مئی 12, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

ڈیرہ غازی خان کی خبریں

ڈیرہ غازی خان سے نامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلوں پر مبنی خبریں،تبصرے اور تجزیے۔

عوامی وزیر اعلی سردار عثمان بزدار کے تاریخی اقدامات

تحریر:محمد جنید جتوئی،ڈپٹی ڈائریکٹر پبلک ریلیشنز،ڈی جی خان

ڈیرہ غازی خان کے پسماندہ علاقے کوہ سلیمان بارتھی کے بلوچ سپوت سردار عثمان احمد خان بزدار کو 2018 کے عام انتخابات کے بعد اس وقت عوامی پذیرائی ملی جب پاکستان تحریک انصاف کے قائد وزیر اعظم عمران خان نے ملک میں آبادی کے لحاظ سے

سب سے بڑے صوبے پنجاب کے سب سے اعلی عہدے ”وزیر اعلی”کیلئے منتخب کیا۔سردار عثمان احمد بزدار کی سادگی،اپنے علاقہ اور عوام سے محبت اور سب سے بڑھ کر بے داغ سیاست کے حوالے سے وزیر اعظم عمران خان نے اپنی پارٹی کی

شدید مخالفت کے باوجود سردار عثمان احمد خان بزدار کو وزیر اعلی پنجاب کا قلمدان دیا اور وقت نے ثابت کردیا کہ

وزیر اعظم عمران خان کا فیصلہ بالکل ٹھیک تھا۔سردار عثمان احمد بزدار نے اپنے علاقہ سمیت پورے پنجاب کی پسماندگی دور کرنے کا تہیہ کیا اور نچلے طبقہ کو بنیادی سہولیات کی فراہمی کیلئے

توجہ مبذول کی۔وزیر اعظم عمران خان خود وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار کے دفاع میں کھڑے رہے

انہوں نے پارٹی کے اندر اٹھنے والی آواز کو خاموش کیا بلکہ

اعلی سطحی فورم پر بھی اپنے پر جوش خطابات پوری دنیا کو بتایا کہ سردار عثمان احمد خان بزدار کی زیر قیادت پنجاب کو بدلنے جارہے ہیں۔

وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار ہرشعبہ کی ترقی کیلئے انقلابی اقدامات کررہے ہیں

اگر تعلیم کے شعبہ کی بات کی جائے اور تاریخ میں پہلی بار ڈیرہ غازی خان ڈویژن میں سات یونیورسٹیوں کیلئے کام کیا گیا۔

ڈیرہ غازی خان میں غازی یونیورسٹی اور میر چاکر رند یونیورسٹی کی اپ گریڈیشن کے ساتھ خواتین یونیورسٹی،تونسہ یونیورسٹی کیلئے کام کیا جارہا ہے

اسی طرح راجنپور،مظفر گڑھ اور لیہ میں بھی یونیورسٹیوں کا اعلان کرکے عملی اقدامات کئے جارہے ہیں۔

نئے سکول اور کالجز قائم کرنے کے ساتھ تعلیمی اداروں کو اپ گریڈ کیا جارہا ہے۔صحت کے میدان میں بھی تاریخی اقدامات کئے جارہے ہیں۔

پنجاب وہ پہلا صوبہ ہوگا جہاں ائیر ایمبولینس کا آغاز کیا جائیگا۔وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار نے ائیر ایمبولینس سروس شروع کرنے کی منظوری دے دی ہے۔ڈیرہ غازی خان ڈویژن میں زچہ بچہ ہسپتال تعمیر کروائے جارہے ہیں

ڈیرہ غازی خان اعلی معیار کا سردار فتح محمد خان بزدار انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی کی تعمیر جارہی ہے اور امید ہے کہ چار ماہ کے اندر او پی ڈی شروع کردی جائے گی۔

منصوبہ پر تقریبا پانچ ارب روپے خرچ کئے جارہے ہیں دل ہسپتال نہ صرف ڈیرہ غازی خان ڈویژن بلکہ پنجاب،بلوچستان،خیبر پختونخوا اور سندھ کے لوگ بھی مستفید ہوں گے۔

