نومبر 2, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

ڈیرہ غازی خان کی خبریں

ڈیرہ غازی خان سےنامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلوں پر مبنی خبریں،تبصرے اور تجزیے۔

ڈیرہ غازیخان

ڈیرہ غازی خان میں یوم یک جہتی کشمیر بھرپور طریقے سے منایا گیا۔پانچ فروری کے دن کا آغاز مساجد میں خصوصی دعاؤں سے کیا گیا۔

شہر اور قصبات میں ریلی،سیمینار اور دیگر مقابلوں کا انعقاد کرایاگیا۔ڈویژن کی مرکزی ریلی ڈی سی آفس سے کچہری چوک تک نکالی گئی جس کی قیادت کمشنر لیاقت علی چٹھہ نے کی۔

ایم پی اے ڈاکٹر شاہینہ نجیب کھوسہ،سابق نائب صدر بار رقیہ رمضان ایڈووکیٹ،پولیٹیکل اسسٹنٹ محمد اکرام ملک،اے ڈی سی فنانس سیف الرحمن کے علاوہ افسران،ملازمین،سول ڈیفنس سکواڈ،بوائز سکاؤٹس،ٹرانسپورٹرز،تاجر برادری،لیبر یونین،سول سوسائٹی سے مرد،خواتین اور بچوں نے شرکت کی۔

شرکاء نے قومی اور کشمیر کے پرچم اٹھائے ہوئے تھے۔کشمیری شہداء کی تصایر،نعروں اور آزادی کے الفاظ پر مشتمل پینا فلیکس اور بینرز بھی آویزاں تھے قومی اور کشمیر کے ترانے بجائے گئے۔

کشمیریوں کے ساتھ اظہار یک جہتی کیلئے ایک منٹ کی خاموشی اختیار کرنے کے ساتھ کشمیر کی آزادی،ملک اور قوم کی خوشحالی اور استحکام پاکستان کیلئے خصوصی دعا کی گئی۔

کمشنر لیاقت علی چٹھہ نے یوم یک جہتی کشمیر کی ڈویژنل مرکزی ریلی کی قیادت کرتے ہوئے کہا کہ کشمیری شہداء کا خون ضرور رنگ لائے گا۔کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے۔

کشمیریوں کو ان کا حق رائے دہی دلانے کیلئے ہر پلیٹ فارم سے آواز بلند کرنے کے ساتھ حمایت جاری رکھی جائے گی۔پاکستان کا ہر شہری کشمیریوں کے ساتھ کھڑا ہے۔ایم پی اے ڈاکٹر شاہینہ نجیب کھوسہ نے کہا کہ

بھارت نے فوج اتار کر کشمیر کو جیل میں تبدیل کردیا ہے۔کشمیریوں کے حقوق سلب کردئیے گئے ہیں۔

انسانی حقوق کی پامالی کی جارہی ہے۔ اقوام عالم کشمیر میں بھارتی ظلم و ستم بند کرائے۔پی ٹی آئی کی رہنما رقیہ رمضان ایڈووکیٹ نے کہا کہ

کشمیری مسلمان بھائیوں نے آزادی کیلئے لازوال قربانیاں دی ہیں اور ان کی جدو جہد کامیاب ہوگی۔

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس سیف الرحمن اور دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کشمیریوں کے ساتھ یک جہتی کا اظہار کی

۔ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

ڈیرہ غازیخان

ڈی جی خان آرٹس کونسل میں یک جہتی کشمیر سیمینارکاانعقاد کیاگیا جس میں کمشنر لیاقت علی چٹھہ مہمان خصوصی تھے کمشنر لیاقت علی چٹھہ کی فیملی نے بھی سیمینار میں خصوصی شرکت کی

جبکہ ایم پی اے ڈاکٹر شاہینہ نجیب کھوسہ،پی ٹی آئی رہنما رقیہ رمضان ایڈووکیٹ،ڈائریکٹر آرٹس کونسل سلیم قیصر

اے ڈی سی فنانس سیف الرحمن،اسسٹنٹ کمشنر صدر نبیل احمد،ڈپٹی ڈائریکٹر آرٹس کونسل نعیم اللہ طفیل،ڈی ای او سکینڈری مہر سراج،بوائز سکاؤٹس،سول ڈیفنس

سکواڈ،افسران،ملازمین اور سول سوسائٹی کے نمائندے بھی موجود تھے.بچوں اور خواتین نے کشمیری لباس زیب تن کیا ہوا تھا.بچوں نے کشمیریوں کی جدو جہد کو

تقاریر،ملی نغموں اور خاکوں کے ذریعے خراج تحسین پیش کیا. محبوب حسین نے سٹیج سیکرٹری کے فرائض انجام دئیے
کمشنر لیاقت علی چٹھہ نے محکمہ اطلاعات و ثقافت، پنجاب کونسل آف

دی آرٹ اور ضلعی انتظامیہ کے اشتراک سے منعقدہ یک جہتی کشمیر سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ

بھارت نے کشمیر کو اپنے ساتھ ملانے کیلئے اسمبلی سے ناپاک قرارداد پیش کرنے کی کوشش کی

جس کو ہم پاکستانی مسترد کرتے ہیں۔کشمیر پاکستان کا حصہ رہا ہے اور وہ وقت بھی دور نہیں جب کشمیر پاکستان میں شامل ہوجائیگا۔انہوں نے کہاکہ کشمیری شہداء کا خون ضرور رنگ لائے گا.

