دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

شیری رحمان کی نیشنل پریس کلب اسلام آباد کے نو منتخب عہدیداران کو مبارکباد

صحافیوں کے حقوق اور آزاد صحافت کو یقینی بنانے میں پریس کلب کا اہم کردار ہوتا ہے

نائب صدر پیپلز پارٹی سینیٹر شیری رحمان کی نیشنل پریس کلب اسلام آباد کے نو منتخب عہدیداران کو مبارکباد

نو منتخب صدر انور رضا، سیکرٹری خلیل راجہ اور دیگر تمام عہدیداران کو مبارکباد پیش کرتی ہوں، اور اس موقع پر شیری رحمان نے کہا کہ

صحافیوں کے حقوق اور آزاد صحافت کو یقینی بنانے میں پریس کلب کا اہم کردار ہوتا ہے، اور مذید کہا کہ

پیپلز پارٹی اس جدوجہد میں نو منتخب تنظیم کے ساتھ کھڑی ہےاور،

اس وقت صحافی مشکل دور سے گزر رہے ہیں، شیری رحمان نے  کہا کہ

آزاد صحافت اور آزادی اظہار پر قدغنیں لگائی جا رہی ہیں،اور

پریس فریڈم اینڈیکس میں پاکستان صحافیوں کے لئے خطرناک ترین ممالک میں شامل ہو گیا ہے،

وفاقی دار الحکومت میں صحافیوں پر سب سے زیادہ تشدد کے واقعات رکارڈ ہوئے ہیں،

ان سب چیلنجز خو نمٹنے کے لئے پیپلز پارٹی صحافتی تنظیموں اور پریس کلبز کے شانا بشانا کھڑی ہے،

About The Author