کارڈیالوجی انسٹی ٹیوٹ کا اعلی معیار کا ہسپتال بنانے کے عزم کا اعادہ کیا گیا ہے۔

وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار کی زیر قیادت ڈیرہ غازی خان ڈویژن کے ہر شہری کے قومی شناختی کارڈ کا انصاف صحت کارڈ میں تبدیل کردیا گیا ہے

اور ہر شہری علاج معالجہ کی مد میں سالانہ دس لاکھ روپے تک خرچ کرسکے گا اور تمام اخراجات حکومت پنجاب برداشت کرے گی انصاف صحت کارڈ نہ صرف سرکاری

ہسپتال بلکہ پینل پر موجود اعلی معیار کے نجی ہسپتالوں میں آپریش،ادویات اور دیگر طبی سہولیات مفت فراہم کی جارہی ہیں۔وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار نیگزشتہ ادوار میں نظر انداز کئے گئے

پہاڑی علاقوں، کوہ سلیمان کو بھی فوکس کیا اور پہلی مرتبہ کوہ سلیمان میں زرعی انقلاب برپا کرنے کیلئے ڈیم کے منصوبوں پر کام کیا

اور بارش کے پانی کو ذخیرہ کرکے ضرورت کے مطابق رقبوں کو سیراب کرنے کیلئے پہاڑوں کے دروں پر ڈیم بنانے کی ہدایات جاری کیں۔

ماہرین نے فزیبلٹی سٹڈی کی اور سوڑا کے مقام کو بہترین قرار دیا جس پر پہلے مرحلے میں ڈیم بنے گا۔

ابتدائی فنڈز جاری کردئیے گئے ہیں اسی طرح ڈیرہ غازی خان اور راجنپور اضلاع کے پہاڑی سلسلوں میں بھی مرحلہ وار ڈیم بنیں گے۔

کوہ سلیمان میں پانی،بجلی،لائیو سٹاک اور صحت کی سہولتیں فراہم کی جارہی ہیں۔قبائلیوں کو فور جی انٹرنیٹ،بنک آف پنجاب اور اے ٹی ایم کی بھی سہولیات فراہم کردی گئیں۔

پہاڑی علاقوں میں ریسکیو 1122 سٹیشن،موٹر بائیک اور فور بائی فور ایمبولینس سروس شروع کی گئی۔

تعلیم اور صحت کے مراکز اپ گریڈ کئے گئے۔فورٹ منرو میں کیڈٹ کالج اور ویلفئیر سٹی پروجیکٹ میں تیزی لائی گئی۔کوہ سلیمان کے علاقے مبارکی،مٹ چانڈیہ،

گلکی،بارتھی اور دیگر صحت افزا مقامات پر پارک ویز اور ٹورسٹ پوائنٹ ڈویلپ کئے گئے۔

کمیوٹی کو اپنے اثاثوں کی حفاظت کا رحجان پیدا کرنے کیلئے وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار نے کوہ سلیمان ایمپروومنٹ پروجیکٹ متعارف کرادیا ہے

اور اجتماعی مفاد کے منصوبے شروع کئے جائیں گے جس کا 80 فیصد شئیر حکومت پنجاب دے گی

اور صرف 20 فیصد شئیر کمیونٹی کو دینا پڑے گا۔کمیونٹی اپنی ضرورت ور ترجیحات کے مطابق ترقیاتی سکیمیں شروع کرسکیں گی۔

کوہ سلیمان کا دائرہ ڈیرہ غازی خان سے بڑھا کر ضلع راجنپور تک کردیا گیا جس کیلئے الگ اور خود مختار ادارہ کوہ سلیمان ڈویلپمنٹ اتھارٹی بنایا گیا جو علاقہ کی تعمیر وترقی کیلئے اقدامات کررہا ہے۔

کوہ سلیمان میں میں موجود جنوبی پنجاب کے صحت افزا مقام فورٹ منرو کی ماسٹر پلاننگ شروع کردی گئی ہے۔

کوہ سلیمان کے علاقے میں بارتھی میں کیڈٹ کالج طرز کا 400 کنال پر بورڈنگ سکول کی بھی تیاریاں شروع کردی گئی ہیں

کوہ سلیمان سے تعلق رکھنے والے 500 طلبا و طالبات کو اعلی معیاری تعلیم،رہائش،خوارک اور دیگر سہولیات مفت فراہم کی جائیں گی

