: راجن پور
ڈپٹی کمشنر راجن پورعدنان محمود اعوان نے کہا ہے کہ حکومت پنجاب کی ہدایات کے مطابق ”ریوینو عوامی خدمت کھلی کچہری “ ہر ماہ کی پہلی اور دوسری تاریخ کو
منعقد کی جائے گی ۔جس میں ریوینو سے متعلق سائلین کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کئے جا ئیں گے۔
ہمارا مقصد عوام کو ہر ممکن ریلیف فراہم کرنا ہے۔یہ باتیں انہوں نے اپنے دفتر کے لان میں ریونیو عوامی خدمت کھلی کچہری میں سائلین کے مسائل سنتے ہوئے کہیں۔
اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریوینو ظہور حسین بھٹہ،اسسٹنٹ کمشنر آصف اقبال،تحصیل دار راجن پور محمد اصغر سمیت ریونیو سٹاف ریکارڈ سمیت موجود تھے۔
ڈپٹی کمشنرنے کھلی کچہری کے دوران مرد اور خواتین سائلین کے مسائل سنے، تحریری اور زبانی درخواستوں پر احکامات جاری کئے گئے۔
"”””””””””””””””””””””””””””””””””””””””””””””””””””””””””””””””””””””””””راجن پور
ڈپٹی کمشنر راجن پورعدنان محمود اعوان کی زیر صدارت مختلف محکمہ جات کی کارکردگی کا جائزہ اجلاس منعقد ہوا۔
اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریوینو ظہور حسین بھٹہ ،اسسٹنٹ کمشنر آصف اقبال،چیف آفیسر ضلع کونسل
چیف آفیسر میونسپل کمیٹی ،سسٹم نیٹ ورک ایڈمنسٹیٹر عبدالرحمان کے علاوہ محکمہ تعلیم اور صحت کے افسران شریک ہوئے۔
اس موقع پر کارکردگی کا جائزہ لیا گیا۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ تمام افسران کو جو بھی ٹاسک دیا جائے
اسے فوری طور پر مکمل کریں۔کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔تمام افسران نے اپنی اپنی کارکردگی بارے رپورٹ پیش کی۔
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
راجن پور
ثناءالرحمان انجم ضلعی زکوٰآفیسر راجن پور کی جانب سے انسداد ڈینگی مہم کے حوالے سے عبدالحکیم کالونی و ملحقہ علاقہ جات کے مختلف علاقوں میں
دکان داروں اور عوام الناس کو ڈینگی وائرس سے تدارک کے لئے پمفلٹ تقسیم کئے گئے۔ ان کا کہنا تھا کہ
اپنے محلے گلیاں اور گھروں کو صاف رکھ کر اس طرح کی بیماریوں سے بچاجا سکتا ہے۔
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
: راجن پور
ڈپٹی کمشنر راجن پور عدنان محمود اعوان کا صبح سویرے سبزی و فروٹ منڈی کا دورہ۔
اس موقع پر انہوں نے نیلامی کے عمل کا جائزہ لیا۔
انہوں نے سبزی و فروٹ کی کوالٹی کو بھی چیک کیا۔
مارکیٹ کمیٹی کے افسران ہمراہ تھے۔ڈپٹی کمشنر کا کہنا تھا کہ مارکیٹ میں اچھی کوالٹی کی تازہ سبزیاں اور پھل لائے جائیں۔
ذخیرہ اندوزی اور گراں فروشی کرنے والے آڑھتی اور دکاندار کسی رعائت کے مستحق نہیں۔
ضلع بھر میںپرائس کنٹرول مجسٹریٹس کو فعال کر دیا گیا ہے۔
ہمارا مقصد مخلوق خدا کی خدمت ہونا چاہئے۔انہوں نے مارکیٹ کمیٹی اور زراعت کے افسران کو ہدایت کی کہ
منڈیوں کی روزانہ کی بنیاد پر مانیٹرگ کریں۔سبزی اور پھلوں کی آمد و رسد کا ریکارڈ مرتب کریں۔
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
راجن پور
محکمہ اطلاعات و ثقافت پنجاب کے زیر اہتمام آرٹ کونسل ڈیرہ غازی خان ذویثرن کی جانب سے ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام19فروری کو منعقد کیا جائے گا۔
یہ بات اسسٹنٹ کمشنر راجن پور آ صف اقبال نے ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام کے حوالے سے منعقدہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کی۔
اس موقع پر ڈپٹی ڈائریکٹر آرٹ کونسل ڈی جی خان نعیم طفیل ،فضل کریم ،چیف ایگزیکٹو آفیسر تعلیم وزیر آغا،ڈپٹی ڈائریکٹر کالجز ارشاد بخاری
ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر تہمینہ دلشاد اور دیگر افسران نے شرکت کی۔
اس موقع پر بتایا گیا کہ ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام 2022میں میوزک،فائن آرٹ
،شارٹ اسٹوری اور تھیڑ کے مقابلوں میں شرکت کے لئے عمر کی حد 16سے 40سال مقرر کی گئی ہے۔
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
راجن پور
ڈپٹی کمشنر راجن پور عدنان محمود اعوان نے دربار فرید ؒ کی توسیع کے کام جا ئزہ لیا۔
اس موقع پر انہوں نے کام کی رفتار اور کوالٹی کا معائنہ کیا۔
اسسٹنٹ کمشنر آصف اقبال،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس اینڈ پلانگ فہد بلوچ
ایکسین بلڈنگ شاہد ریاض اور دیگر متعلقہ افسران ہمراہ تھے۔ڈپٹی کمشنر کا کہنا تھا کہ
کام کو تکمیل کی حد تک مکمل ہونا چاہئے ۔اس سلسلے میں کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی
بعد ازاں ڈپٹی کمشنرنے دربار فرید ؒ پر بھی حاضری دی اور ملکی سلامتی کے لئے دعا کی۔
انہوں نے چلڈرن پارک کوٹ مٹھن کا بھی دورہ کیا
اور میونسپل کمیٹی کے افسران کو ہدایت کی کہ پارک میں مزید پودے لگائے جائیں
اور گراسی لان کو بھی بہتر کیا جائے ۔پہلے سے موجود پودوں کی دیکھ بھال کریں۔
اے وی پڑھو
سیت پور کا دیوان اور کرکشیترا کا آشرم||ڈاکٹر سید عظیم شاہ بخاری
موہری سرائیکی تحریک دی کہاݨی…||ڈاکٹر احسن واگھا
محبوب تابش دے پرنے تے موہن بھگت دا گاون