جیالے رہنماوں نے ستائیس فروری کو کراچی سے شروع ہونے والے لانگ مارچ کے انتظامات کا جائزہ لیا۔
وزیر اطلاعات سندھ سعید غنی نے دیگر پارٹی رہنماوں کے ہمراہ مزار قائد سے لانگ مارچ کے روٹ کا جائزہ لیا۔
لانگ مارچ کے روٹ کے علاوہ بلاول بھٹو کے کنٹینر کے مقام اور روانگی کے وقت تقاریر کے مقام کا بھی تعین کیا گیا۔
صوبائی وزیر سعید غنی کا کہنا تھا پیپلز پارٹی کا لانگ مارچ اس نااہل اور سلیکٹڈ حکومت کے تابوت میں آخری کیل ثابت ہو گا ۔
صوبائی وزیر ناصر شاہ نے کہا ستائیس فروری کو عوام کا سمندر اسلام آباد کی طرف مارچ کرے گا ۔
وفاقی وزراء کی بوکھلاہٹ سے ظاہر ہے کہ ان کے گھر جانے کا وقت آچکا ہے ۔
رکن سندھ اسمبلی شرجیل میمن کا کہنا تھا اس دن پاکستان کی عوام نااہل حکومت کو گھر بھیجنے کا اعلان کرے گی۔
اے وی پڑھو
قومی اسمبلی دا تاریخی سیشن ،،26ویں آئینی ترمیم منظور
نیشنل پریس کلب کے انتخابات، جرنلسٹ پینل نے میدان مارلیا، اظہر جتوئی صدر منتخب
ملتان یونین آف جرنلسٹس کے سالانہ انتخابات میں "پروفیشنل جرنلسٹس گروپ” نے میدان مار لیا،