اور اس کے تمام اخراجات حکومت برداشت کرے گی۔دانش سکول اور دیگر تعلیمی اداروں اور سرکاری ملازمت میں کوہ سلیمان کا کوٹہ مختص کرایا گیا۔

وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار نے کوہ سلیمان کی پسماندگی دور کرنے کیلئے ہرممکن اقدامات کئے اور کررہے ہیں۔

غریب افراد کیلئے پناہ گاہ،لنگر خانے،دسترخوان،احساس کفالت پروگرام،احساس دیوار،احساس بازار

احساس دسترخوان جیسے غریب پرور اقدامات کئے اور یہ سلسلسہ صوبہ بھر میں جاری ہے۔
۔

وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار کی ٹیم کمشنر ڈیرہ غازی خان ڈویژن لیاقت علی چٹھہ،ڈپٹی کمشنر ذیشان جاوید،ڈویژنل و ضلعی افسران نیک نیتی اور خدمت خلق کے جذبہ سے کام کررہے ہیں

اور سردار عثمان احمد خان بزدار نے دیگر ڈویژن اور اضلاع میں بھی خدمت خلق کا جزبہ رکھنے والے افسران کی ٹیم تعینات کی۔سرکاری دفاتر میں عوامی مسائل سنے

اور داد رسی کیلئے ”پبلک آورز ”مقرر کئے،اوپن ڈور پالیسی پر عملدرآمد کرایا اور سائلین کو عزت و احترام دے کر ان کے مسائل سننے اور فوری حل کرنے کیلئے احکامات جاری کئے۔

ہر ماہ کے پہلے دو ورکنگ ایام میں ریونیو عوامی خدمت کھلی کچہری کا سلسلہ شروع کرایا۔

افسران کو دیگر ایام میں بھی دور دراز اور پسماندہ علاقوں کھلی کچہری لگانے کے احکامات جاری کئے تاکہ

عوام کو دفاتر کے چکر نہ لگانے پڑیں بلکہ افسران خود عوام کے پاس ان کے گھروں کے نزدیک جائیں اور موقع پر مسائل حل کریں۔

وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار نے کھیل کے فروغ کیلئے تاریخ میں پہلی بار جنوبی پنجاب سکول اولمپیکس کا انعقاد کیا

جنوبی پنجاب کے گیارہ اضلاع کے سکولوں سے سینکڑوں کی تعداد میں سپورٹس کی فورس نے صلاحتیوں کے جوہر دکھائے۔طلباء اور طالبات نے اپنے پسندیدہ کھیل میں مدمقابل کھلاڑیوں کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کیا۔

پندرہ روزہ سکول اولمپیکس کی میزبانی کا شرف ڈیرہ غازی خان کو حاصل ہوا اسی طرح جنوبی پنجاب میں پہلی بار سٹوڈنٹس کونسل کوفعال کیا گیا۔

عام انتخابات کی طرز پر طلباء و طالبات کو رائے دہی کا حق دیا گیا

اور منتخب سٹوڈنٹس لیڈر کو ایک پروقار تقریب میں عہدے کا حلف اٹھانے کا موقع

ملا۔

اس اقدام سے بچوں کی قائدانہ صلاحیتوں میں نکھار پیدا ہوگا۔

ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان احمد خان وہ واحد لیڈر ہوں گے جہنوں نے ایوان وزیر اعلی کے دروازے ہر عام و خاص کیلئے کھول دئیے۔

وزیر اعلی ہاؤس اور آفس میں ہر روز عوام کا جم غفیر موجود۔ رہتا ہے اور سردار عثمان احمد خان وہ عوامی لیڈر ہیں جو خود چل کر عوام کی نشستوں پر جاتے ہیں

اور گھنٹوں کھڑے رہ کر عوام سے حال احوال اور ان کے مسائل دریافت کرتے ہیں۔تاریخ میں پہلی بار ڈیرہ غازی خان اور راجنپور کے پہاڑوں میں بسنے والے قبائلیوں کو

وزیر اعلی آفس اور ہاؤس جانے کا موقع ملا ہے اور انہیں بلوچ روایات کے مطابق عزت و تکریم دی گئی

