دسمبر 23, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

کراچی: قدیم برنس گارڈن کو تقریبا بیس سال بعد شہریوں کے لئے کھول دیا گیا

برنس گارڈن میں داخلے کے لئے دو نئے دروازے اور واکنگ ٹریک بنایا گیا ہے

کراچی کے ضیاء الدین روڈ اور آئی آئی چندریگر روڈ کے سنگم پر واقع برنس گارڈن کو تزین و آرائیش کے بعد عوام کے لئے کھول دیا گیا ۔۔

ایڈمنسٹریٹر کراچی مرتضی وہاب کا کہنا ہے کہ گارڈن میں پھل دار درخت بھی لگائے جا رہے ہیں ۔۔

کراچی کے قدیم برنس گارڈن کو تقریبا بیس سال بعد شہریوں کے لئے دوبارہ کھول دیا گیا ۔۔

ایڈمنسٹریٹر کراچی مرتضی وہاب نے بتایا کہ برنس گارڈن میں داخلے کے لئے دو نئے دروازے اور واکنگ ٹریک بنایا گیا ہے

مرتضی وہاب ، ایڈمینسٹریٹر کراچی

ایک سوال کے جواب میں مرتضی وہاب نے کہا کہ سندھ کو صحت کارڈ کی ضرورت نہیں کیوں کہ ہم نجی اسپتالوں کو نہیں نوازتے ، سندھ حکومت سرکاری اسپتالوں کے انفراسٹرکچر کو بہتر بنا رہی ہے۔

مرتضی وہاب ، ایڈمینسٹریٹر کراچی

ایڈمنسٹریٹر کراچی کا کہنا تھا کہ پیپلز اسکوئر میں آنے والے شہری برنس گارڈن میں آکر یہاں کے سر سبز ماحول سے لطف اندوز ہوسکتے ہیں۔۔

About The Author