چوہدری شجاعت حسین کا کہنا ہےکہ چاہے کچھ بھی کر لیں نوازشریف واپس نہیں آئیں گے۔
مسلم لیگ (ق) کے سربراہ چوہدری شجاعت نے ایک بار پھر تنقید کے نشتر چلاتے ہوئے مہنگائی کے خلاف پلان تشکیل دینے والوں سے ہاتھ ملانے کا عندیہ بھی دے دیا
انہوں نے کہاکہ آج کل نوازشریف کے آنے جانے کی فکر لگی ہے،جتنے پیسوں کا الزام نوازشریف پر ہے
اس سے زیادہ تو ان کے کیسوں کے چکر میں خرچ کر دئیے گئے،،چوہدری شجاعت حسین نے کہاکہ
نوازشریف کی واپسی سے باہر نکلیں اور عوامی ایشوز کے حل پر توجہ دیں، چاہے کچھ بھی کر لیں نوازشریف واپس نہیں آئیں گے
مسلم لیگ (ق) کے سربراہ کا کہنا تھا کہ اگر ان کی پارٹی اور ورکر کہیں تو علیحدہ بات ہے، وہ لوگ جو خود وزیراعظم کے امیدوار ہیں وہ
نوازشریف کی واپسی کا کہیں تو یہ نہایت مضحکہ خیز بات ہے,,انہوں نے کہاکہ یہ سال کام کرنے کا ہے لیکن
اگر ایسے کاموں میں ہی لگے رہے تو پھر ملک کا اللہ ہی حافظ ہے، کوئی بھی پارٹی یا لیڈر مہنگائی کے خاتمے کیلئے پارلیمنٹ میں مثبت پلان دے تو اپنے ارکان کو کہوں گا کہ
ان کی بات سنیں,,,چوہدری شجاعت حسین کا مزید کہنا تھا کہ
آج کل لیڈر ایک دوسرے کی ٹانگیں کھینچنے پر لگے ہیں۔ جس کا عنقریب وہ انجام خود دیکھیں گے۔
اے وی پڑھو
قومی اسمبلی دا تاریخی سیشن ،،26ویں آئینی ترمیم منظور
نیشنل پریس کلب کے انتخابات، جرنلسٹ پینل نے میدان مارلیا، اظہر جتوئی صدر منتخب
ملتان یونین آف جرنلسٹس کے سالانہ انتخابات میں "پروفیشنل جرنلسٹس گروپ” نے میدان مار لیا،