نومبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

سینیٹ میں اسٹیٹ بینک ترمیمی بل اور اپوزیشن ||عامر حسینی

سینٹ سے غیر حاضر رہنے والے اور گنتی کے موقعہ پہ ایوان سے نکل جانے والوں میں اپوزیشن کی پانچ جماعتوں کے ممبران شامل ہیں-

عامرحسینی 

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

سینٹ میں سٹیٹ بینک آف پاکستان ترمیمی بل کے حق میں 43 ووٹ اور مخالفت میں 42 ووٹ پڑے – سینٹ میں اپوزیشن کے کُل ملاکر 10 ووٹر غیر حاضر تھے – دو بھی حاضر ہوتے تو سینٹ سے یہ بل پاس نہ ہوپاتا اور حکومت کو شکست کا سامنا کرنا پڑتا – سینٹ میں پی پی پی کے دو، مسلم لیگ نواز کے دو، بی این پی مینگل کے دو، آزاد اپوزیشن کے دو اور پی کے ایم اے پی کا ایک، جے یو آئی ف) کا ایک سینٹر غیر حاضر تھے جبکہ اے این پی کا ایک سینٹر عین گنتی کے وقت ایوان سے باہر چلے گئے – اسحاق ڈار تو مسلسل غیر حاضر ہیں –
پی پی پی اور مسلم لیگ نواز کی قیادت نے دعویٰ کیا تھا کہ وہ سٹیٹ بینک آف پاکستان ترمیمی بل کو سینٹ میں منظور نہیں ہونے دے گے اور پی پی پی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے کہا تھا کہ قومی اسمبلی اور سینٹ میں اُن کے اراکین حاضر رہیں گے – شہباز شریف نے بھی ایسی ہی بات کہی تھی –
لیکن ایسا نہیں ہوا- اپوزیشن جماعتیں پہلے قومی اسمبلی میں اپنے اراکین پورے نہیں لاسکیں اور اب سینٹ میں بھی یہی ہوا –
عام آدمی کے مفاد کے خلاف اٹھائے جانے والے اقدامات پہ اپوزیشن جماعتوں کا پارلیمنٹ میں احتجاج شور شرابے سے آگے جاکر منظم حکمت عملی سے عاری نظر آتا ہے اور بعد ازاں اپوزیشن جماعتیں ایک دوسرے پہ ملبہ ڈالنے کی کوشش کرتے ہیں –
سینٹ سے غیر حاضر رہنے والے اور گنتی کے موقعہ پہ ایوان سے نکل جانے والوں میں اپوزیشن کی پانچ جماعتوں کے ممبران شامل ہیں-
پی پی پی کے لیے یہ سُبکی کی بات ہے کہ سینٹ میں اُن کا اپوزیشن لیڈر ہی غیر حاضر تھا اور تو اور مسلم لیگ نواز کے سینٹر مشاہد حسین سید بھی غیر حاضر تھے-
باقی ٹی وی ٹاک شوز میں نام نہاد بکاؤ تجزیہ نگار کسی ایک شخصیت پہ سارا الزام ڈال رہے ہیں، اس سے اُن کےتجزیوں کی حقیقت کا بھی پتا چلتا ہے –

یہ بھی پڑھیے:

ایک بلوچ سیاسی و سماجی کارکن سے گفتگو ۔۔۔عامر حسینی

کیا معاہدہ تاشقند کا ڈرافٹ بھٹو نے تیار کیا تھا؟۔۔۔عامر حسینی

مظلوم مقتول انکل بدرعباس عابدی کے نام پس مرگ لکھا گیا ایک خط۔۔۔عامر حسینی

اور پھر کبھی مارکس نے مذہب کے لیے افیون کا استعارہ استعمال نہ کیا۔۔۔عامر حسینی

عامر حسینی کی مزید تحریریں پڑھیے

(عامر حسینی سینئر صحافی اور کئی کتابوں‌کے مصنف ہیں. یہ تحریر مصنف کی ذاتی رائے ہے ادارہ کا اس سے متفق ہونا ضروری نہیں)

About The Author