دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

راجن پور کی خبریں

راجن پور سے نامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلوں پر مبنی خبریں تبصرے اور تجزیے۔

حاجی پورشریف

حاجی پورشریف کی درجنوں برادریوں نے مسلم لیگ ن گورچانی گروپ کو چھوڑ کر پی ٹی آئی سردار امان اللہ خان دریشک گروپ میں شمولیت کا اعلان کر دیا

حاجی پورشریف کی کچی آبادی میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین اسٹیڈنگ کمیٹی برائے لوکل گورنمنٹ پنجاب ایم پی اے سردار فاروق امان اللہ خان دریشک نے کہا کہ

زندگی عوام کی خدمت کے لئے وقف کر دی ہے ہمارے خاندان نے بے لوث خدمت کے ذریعے عوام کے دلوں میں جگہ بنائی ہے

حاجی پورشریف بالخصوص کچی آبادی کو گزشتہ 40 سالوں سے پسماندہ رکھا گیا جس کی وجہ سے عوام پسماندہ ہیں انشاء اللہ حاجی پورشریف کو ماڈل یونین کونسل بناکر دم لیں گے سابق ڈپٹی اسپیکر کے دس سالہ اقتدار میں عوام کو کچھ نہ ملا

انہوں نے زمینوں اڈوں پر قبضے کئے ہم کمیشن پر لعنت بھیجتے ہیں جس طرح گرانٹ آتی ہے بغیر کمیشن کے علاقے میں خرچ کی جاتی ہے کچی آبادی میں ترقیاتی منصوبوں کا جال بچھا دیں گے اللہ تعالی کیٰ ذات پر توکل کرکے مسائل فوری حل کریں گے

فاضل پور سے آنے والی سولرواٹر سپلائی سکیم کا کنکشن کچی آبادی میں لگایا جائے گا جلسہ عام سے امیدوار برائےچیئرمین ٹائون کمیٹی حاجی پورشریف صاحبزادہ خواجہ صالح محمد شاہد عدیل مٹھا ملک ارشد سولنگی نے بھی خطاب کیا

قبل ازیں انہوں نے مقامی صحافی ملک اسلم ٹوکہ کے بھائی عبدالحمید ماچھی کی وفات پر اور مجاہد برہ کے والد حاجی اللہ بچایا برہ کی وفات پر اظہار افسوس کیا اس موقع پر سردار کلیم اللہ خان دریشک راشد خان مستوئی حاجی احمد زرگر

چوہدری نوید الرحمن قاری عیسی مکول خباب فرید ملک حبیب اللہ ماچھی اللہ بخش برڑہ جام امیر بخش برڑہ ملک ذوالفقار مگیر مشتاق مگیر سجاد برہ مجاہد کھوسہ زاہد حسین کھوسہ نصیر خان کھوسہ ملک طالب مکول جام عبدالحمید بگا

سیف اللہ ہمشیرہ اسماعیل چوہان شیخ امین شیخ اسحاق جیلانی سلیم خان زرگر نزیر ماچھی قاضی صابر صابر حسین سیال منظور برہ حاجی بشیر احمد برڑہ افضل خان دریشک حاجی حاکم علی مکول نعیم خان زرگر ملک فضل ماچھی ارشد مکول

عمران خان لاشاری جام امین برڑہ ثناء اللہ ہمشیرہ حاجی جمعہ چوہان توقیر ببر احسان بٹ ظفر بٹ شعیب بٹ اظہاربٹ تنویر بٹ اللہ ڈتہ بھٹی صبغت اللہ بٹ

ناصر خان سہو ناصر زرگر بلال بٹھل اسلم آزاد ناصر واسنی یاسین واسنی شازو بھٹی جام اے ڈی اجمل بھٹہ اختر شاہ حاجی عابد حسین زرگر ارباب حق نواز واسنی ودیگر بھی موجود تھے

About The Author