ایم پی اے ڈاکٹر شاہینہ نجیب کھوسہ نے کہاکہ کشمیریوں کے ساتھ کھڑے رہیں گے اور کشمیر یوں پر ظلم و جبرکے خلاف ہر فورم پر آواز بلند کرتے رہیں گے

ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

ڈیرہ غازیخان

کمشنرڈیرہ غازیخان ڈویژن لیاقت علی چٹھہ نے ترقیاتی منصوبوں میں شفافیت یقینی بنانے کیلئے دبنگ کارروائی کرتے ہوئے

ٹینڈر پراسس کی شفافیت میں رکاوٹ ڈالنے والے مافیا کے پانچ ٹھیکیدار گرفتارکرا دیئے.
تین نامعلوم سمیت 12 ٹھیکیداروں کے خلاف تھانہ سول لائن میں مقدمہ درج کرایا گیا.

سجاد قادر،حبیب شاہ اور دیگر ٹھیکیداروں کے خلاف تھانہ سول لائن میں مقدمہ درج. کمشنر نے کہا کہ

وزیر اعلی کی ہدایت پر شفاف ٹینڈرنگ میں کسی کی بھی مداخلت برداشت نہیں ہوگی،ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ عبیدالرشید نے کہا کہ

ملزمان قواعد و ضوابط کی بجائے ٹینڈر من پسند ٹھیکیدار کو دلانا چاہتے تھے،ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ کی مدعیت میں جرم قابل دست درازی اور دیگر دفعات مقدمہ میں شامل،

ملزموں نے ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ آفس میں ٹینڈر کے عمل کو سبوتاژ کرنے کی کوشش کی،

ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ نے بتایاکہ ملزموں نے سرکاری ریکارڈ کو بھی نقصان پہنچایا

ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

ڈیرہ غازیخان

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے پسماندہ علاقوں کے ہیلتھ ڈویلپمنٹ پراجیکٹس کی بروقت تکمیل کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ

عوام کی فلاح وبہبود کے ترقیاتی منصوبوں کی خود مانیٹرنگ کر رہا ہوں انہوں نے کہاکہ ڈیرہ غازی خان سمیت پسماندہ علاقوں کے دیگر

منصوبوں کی بروقت تکمیل یقینی بنائی جائے،ملتان میں نشتر ٹو ہسپتال بہت جلد عوام کیلئے کھول دیا جائے گا،

ڈیرہ غازی خان میں 3 ارب 80 کروڑ سے سٹیٹ آف دی آرٹ مدر اینڈ چائلڈ ہسپتال بن رہا ہے،

ٹیچنگ ہسپتال میں 3 ارب 84 کروڑ روپے کی لاگت سے ایمرجنسی اور او پی ڈی بنائی جا رہی ہے،

تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال بارتھی کو 60 بیڈ تک اپ گریڈ کر دیا گیا ہے

،بارتھی ڈی ایچ کیو ہسپتال سے بلوچستان کے لوگ بھی مستفید ہوں گے،

تونسہ تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال کو 190 بیڈ تک اپ گریڈ کر دیا گیا ہے،

کوہ سلیمان کے علاقے چاہ زنبو والا میں عوام کی سہولت کیلئے سیٹلائٹ فلٹر

کلینک قائم ہوگا۔وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کا جنوبی پنجاب کیلئے فرانزک لیب بنانے کا اعلان انہوں نے کہا کہ جنوبی پنجاب کیلئے جدید ترین فرانزک لیب ڈیرہ غازی خان میں بنائی جائے گی،

فرانزک سائنسز لیب سے پولیس، پراسکیوشن اور عدلیہ کی معاونت ممکن ہوگی، پنجاب فرانزک سائنس ایجنسی کی خدمات کو نہ صرف ملکی بلکہ

عالمی سطح پر بھی تسلیم کیا جاتا ہے، فرانزک سائنس ایجنسی میں جدید آلات اور پروفیشنل سٹاف ناقابل تردید حقائق فراہم کرتے ہیں،

پنجاب فوڈ، ڈرگ اینڈ ایگریکلچراتھارٹی عمارت کی جلد تکمیل کیلئے بھرپور وسائل دیں گے، فرانزک سائنسز ٹریننگ لیب میں خیبر پختونخوا، سندھ او ربلوچستان کے عملے کو

بھی تربیت دی جائے گی،پنجاب فرانزک سائنس ایجنسی نے تمام ہائی پروفائل کیس ٹریس کرکے اعلیٰ کارکردگی کا مظاہرہ کیا،

سنٹرآف فرانزک سائنسز ٹریننگ لیب نہ صرف پنجاب بلکہ پورے پاکستان کے لئے ایک اعزاز ہے.

