دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

صوبے کے نام پر سیاست||مظہراقبال کھوکھر

مہینوں سے مختلف سڑکوں اور گلی محلوں میں پڑا کوڑا اٹھایا جارہا ہے ڈپٹی کمشنر نے شہر کی پارکوں کا بھی وزٹ کیا اور سہولیات بہتر کرنے کی ہدایت کی جبکہ جنرل بس اسٹینڈ سمیت شہر بھر سے تجاوزات کے خاتمے کی ہدایت کی ہے

مظہر اقبال کھوکھر

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ڈی سی لیه اور تبدیلی
مظہر اقبال کھوکھر
مظاہرقلم
ملک کے ممتاز مزاح نگار مشتاق احمد یوسفی مرحوم لکھتے ہیں کہ” ہمارے ملک میں سرکاری ملازم کام نہ کرنے کی تنخواہ لیتے ہیں اور کام کرنے کی رشوت لیتے ہیں” یہ ایک ایسی حقیقت ہے جس سے کوئی بھی انکار نہیں کر سکتا کہ افسر شاہی ایک الگ شاہی ہوتی ہے ہر سرکاری ملازم کی اپنی ایک حکومت ہوتی ہے اور اپنی ایک ریاست ہوتی ہے جس میں کوئی بھی پوچھنے والا نہیں ہوتا کلرک بادشاہ سے ڈی سی تک ہر اہلکار اپنے اختیار سے کہیں زیادہ بااختیار  ہوتا ہے افسر تو افسر ہوتے ہیں مگر عوام کے لیے تو سرکاری چپڑاسی بھی افسر ہوتا ہے۔ عوام کے ٹیکسوں کے پیسوں سے تنخواہ لینے والے سرکاری اہلکار ہوتے تو عوام کے ملازم ہیں مگر وہ اعوام کو اپنی رعایا سمجھتے ہیں حالانکہ عوام کی خدمت کرنا مسائل حل کرنا اور دفتری معاملات میں آسانیاں پیدا کرنا سرکاری ملازمین کی ذمہ داری ہوتی ہے مگر کوئی بھی اہلکار اپنی ذمہ داری ، ذمہ داری سے ادا نہیں کرتا بلکہ دانستہ طور پر عوام کے لیے مشکلات پیدا کی جاتی ہیں۔ سرکاری اہلکاروں کی یہی کام چوری اور رشوت ستانی اس قدر ہمارے معاشرے اور روز مرہ معمولات میں سرائیت کر چکی ہے کہ عام لوگ پہلے تو کوشش کرتے ہیں کہ کسی سرکاری دفتر میں جانا ہی نہ پڑے اور اگر باامر مجبوری کسی دفتر میں جانا بھی پڑے تو عام لوگ سب سے پہلے رشوت اور سفارش کا بندوبست کرتے ہیں کیونکہ سرکاری دفاتر میں رشوت اور سفارش دو ایسے پہئے ہیں جن کے بغیر کوئی فائل ایک انچ بھی آگے نہیں بڑھ سکتی ہے سرکاری اہلکاروں کی مٹھی اور جیب گرم ہوتی ہے تو نہ ہوسکنے والے کام بھی ہونا شروع ہوجاتے ہیں۔
ایسی صورتحال میں جب سرکاری دفاتر میں سرکاری ملازمین کی کام چوری ، سست روی ، غفلت ، نااہلی اور غیر ذمہ داری ایک عام سے بات ہو اور اچانک کوئی سرکاری اہلکار یا کوئی افسر کام کرنا شروع کر دے اور ذمہ داری سے بڑھ کر ذمہ داری ادا کرنا شروع کر دے تو خوشگوار حیرت تو ہوتی ہے لیه میں آج کل کچھ ایسی ہی صورتحال ہے حال ہی میں تعینات ہونے والے ڈپٹی کمشنر شہباز حسین موضوع بحث بنے ہوئے ہیں مقامی سطح پر اخبارات اور سوشل میڈیا پر ان کا تذکرہ ہورہا ہے۔ شہباز حسین اپنے پیش رو او ایس ڈی بنا دئے جانے والے اظفر ضیاء کی جگہ تعینات ہوئے ہیں۔ ڈپٹی کمشنر کا چارج سنبھالنے سے پہلے جب شہباز حسین لیه کی حدود میں داخل ہوئے تو انھوں نے لیه کی پسماندہ ترین تحصیل چوبارہ کے تحصیل ہسپتال کا ایک شہری کی حیثیت سے وزٹ کیا اور اس موقع پر غیر حاضر  اور غیر اخلاقی رویہ اپنانے والے ملازمین کو برطرف کیا جبکہ چارج سنبھالنے کے بعد انھوں نے ڈسٹرکٹ ہسپتال ، تھل ہسپتال کروڑ لعل عیسن  سمیت مختلف ہسپتالوں کے دورے کئے اور صحت کی سہولیات کا جائزہ لیا اس کے ساتھ ساتھ ڈپٹی کمشنر صبح سویرے شہر کی مختلف شاہراؤں اور مختلف گلیوں محلوں کے دورے کر کے صفائی کی صورتحال کا مسلسل جائزہ لے رہے ہیں جبکہ انھوں نے مہینہ صفائی مہم کا آغاز بھی کیا ہے جس کی وجہ سے عملہ صفائی مسلسل اپنے کام میں مصروف نظر اتا ہے شہر کی صورتحال بہتر ہورہی ہے مہینوں سے مختلف سڑکوں اور گلی محلوں میں پڑا کوڑا اٹھایا جارہا ہے ڈپٹی کمشنر نے شہر کی پارکوں کا بھی وزٹ کیا اور سہولیات بہتر کرنے کی ہدایت کی جبکہ جنرل بس اسٹینڈ سمیت شہر بھر سے تجاوزات کے خاتمے کی ہدایت کی ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ ڈی سی لیه نے غیر قانونی کالونییز کے خلاف بھی کارروائی کا آغاز کر دیا جو کہ انتہائی خوش آئند ہے۔