وزیر اعلی پنجاب روایات کی پاسداری کرنے والے بلوچ رہنما ہیں وہ قبائلی علاقوں میں فرشی نشستوں میں عوام کے درمیان بیٹھ کر مسائل سنتے ہیں

اور موقع پر داد رسی کے احکامات دیتے ہیں۔وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار نے پسماندگی کو قریب سے دیکھا ہے

اور ان کی پوری کوشش ہے کہ وسائل سے محروم علاقوں کو بھی ترقی کی شاہراہ پر گامزن کیا جاسکے۔

پنجاب کی عوام سردار عثمان احمد خان بزدار کی کارکردگی سے مطمئن نظر آرہی ہے۔

2018 سے جنوری 2022 کے اختتام تک سردار عثمان احمد خان بزدار ملک کے چاروں وزیر اعلی سے زیادہ عوامی خدمت کرنے والے سی ایم بن چکے ہیں۔

حالیہ ہونے والے انسٹی ٹیوٹ آف پبلک اوپین نے چاروں وزراء اعلیٰ کی کارکردگی کے بارے میں نیا سروے گزشتہ روز جاری کردیا ہے۔

سروے کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار 3سالہ کارکردگی کے لحاظ سے تمام وزرائے اعلیٰ سے آگے ہیں

اور رائے دہندگان کی اکثریت نے وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کوسب سے بہتر وزیراعلیٰ قرار دیا ہے-سروے کے مطابق

پنجاب کے45فیصد رائے دہندگا ن نے کارکردگی کے لحاظ سے سردار عثمان بزدار کو سب سے بہترین وزیراعلیٰ قراردیا ہے-

خیبر پختونخوا کے وزیراعلیٰ محمود خان دوسرے،سندھ کے وزیراعلیٰ مراد علی شاہ تیسرے اور بلوچستان کے وزیراعلیٰ میر عبدالقدوس بزنجو چوتھے نمبر پر رہے-

خیبر پختونخوا کے41فیصد نے وزیراعلیٰ محمود خان، سندھ کے 38فیصد نے وزیراعلیٰ مراد علی شاہ اور بلوچستان کے 32فیصد رائے دہندگان نے وزیراعلیٰ بلوچستان عبدالقدوس بزنجو کے حق میں رائے دی-

سروے میں وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے تعلیم،صحت کی سہولتوں کی فراہمی اور ڈویلپمنٹ کے لحاظ سے بھی دیگر وزراء اعلیٰ کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔

رائے دہندگان کی اکثریت نے وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کے حق میں رائے دی اور 86فیصد رائے دہندگان وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی قیادت میں

حکومت کے تعلیم کی سہولتوں کے اقدامات پر مطمئن ہیں جبکہ اسی حوالے سے خیبر پختونخوا حکومت80فیصد، بلوچستان حکومت 62 فیصداورسندھ حکومت 58فیصد رائے دہندگان کا اعتماد حاصل کر سکیں –

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی قیادت میں پنجاب حکومت صحت کی بنیادی سہولتوں کی فراہمی میں بھی بازی لے گئی-

سروے رپورٹ کے مطابق پنجاب کے72فیصد رائے دہندگان صحت کی بنیادی سہولتوں کی فراہمی کے حوالے سے بزدار حکومت سے مطمئن ہیں -صحت کی سہولتوں کی فراہمی

کے حوالے سے 67فیصد کے ساتھ خیبرپختونخوا حکومت دوسرے،56 فیصد کے ساتھ بلوچستان حکومت تیسرے اور 53فیصد کے ساتھ سندھ حکومت چوتھے نمبر پر رہی –

سروے میں وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار ترقیاتی کاموں کے حوالے سے بھی سرفہرست رہے –

ڈویلپمنٹ کے لحاظ سے پنجاب میں 51فیصد وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی کارکردگی سے مطمئن ہیں –

خیبر پختونخوا میں 48،بلوچستان میں 43اور سندھ میں 38فیصد رائے دہندگان نے اپنے صوبے کے وزرائے اعلیٰ پر اعتماد کااظہارکیا-

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سروس ڈلیوری کے لحاظ سے بھی نمایاں رہے-پنجاب کے 61فیصد رائے دہندگان سرکاری محکموں میں سروس ڈلیوری پر

