دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

پنجاب کے اکثر ٹیچنگ اسپتالوں میں تاحال مستقل ایم ایس تعینات نہ کئے جا سکے

اشتہار دیئے جانے کے بعد چھ ایم ایس مستقل بنیادوں پر تعینات کئے گئے ہیں

پنجاب کے اکثر ٹیچنگ اسپتالوں میں تاحال مستقل ایم ایس تعینات نہ کئے جا سکے، اشتہار دیا گیا، مگر تعیناتیاں نہ ہوئیں۔۔۔

حکومت پنجاب کی جانب سے اکتوبر میں مستقل ایم ایس تعینات کئے جانے کا اشتہار دیا گیا تھا

لیکن ٹیچنگ اسپتالوں میں مستقل ایم ایس کی تعیناتیاں ممکن نہ ہو سکیں، ترجمان محکمہ صحت کے مطابق

اشتہار دیئے جانے کے بعد چھ ایم ایس مستقل بنیادوں پر تعینات کئے گئے ہیں، مستقل ایم ایس تعینات کرنے کے لئے دوبارہ بھی اشتہار دیا جا رہا ہے،

وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد کا کہنا ہے کہ قوانین میں پیچیدگیوں کے باعث مستقل ایم ایس تعینات نہیں کئے جا رہے تھے

قوانین میں ترمیم کر دی گئی ہے، اب مستقل بنیادوں پر ایم ایس تعینات ہوں گے۔۔۔

About The Author