نومبر 24, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

سموگ کے ساتھ ساتھ فوگ نے بھی لاہورمیں ڈیرے ڈال لیے

لاہور آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں بدستور موجود ہے

سموگ کے ساتھ ساتھ فوگ نے بھی لاہورمیں ڈیرے ڈال لیے

باغوں کے شہر میں زہر آلود فضا کے باعث لاہور آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں بدستور موجود ہے

لاہور کا اے کیو آئی ایک سو ستر تک پہنچ چکا ہے،،،دوسری جانب صبح کے اوقات میں دھند کے باعث ٹریفک بھی سست روی کا شکار رہی

لاہور کی فضا بدستور زہر آلود،،،، شہر کا منظر نامہ دھندلا،،سموگ کے بادل تاحال آسمان پر موجود ہیں

ورلڈ ائیر کوالٹی انڈکس کے مطابق لاہور ایک سو ستر اے کیو آئی کے ساتھ دنیا کے دس آلودہ ترین شہروں میں چھٹے نمبر پر موجود ہے

جوانسانی صحت کے لیے انتہائی مضر صحت ہے،،، کوٹ لکھپت، بیڈن روڈ، ماڈل ٹاون اور ڈی ایچ اے فیز ایٹ کے علاقے زیادہ آلوده ترین علاقوں میں شامل ہیں

شہریوں نے انسانی صحت کے لیے صاف اب ہوا ضروری قرار دیا ہے،،کہتے ہیں

سموگ نے مختلف بیماریوں میں مبتلا کر رکھا ہے حکومت ترجیحی بنیادوں پر سموگ کے خاتمے کےلیے اقدامات کرے

 حکومتی اقدامات نا کافی ہیں۔

طبعی ماہرین سموگ کے مضر اثرات سے محفوظ رہنے کے لیے

ماسک اور گلاسز کے استعمال کی ہدایت کرتے ہیں۔

About The Author