دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

پارلیمانی رپورٹرز ایسوسی ایشن کےصدر کی نیشنل پریس کلب کےمنتخب امیدواروں کو مبارکباد

نیشنل پریس کلب کی نومنتخب قیادت پر صحافیوں نے جس اعتماد کا اظہار کیا ہے

اسلام آباد
پارلیمانی رپورٹرز ایسوسی ایشن کے صدر صدیق ساجد، سیکریٹری آصف بشیر چودھری اورسیکرٹری اطلاعات ملک سعید اعوان سمیت تمام

ایگزیکٹو کمیٹی ممبران نے نیشنل پریس کلب کے نو منتخب صدر انور رضا ،سیکرٹری راجہ خلیل اور فنانس سیکرٹری نئیر علی سمیت تمام منتخب ہونے والے

امیدواروں کو مبارک باد دی ہے

پی آر اے کے جاری کردہ ایک تہنیتی پیغام میں پی آر اے ایگزیکٹو و گورننگ باڈی اراکین نے اس امید کا اظہار کیا کہ

نیشنل پریس کلب کی نومنتخب قیادت پر صحافیوں نے جس اعتماد کا اظہار کیا ہے

وہ اس پر نہ صرف پورا اتریں گے بلکہ صحافتی برادری کے مسائلِ کے حل اور ان کی فلاح و بہبود کے لیے بھی کوئی کسر اٹھا نہیں رکھیں گے ۔۔

پی آر اے نے صحافیوں کو درپیش مسائل کے حل کے لیے نو منتخب باڈی کو اپنے مکمل تعاون کا بھی یقین دلایا ۔۔

About The Author