سردارعثمان بزدار نے کہا کہ لاہور میں ایک ارب 90کروڑ روپے سے بننے والی جدید ترین ٹریننگ لیب فنکشنل کردی گئی ہے

ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

ڈیرہ غازیخان

کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے طور پر یوم کشمیر کے حوالے سے غازی یونیورسٹی ڈیرہ غازی خان میں سیمینار ا ور ریلی کا انعقاد کیاگیا

اس موقع پر انسانی ہاتھوں کی زنجیر بھی بنائی گئی. وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد طفیل کی زیر سرپرستی نظامت امور طلباء کے زیر انتظام یوم کشمیر کے حوالے سے

تقریبات کا انعقاد ہوا،یونیورسٹی ہال میں کشمیر کے ایشو پر اساتذہ نے اپنے خیالات کا اظہار کیا،

پروگرام کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا جس کے بعد ہدیہ نعت پیش کیا گیا،

پروفیسر ڈاکٹر اعجاز رسول نورکا،پروفیسر ڈاکٹر ارشد منیر، پروفیسر ڈاکٹر سہیل عباس، پروفیسر ڈاکٹر ندیم عباس، ڈاکٹر اللہ بخش گلشن،

ڈاکٹر محمد ابراہیم، ڈاکٹر طلعت بلال نے کہا کہ یونائیٹڈ نیشن کی قرارداد کے تحت کشمیریوں کو ان کا حق خود ارادیت ملنا چاہیئے

ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

ڈیرہ غازیخان

ڈپٹی انسپکٹر جنرل جیلخانہ جات ملتان و ڈیرہ غازی خان ریجنز محسن رفیق چوھدری نے ڈسٹرکٹ جیل مظفرگڑھ

اورسنٹرل جیل ڈی جی خان کا دورہ کیا اور اندرون و بیرون جیل سکیورٹی کے حوالے سے انتظام کا جائزہ لیا

اوربہتری کیلئے ہدایات جاری کیں. انہوں نے بارکس،کچن اسیران،سیل بلاک،لائبریری، جیل ہسپتال،

ملاقات ں شیڈ،انتظار گاہ کا معائنہ کیا.انہوں نے کہاکہ اسیران کو قانون کے مطابق سہولیات فراہم کی جائیں۔

بیمار اسیرانِ کو بروقت ادویات اورکھانے کی فرہمی کو یقینی بنائیں اور میڈیکل آفیسر چیک کرتا رہے.

انہوں نے کورونا وائرس کی حالیہ لہر کے تناظر میں جیل انتظامیہ کو ہدایت کی کہ صدر دفتر لاہور ریجنل آفس ملتان کی طرف سے جاری کردہ ہدایات پر سختی سے عمل درامد کرائیں.

ڈی آئی جی نے جیل ہسپتال میں داخل مریض اسیران سے دی جانے والی طبی سہولیات کے بارے میں بھی دریافت کیا

کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے طور پر یوم کشمیر کے حوالے سے غازی یونیورسٹی ڈیرہ غازی خان میں سیمینار، ریلی اور انسانی زنجیر کی جھلکیاں۔

رئیس جامعہ غازی یونیورسٹی ڈیرہ غازی خان پروفیسر ڈاکٹر محمد طفیل غازی [تمغہ امتیاز] کی زیر سرپرستی نظامت امور طلباء کے زیر انتظام یوم کشمیر کے حوالے سے

تقریبات کا انعقاد ہوا، آج صبح یونیورسٹی کے سیمینار ہال میں کشمیر کے ایشو پر مختلف اساتذہ نے اپنے خیالات کا اظہار کیا،

پروگرام کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا جس کے بعد ہدیہ نعت پیش کیا گیا، پروفیسر ڈاکٹر اعجاز رسول نورکا،پروفیسر ڈاکٹر ارشد منیر،

پروفیسر ڈاکٹر سہیل عباس، پروفیسر ڈاکٹر ندیم عباس، ڈاکٹر اللہ بخش گلشن، ڈاکٹر محمد ابراہیم، ڈاکٹر طلعت بلال نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ

یونیائیٹڈ نیشن کی قرارداد کے تحت کشمیریوں کو ان کا حق خود ارادیت ملنا چاہیئے، اورایسی جد و جہد جاری رہی

تو انشاء اللہ ایک دن کشمیر پاکستان کا حصہ بنے گا۔ سیمینار کے بعد ایک کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے طور پر ایک ریلی نکالی گئی اور آخر میں انسانی زنجیر بنائی گءی۔

About The Author