ترمیم منظور
نیشنل پریس کلب کے انتخابات، جرنلسٹ پینل نے میدان مارلیا، اظہر جتوئی صدر منتخب
ملتان یونین آف جرنلسٹس کے سالانہ انتخابات میں "پروفیشنل جرنلسٹس گروپ” نے میدان مار لیا،