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کے اقدامات سے مطمئن ہیں -خیبر پختونخوا حکومت پر 69فیصد، بلوچستان حکومت پر 54فیصد او رسندھ حکومت پر 50فیصد رائے

دہندگان نے سروس ڈلیوری کے حوالے سے اعتماد کا اظہار کیا

جدید بس ٹرمینل ڈیرہ غازی خان کی تعمیر آخری مراحل داخل ہوچکی ہے،مئی تک فنکشنل کرنے کی حتمی تاریخ دے دی گئی ہے

منصوبہ پر 33 کروڑ 52 لاکھ روپے خرچ ہوں گے

ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

ڈیرہ غازیخان

پولیس تھانہ گدائی کی منشیات فروش کے خلاف کاروائی،منشیات فروش گرفتار، 8 کلو 500 گرام چرس برآمد۔

ڈی پی او ڈیرہ غازیخان محمد علی وسیم کی خصوصی ہدایت پر منشیات فروشوں کے خاتمے کے لیے

پولیس تھانہ گدائی نے بہترین کاروائی عمل میں لاتے منشیات فروش کو گرفتار کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق پولیس تھانہ گدائی کے تفتیشی آفیسر محمد یوسف SI نے دوران ناکہ بندی ایک مشکوک شخص جو کہ موٹرسائیکل پر مانکہ کینال کی طرف آ رہا تھا

جس نے سفید رنگ کی بوری اپنے موٹرسائیکل کے اوپر رکھی ہوئی تھی کو روک کر چیک کیا گیا

تو چیکنگ کے نتیجے میں 8 کلو 500 گرام چرس برآمد ہوئی۔

منشیات فروش ملزم مجاہد حسین عرف مجی ولد اللہ ڈیوایا قوم رستمانی سکنہ عالیوالا کو گرفتار کر کے حوالات بند کر دیا گیا۔
منشیات فروش کے خلاف پولیس تھانہ گدائی میں مقدمہ درج کر دیا گیا۔

اس موقع پر ایس ایچ او تھانہ گدائی چوہدری علی محمد کا کہنا تھا کہ جرائم پیشہ افراد کے خلاف گھیرا تنگ کیا ہوا ہے تاکہ جرائم پیشہ عناصر کا قلع قمع کیا جا سکے۔

پبلک ریلیشن آفیسر
دفتر ڈی پی او ڈیرہ غازیخان

ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

 پنجاب فوڈ اتھارٹی

پنجاب فوڈاتھارٹی کاغیر معیاری اورملاوٹی اشیاء فروخت کرنے والوں کے گرد گھیرا تنگ۔۔۔

800لٹرملاوٹی دودھ،174لٹت بوتل پیک شرہ پانی تلف

مرونڈہ پوائنٹ،ہوٹل،بیکری سوئیٹس اینڈ کنفکشنری یونٹ،سپر سٹور،چکن شاپ سمیت157فوڈ پوائنٹس کی چیکنگ،

ناقص خوراک کی تیاری اور فروخت پر46ہزارروپے کے جرمانے عائد،134شاپس مالکان کو وارننگ نوٹسز جاری۔۔

بہاولپور 31جنوری: ڈائریکٹر جنرل پنجاب فوڈ اتھارٹی رفاقت علی نسوآنہ کی ہدایت پر ڈائریکٹر آپریشنز سائوتھ پنجاب محمد سیف کی زیر نگرانی بہاولپور

اور ڈی جی خان ڈویژن کے مختلف اضلاع میں صحت دشمن عناصر کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں۔

تفصیلات کے مطابق بہاولپور ڈویژن میں پنجاب فوڈ اتھارٹی نےغیر معیاری خوراک فروخت کرنے والےفوڈ پوائنٹس کی چیکنگ کرتے ہوئےفوڈ اتھارٹی قوانین کی خلاف ورزیوں پر

پنجاب فوڈاتھارٹی کی ملاوٹی دودھ مافیا کیخلاف پنجاب فوڈاتھارٹی کا آپریشن جاری۔بہاولپور میں 3400لٹر دودھ کی چیکنگ،800لٹرملاوٹی و ناقص دودھ موقع پر

تلف۔دودھ میں چکنائی کی مقدار انتہائی کم پائی گئی۔کرسچن روڈحاصل پور میں بشیر احمد ملک کولیکشن سنٹر پر کارروائی