اصولی طور پر یہ تمام کام ڈپٹی کمشنر کی ذمہ داری میں شامل ہیں تمام محکمے براہ راست ان کے ماتحت کام کرتے ہیں ان کے کام کا جائزہ لینا ہدایات جاری کرنا اور کام میں سستی کرنے والے اہلکاروں کی سرزنش کرنا ان کے فرائض اور ذمہ داری میں شامل ہے مگر کیونکہ ہمارے ہاں ذمہ داری پوری کرنے کا کوئی کلچر نہیں تو ایسے میں ڈپٹی کمشنر کے ان اقدامات کو سراہا جارہا ہے یقیناًًً کوئی بھی اچھا کام ہو تو وہ قابل ستائش ہوتا ہے  یہی وجہ ہے کہ عوامی حلقوں کی طرف سے یہ توقع کی جارہی ہے کہ ڈپٹی کمشنر لیه ان مثبت اقدامات کو مزید وسعت دیتے ہوئے  شہر کے گرین بیلٹ کو قبضہ گروپوں سے واگزار کرانے کے لیے خصوصی اقدامات کریں  ، سرکاری محکموں سے رشوت کرپشن کے خاتمے کے لیے سخت اقدامات کریں اور شہر کی خوبصورتی اور تعمیر و ترقی اور خوشحالی کے لیے بھی اپنا بھر پور کردار ادا کریں۔
کسی بھی حکومت کو کامیاب کرنے یا ناکام کرنے میں بیوروکریسی اور سرکاری مشینری کا بڑا اہم کردار ہوتا ہے حکومت چاہے جتنے بھی اچھے فیصلے کر لے مگر مگر اس کے اثرات اس وقت تک عام آدمی تک نہیں پہنچیں گے جب تک نچلی سطح پر تحصیل اور ضلعی انتظامیہ ایمانداری سے کام نہیں کرے گی۔ ہم تو پہلے بھی کئی بار انہی صفحات پر عرض کر چکے ہیں کہ تبدیلی وہ نہیں ہوتی جو کاغذوں میں بتائی جاتی ہے دعوؤں میں بتائی جاتی ہے اور  وہ تبدیلی یا ترقی ہو ہی نہیں سکتی جو تقریروں اور پریس کانفرنسز کے زریعے بتانی پڑے تبدیلی تو وہ ہوتی ہے جو عوام کے چہروں سے نظر آئے خوشحالی تو وہ ہوتی ہے لوگوں کے رویوں سے نظر آئے ترقی تو وہ ہوتی ہے جو حکومت کی کارکردگی سے نظر آئے آج کل سرکاری دفاتر اور شہر میں ٹی ایم اے

کے عملے کو مستعد دیکھتا ہوں تو امید کرتا ہوں کہ تبدیلی آسکتی ہے پاکستان تحریک انصاف جو اپنے منشور اور تبدیلی کے دعوؤں میں مسلسل ناکام نظر آتی ہے اگر وہ ہر ضلعے میں اچھے ایماندار اور مخلص افسر ہی تعینات کر دے تو کم از کم کچھ حد تک تو  تبدیلی آسکتی ہے۔

یہ بھی پڑھیے:

منجھلے بھائی جان کی صحافت۔۔۔ وجاہت مسعود

ایک اور برس بڑھ گیا زیاں کے دفتر میں۔۔۔وجاہت مسعود

وبا کے دنوں میں بحران کی پیش گفتہ افواہ۔۔۔وجاہت مسعود

اِس لاحاصل عہد میں عمریں یونہی ڈھلتی ہیں۔۔۔وجاہت مسعود

مظہراقبال کھوکھر کی  تحریریں پڑھیں

About The Author