دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

پی سی بی بورڈ نے چھپن کھلاڑیوں کو زائد العمر قرار دے کرٹورنامنٹ سے باہر کردیا

پاکستان کرکٹ بورڈ نے انڈر تھرٹین اور سکسٹین ٹورنامنٹ میں شریک تمام کرکٹرز کے بون ایج ٹیسٹ مکمل کرلیے

پاکستان کرکٹ بورڈ نے انڈر تھرٹین اور سکسٹین ٹورنامنٹ میں شریک تمام کرکٹرز کے بون ایج ٹیسٹ مکمل کرلیے

مجموعی طور پر چھپن کھلاڑی زائد العمر قرار ،،، کھلاڑیوں کو ٹورنامنٹ سے باہر کردیا

نیشنل انڈر سکسٹین ٹورنامنٹ میں چھتیس اور انڈر تھرٹین ٹورنامنٹ میں شریک بیس کھلاڑیوں کو زائدالعمر قرار دے کر ٹورنامنٹ سے باہر کردیا گیا ہے

ابتدائی طور پر ٹورنامنٹس میں شرکت نہ کرنے والے ممکنہ کھلاڑیوں کے ہاتھوں کے کلائی ٹیسٹ کروا کر اسکواڈ میں شامل کیا گیا ہے

دونوں ٹورنامنٹس جمعرات سے بالترتیب کراچی اور ملتان میں شروع ہوں گے جس میں مجموعی طور پر دو ستر نوجوان کرکٹرز شرکت کریں گے

زائد العمر کھلاڑیوں کی ٹورنامنٹ میں شرکت پر پی سی بی نے فونوں ٹورنامنٹس کو سترہ جنوری کو معطل کردیا تھا ،،،، ڈائریکٹر ہائی پرفارمنس ندیم خان کا کہنا ہے کہ

دونوں ٹورنامنٹس میں شریک پینتالیس ٹاپ پرفارمرز کو ملک بھر کے ہائی پرفارمنس سینٹرز میں تربیت ، وظیفہ اور تعلیمی وظائف فراہم کیے جائیں گے

About The Author