قوانین کے مطابق دودھ میں پانی سمیت کسی بھی پاؤڈر یاکیمیکل کی ملاوٹ جرم ہے۔قدرتی فیٹ یا ایل آر کی کمی والا دودھ سپلائی کرنے کی ہرگز اجازت نہیں۔

بڑی مقدار میں ملاوٹی دودھ تلف کردیا گیا۔مزید تفصیلات کے مطابق رحیم یار خان میں پنجاب فوڈاتھارٹی کا غیر معیاری خوراک فروخت کرنے والوں میں

بیکری پر کارروائی کرتے ہوئے8ہزارروپےکے جرمانے عائد کردیئے۔اسی طرح ڈی جی خان ڈویژن میں بیکری میں انتہائی ناقص انتظامات پر 7ہزار روپے کا جرمانہ عائد کردیا گیا

اس کے علاوہ مظفرگڑھ میں صفائی کے انتہائی ناقص انتظامات پائے جانے پردرنک کارنر،کریانہ سٹور کو13ہزارروپے کا جرمانہ عائد کردیا گیا۔

اس کے علاوہ لیہ میں مرونڈہ پروڈکشن یونٹ کی چیکنگ کے دوران غیر معیاری انتظامات پائے جانے پر7ہزارروپے کا جرمانہ بھی عائد کردیاگیا۔

اس کے علاوہ راجن پور میں کریانہ سٹور پر کارروائی کرتے ہوئے4ہزارروپے کا جرمانہ کردیا گیا۔

ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

ڈیرہ غازیخان

وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار نے ڈیرہ غازی ڈویژن میں پرائس کنٹرول کے معاملات کی نگرانی کیلئے معاون خصوصی ایم پی اے سردار خرم خان لغاری کو ذمہ داری سونپ دی ہے

انہوں نے کمشنر آفس میں اجلاس کی صدارت کی۔کمشنر لیاقت علی چٹھہ اور ڈپٹی کمشنرز سمیت متعلقہ افسران موجود تھے معاون خصوصی سردار خرم خان لغاری نے کہا کہ

وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار کی ہدایت پر ڈیرہ غازی خان ڈویژن میں کھاد اور اشیائے خوردونوش کی سرکاری نرخ پر دستیابی یقینی بنانے کیلئے

تمام ممکنہ وسائل استعمال میں لائے جائیں۔کھاد کے سیل پوائنٹس پر ریکارڈ مرتب کیا جائے۔

کمشنر آفس میں ویڈیو لنک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ زراعت کی ترقی کیلئے کاشتکاروں کی مشکلات کم کرنا ہوگی۔

دستیاب کھاداحسن طریقے سے کاشتکاروں میں تقسیم کرائی جائے۔کمشنر لیاقت علی چٹھہ نے کہا کہ

کھاد کی شفاف فراہمی کیلئے یونین کونسل سطح پر سیل پوائنٹس قائم کئے گئے ہیں

انہوں نے انتظامیہ کو ہدایات جاری کیں کہ

وہ کاشتکار کے رابطہ نمبر کے ساتھ کھاد کی فروخت کا باقاعدہ ریکارڈ مرتب کریں

ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

ڈیرہ غازیخان

وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار کے متوقع دورہ کے سلسلے میں ڈیرہ غازی خان میں تعینات متعلقہ محکموں کے افسران کی چھٹیاں منسوخ کرتے ہوئے

سٹیشن چھوڑنے پر پابندی عائد کردی گئی ہے مشیر وزیر اعلیٰ پنجاب محمد حنیف پتافی اور کمشنر ڈیرہ غازی خان ڈویژن لیاقت علی چٹھہ نے وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار کے دورہ کے انتظامات کا جائزہ لینے کیلئے

ترقیاتی منصوبوں کا معائنہ کیا۔ انہوں نے افسران کے ہمراہ وقار کیٹین دو رویہ روڈ،پل ڈاٹ چوک،جنرل بس سٹینڈ، پارک،کارڈیالوجی انسٹیٹیوٹ،ٹیچنگ ہسپتال،پل ڈاٹ سے

ریلوے پھاٹک،شاہ سکندر روڈ اور دیگر ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ لیتے ہوئے بہتری کی ہدایات جاری کی گئیں۔

