دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

6سال قید کی سزا کاٹنے کے 6سال بعد منشیات کیس کا ملزم بے گناہ قرار

دو ہزار پندرہ میں رہائی پانے والے شخص نے لاہور ہائیکورٹ میں اپیل دائر کی تھی۔۔۔

چھ سال پہلے سزا پوری کرنیوالے مجرم کو عدالت نے چھ سال بعد بے گناہ قرار دے کر مقدمے سے بری کر دیا

دو ہزار پندرہ میں رہائی پانے والے شخص نے لاہور ہائیکورٹ میں اپیل دائر کی تھی۔۔۔

لاہور ہائیکورٹ نے منشیات کیس میں ملزم کی رہائی کے چھ سال بعد سزا کالعدم قرار دیکر بری کر دیا

جسٹس شہرام سرور کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نے شفاءاللہ کی اپیل پر فیصلہ سنایا

اے این ایف نے منشیات برآمدگی الزام میں سابق کانسٹیبل کو دو ہزار گیارہ میں گرفتار کیا

جنوری دو ہزار پندرہ میں ٹرائل کورٹ نے سابق کانسٹیبل کو چھ سال کی سزا سناتے ہوئے حکم دیا کہ

سزا کا آغاز دو ہزار گیارہ میں گرفتاری کے دن سے ہو گا، جس کے تحت نومبر دو ہزار پندرہ میں اس کی سزا مکمل ہو گئی اور وہ رہا ہو گیا تھا

جبکہ شفاءاللہ نے فروری دو ہزار پندرہ میں ٹرائل کورٹ کے فیصلے کیخلاف درخواست دائر کی تھی،، عدالت عالیہ نے چھ سال بعد

گذشتہ روز درخواست سماعت کیلئے مقرر کی اور آج فیصلہ سنا دیا۔۔۔

About The Author