کمشنر لیاقت علی چٹھہ نے کہا کہ تمام محکمے الرٹ رہیں اور کسی بھی محکمہ کے افسران بغیر تحریری اجازت ہیڈ کوارٹر نہیں چھوڑیں گے۔

محکموں کو دی گئی ذمہ داریاں احسن انداز میں نمٹائی جائیں۔

اس موقع پر ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ عبید الرشید،ڈپٹی ڈائریکٹر وسیم اختر جتوئی،ایس ایز شیخ اعجاز،وقار شعیب،ایم ایس ڈاکٹر نجیب الرحمن،

ایگزیکٹو انجینئرز محمد وقاص،امجد خان،ڈی ایس پی ٹریفک محمد بخت نصر اور دیگر ہمراہ تھے

ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

ڈیرہ غازیخان

ای روزگار سنٹرز غازی یونیورسٹی، ڈیرہ غازی خان اور گورنمنٹ گریجویٹ کالج تونسہ میں اگلے بیچ کے لیے داخلوں کا اجراکر دیاگیا ہے

جس کیلئے 28فروری تک آن لائن درخواست دی جاسکتی ہے. سینٹر منیجر حسن ستار
نے کہا ہے کہ

ای روزگار ٹریننگ پروگرام،یوتھ افیئرز اینڈ سپورٹس ڈیپارٹمنٹ اور پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ کا ایک فلیگ شپ پراجیکٹ ہے

جو نوجوانوں کوبرسرروزگار بنانے کے لیے ڈیجیٹل سکلز اور فری لانسنگ میں 3 ماہ کی مفت ٹریننگ دیتا ہے تاکہ

نوجوان فری لانسنگ کر کے با وقار روزگار کما سکیں۔

انہوں نے کہاکہ ای کامرس، ٹیکنیکل، موبائل ایپ ڈویلپمنٹ، کانٹینٹ مارکیٹنگ و ایڈورٹائزنگ، ڈیجیٹل اینڈ سوشل میڈیا مارکیٹنگ،

کری ایٹو ڈیزائننگ اور یو آئی / یو ایکس ڈیزائن کیلئے پنجاب کے رہائشی سولہ سالہ

تعلیم کے حامل 35سال تک کے بے روزگار نوجوان www.erozgaar.pitb.gov.pk آن لائن درخواست دے سکتے ہیں

ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

ڈیرہ غازیخان

ڈی آئی جی ٹریفک ہیڈ کوارٹر پنجاب کی ہدایات کی روشنی میں صوبہ بھر کی طرح ڈیرہ غازی خان میں بھی

ڈی ایس پی محمد بخت نصر کی زیرنگرانی کالے شیشے/کالے پیپرز غیر نمونہ نمبر پلیٹُ، فیک نمبر پلیٹس استعمال کرنے والی گاڑیوں کے خلاف مہم جاری ہے،

گزشتہ روز ٹریفک پولیس نے ڈیرہ غازیخان کے پاکستانی چوک،پل ڈاٹ،گولائی چوک،پل پیارے والی اور شاہراہوں پر ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والے افراد کے خلاف کارروائیاں عمل میں لائیں گئیں ہیں۔

ڈی ایس پی ٹریفک محمد بخت نصر کا کہنا ہے کہ گاڑیوں میں کالے شیشے،کالے پیپرز اور فیک نمبر پلیٹس لگانا غیر قانونی ہے

جس کی ہرگز اجازت نہیں دی جا سکتی،ٹریفک پولیس ایسے عناصر کو قانون کے کٹہرے میں لائے گی،شہری قانون کی پاسداری کو یقینی بنائیں،

اپنی گاڑیوں سے کالے شیشے اور فیک نمبر پلیٹس ہٹادیں۔اس سلسلہ میں شہر کے مختلف مقامات پر ٹریفک سٹاف کی ڈیوٹیاں بھی لگادی گئیں ہیں۔

محمد بخت نصر نے مزید کہا کہ اس مہم کو جاری رکھا جائے گا،قانون شکنوں کے چالان اور انہیں جرمانے بھی کئے جائیں گے۔

ڈی ایس پی نے اہم چوکوں میں قانون شکنوں کیخلاف کارروائیوں کی خود نگرانی بھی کی

ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

ڈیرہ غازیخان

چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی ڈیرہ غازی خان ڈاکٹر عتیق الرحمن نے کہا ہے کہ ضلع ڈیرہ غازی خان کورونا کی گھر گھر ویکسینیشن کی

دوسری مہم میں تمام اہداف حاصل کرتے ہوئے نمایاں کامیابی حاصل کی ہے اور وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار نے تقریب ڈپٹی کمشنر ڈیرہ غازی خان

ذیشان جاوید اور سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر عتیق الرحمن کو تعریفی شیلڈ سے نوازا ہے۔ڈاکٹر عتیق الرحمن نے کہا کہ

تین ماہ میں مسلسل دوسری مرتبہ وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار سے تعریفی شیلڈ وصول کی ہیں

اور یہ کامیابی ان پی پوری ٹیم کی محنت کی وجہ سے ممکن ہوئی ہے۔

سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر عتیق الرحمن نے کہا کورونا کی موجودہ ویکسی نیشن میں بھی ضلع ڈیرہ غازی خان نمایاں کامیابی حاصل کرے گا

ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

ڈیرہ غازی خان

حکومت ِ پنجاب کی جانب سے یونیوسل ہیلتھ کوریج کو آسان اورموثر بنانے کے لیے ڈیرہ غازیخان ڈویژن کے تمام ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اور تحصیل ہیڈ کوارٹر اسپتال صحت سہولت پروگرام کے پینل میں شامل ہونے کے بعد اب ڈویژن بھر کے

تمام لوگوں کو مختلف سرجری و صحت کی دیگر بہترین سہولیات بالکل مفت دستیاب ہوں گی۔ اس حوالے سے سیکریٹری محکمہ پرائمری و سیکنڈری ہیلتھ کئیر جنوبی پنجاب تنویر اقبال تبسم نے کہا ہے کہ

چونکہ جنوبی پنجاب کے تین ڈویژن میں سے صرف ابھی ڈیرہ غازیخان ڈویژن میں صحت سہولت پروگرام کے تحت یونیورسل ہیلتھ کوریج دی گئی ہے

اس لیے اب حکومتِ پنجاب کی جانب سے ڈیرہ غازیخان ڈویژن کے تمام ڈسٹرکٹ وتحصیل ہیڈ کوارٹر اسپتالوں کو پینل میں شامل کیا گیا ہے۔ اور اب لوگوں کا شناختی کارڈ ہی ان کے صحت سہولت کارڈ کے طور پر کافی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ جیسے ہی حکومتِ پنجاب کی جانب سے جنوبی پنجاب کے باقی دو ڈویژن کو یونیورسل ہیلتھ کوریج میں شامل کیا جاتا ہے

وہاں کے تمام ڈسٹرکٹ و تحصیل ہیڈ کوارٹر اسپتالوں میں بھی صحت سہولت پروگرام کے تحت مفت معیاری طبی سہولیات کی فراہمی کا آغاز کردیا جائے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ لوگوں کو صحت سہولت پروگرام کے تحت لوگوں کو موثر طبی سہولیات کی فراہمی یقینی بنانے کے لیے پینل میں شامل کیے گئے تمام اسپتالوں میں مانیٹرنگ کی جارہی ہے

اور تمام اسپتالوں میں سہولیات کی بروقت فراہمی کے لیے اقدامات کیے جارہے ہیں۔ مانیٹرنگ کو مزید موثر بنانے کے لیے محکمہ پرائمری وسیکنڈری ہیلتھ کیئر

جنوبی پنجاب میں مانیٹرنگ ڈیسک قائم کردیا گیا ہے اور افسران کو مختلف مانیٹرنگ ڈیوٹیاں تفویض کردی گئی ہیں۔

اس حوالے سے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال مظفر گڑھ میں مریضوں کو صحت سہولت پروگرام کے تحت ڈائیلاسس،

گائنی، اور دیگر سرجیکل سہولیات کی فراہمی شروع بھی کردی گئی ہے۔

اب تک اسپتال میں 1165ڈائیلاسس، 81گائنی اور 25متفرق آپریشن کرکے 104مریضوں

کی مفت ادویات و علاج معالجہ کی سہولیات مہیا کردی گئی ہیں۔

%d bloggers like this: