دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

ڈیرہ غازی خان کی خبریں

ڈیرہ غازی خان سےنامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلوں پر مبنی خبریں،تبصرے اور تجزیے۔

ڈیرہ غازی خان

وزیر مملکت برائے موسمیاتی تبدیلی زرتاج گل وزیر کی زیر صدارت ڈپٹی کمشنر آفس میں اراکین اسمبلی کی ضلعی رابطہ کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا

جس میں کھاد بحران اور محکمہ زراعت کی طرف سے مس منیجمنٹ پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے

سیل پوائنٹس بڑھانے کا فیصلہ کیا گیا۔مشیر وزیر اعلی پنجاب محمد حنیف پتافی،چئیرمین پنجاب کی ڈ ریکارڈ اتھارٹی سردار احمد علی دریشک،ایم پی اے ڈاکٹر شاہینہ نجیب کھوسہ،ڈپٹی کمشنر ذیشان جاوید اور دیگر افسران موجود تھے

اجلاس میں امن و امان،ترقیاتی منصوبوں،پرائس کنٹرول،احساس راشن رعائت پروگرام اور دیگر معاملات کا جائزہ لیتے ہوئے ہدایات جاری کی گئیں.

وزیر مملکت برائے موسمیاتی تبدیلی زرتاج گل وزیر اور مشیر وزیر اعلیٰ پنجاب محمد حنیف پتافی نے کہا کہ کھاد کمپنیوں سے ریکارڈ کے کر کھاد یونین کونسل سطح تک تقسیم کی جائیں۔

سیل پوائنٹس 27 سے بڑھا کر 44 کرنے کا فیصلہ کیا گیا پیر سے نئے سیل پوائنٹس چوٹی زیرین،کوٹ چھٹہ،پائیگاں،پل ڈاٹ،چوک چورہٹہ،تونسہ اور وہوا سمیت دیگر سیل پوائنٹس پر ریونیو ریکارڈ اور کاشتہ گندم فصل کےلئے کھاد دی جائے گی۔وزیر مملکت زرتاج گل وزیر نے کہا کہ

محکمہ زراعت نے مس منیجمنٹ کی اور کاشتکاروں کو لائن میں کئی کئی گھنٹے کھڑا کرکے ذلیل کیا گیا۔محکمہ زارعت کی ملی بھگت سے کھاد کی سمگلنگ اور بلیک میں فروخت ہونے کی رپورٹس ملی ہیں۔

اراکین اسمبلی نے کہا کہ وہ کاشتکاروں کے ساتھ کھڑے ہیں،کسی کو من مانی نہیں کرنی دی جائے گی۔کمپنیوں سے ریکارڈ لے کر کاشتکاروں کو ان کی طلب کے مطابق کھاد سرکاری نرخ 1768 روپے فی بوری فراہم کرائی جائے۔

اراکین اسمبلی کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ ضلع میں گندم کی کاشت فصل کےلئے 12 لاکھ بوری کی ضرورت ہے اور صرف سات لاکھ بوری کھاد فراہم کی گئی

تاہم آج سے گیارہ ہزار بوری کھاد روزانہ مل رہی ہے اور ریونیو ریکارڈ کے مطابق کاشتکاروں کو فراہم کی جارہی ہے۔خواتین پارک کے ایک ہفتہ کے اندر ٹینڈر اور ٹیچنگ ہسپتال میں نئے او پی ڈی،گائنی بلاک کےلئے دس فروری تک ٹینڈر کھولنے کا وقت دیا گیا۔

خواتین یونیورسٹی،خواتین پر تشدد کی روک تھام کے ادارہ وی اے ڈبلیو سی کے تعمیراتی کام تاخیر پر بھی برہمی کا اظہار کیا گیا۔

پنجاب پولیس گرفتار ملزموں سے فیصل فارما سمیت دیگر ڈکیتیوں کی مکمل ریکوری کرکے متاثرین کی داد رسی کرائیں۔ترقیاتی منصوبوں کا ڈپٹی کمشنر کے ہمراہ معائنہ کرنےکے

ساتھ افتتاح کئے جائیں گے۔اجلاس میں ایم ایس ڈاکٹر نجیب الرحمن نے بتایا کہ مشیر صحت محمد حنیف پتافی کے تعاون سے ٹیچنگ ہسپتال میں ابتدائی طور پر

چھ بستر کا کینسر وارڈ اور بلڈ کولیکشن سنٹر فعال کرادیا گیا ہے۔ڈویژن کے ہر شہری کے قومی شناختی کارڈ کو انصاف صحت کارڈ میں تبدیل کردیا گیا ہے

اب سات لاکھ روپے سے بڑھا کر دس روپے تک سرکاری ہسپتالوں اور پینل پر موجود نجی ہسپتالوں میں علاج کرایا جاسکے گا۔

اجلاس میں ڈی سی سی کے ممبر ضیاء خان کاکڑ کے علاوہ پولیٹیکل اسسٹنٹ کوہ سلیمان محمد اکرام ملک،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس سیف الرحمن،ڈپٹی ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ وسیم اختر جتوئی اور دیگر موجود تھے

ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

ڈیرہ غازیخان

لیہ اور راجنپور اضلاع میں پبلک ہیلتھ،بلڈنگز اور ہائیر ایجوکیشن کے نئے 18 منصوبوں کی منظوری دے دی گئی ہے

جن پر تقریبا چار ارب 37 کروڑ روپے خرچ ہوں گے۔ پانچ سال تک نئی عمارتوں میں توڑ پھوڑ اور تبدیلی کی اجازت نہیں ہوگی۔

پانی کی لیکیج اور سیم پر متعلقہ تعمیراتی محکمے کے خلاف کارروائی ہوگی۔ پبلک ہیلتھ اور لوکل گورنمنٹ کی ٹف ٹائلز کے رنگ شناخت کیلئے تبدیل کریں گے۔

اس بات کا فیصلہ کمشنر لیاقت علی چٹھہ کی زیر صدارت ڈویژنل ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی کے ویڈیو لنک اجلاس میں کیا گیا.

تین ارب 61 کروڑ 36 لاکھ روپے سے پبلک ہیلتھ،بلڈنگز اور ہائیر ایجوکیشن کے 12 منصوبے شامل ہوں گے۔75 کروڑ 36 لاکھ روپے سے ضلع راجنپور میں بلڈنگز کی چھ سکیمیں مکمل ہوں گی۔

کمشنر نے کہا کہ منظوری اور تعمیرات کے بعد بغیر منظوری سے چھ سال تک بلڈنگز میں توڑ پھوڑ اور تبدیلی نہیں کرنے دی جائے گی۔عمارتوں میں پانی کی لیکیج اور سیم کی شکایات پر متعلقہ محکموں کے افسران کے خلاف سخت کارروائی کریں گے۔

سیپیج سے اربوں روپے کی عمارت تباہ ہوجاتی ہے اس لئے محکمے شروع سے معیاری پائپ اور میٹریل استعمال کرائیں۔کمشنر نے کہا کہ

مستقبل کی سکیموں میں پبلک ہیلتھ اور لوکل گورنمنٹ کی ٹف ٹائلز کا رنگ تبدیل کررہے ہیں تاکہ شناخت یقینی بنائی جاسکے۔

اجلاس میں ڈپٹی کمشنرز عدنان محمود اعوان،شہباز حسین کے علاوہ

ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ عبید الرشید،اسسٹنٹ ڈائریکٹر محمد عدیل،سپرنٹنڈنگ انجینئرز شیخ اعجاز،وقار شعیب،جواد کلیم اللہ،ڈی بی اے شہزاد قدیر اور دیگر موجود تھے

ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

ڈیرہ غازیخان

وزیر مملکت برائے موسمیاتی تبدیلی زرتاج گل وزیر کی زیر صدارت ڈپٹی کمشنر آفس میں اراکین اسمبلی کی ضلعی رابطہ کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا

جس میں کھاد بحران اور محکمہ زراعت کی طرف سے مس منیجمنٹ پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے سیل پوائنٹس بڑھانے کا فیصلہ کیا گیا۔

مشیر وزیر اعلی پنجاب محمد حنیف پتافی،چئیرمین پنجاب لینڈ ریکارڈ اتھارٹی سردار احمد علی دریشک،ایم پی اے ڈاکٹر شاہینہ نجیب کھوسہ،ڈپٹی کمشنر ذیشان جاوید اور دیگر افسران موجود تھے

اجلاس میں امن و امان،ترقیاتی منصوبوں،پرائس کنٹرول،احساس راشن رعائت پروگرام اور دیگر معاملات کا جائزہ لیتے ہوئے ہدایات جاری کی گئیں.

وزیر مملکت برائے موسمیاتی تبدیلی زرتاج گل وزیر اور مشیر وزیر اعلیٰ پنجاب محمد حنیف پتافی نے کہا کہ

کھاد کمپنیوں سے ریکارڈ لے کر کھاد یونین کونسل سطح تک تقسیم کی جائے۔سیل پوائنٹس 27 سے بڑھا کر 44 کرنے کا فیصلہ کیا گیا

پیر سے نئے سیل پوائنٹس چوٹی زیرین،کوٹ چھٹہ،پائیگاں،پل ڈاٹ،چوک چورہٹہ،تونسہ اور وہوا سمیت دیگر سیل پوائنٹس پر ریونیو ریکارڈ اور کاشتہ گندم فصل کیلئے کھاد دی جائے گی۔

وزیر مملکت زرتاج گل وزیر نے کہا کہ محکمہ زراعت نے مس منیجمنٹ کی اور کاشتکاروں کو لائن میں کئی کئی گھنٹے کھڑا کرکے ذلیل کیا گیا۔

محکمہ زارعت کی ملی بھگت سے کھاد کی سمگلنگ اور بلیک میں فروخت ہونے کی رپورٹس ملی ہیں۔ا

راکین اسمبلی نے کہا کہ وہ کاشتکاروں کے ساتھ کھڑے ہیں،کسی کو من مانی نہیں کرنی دی جائے گی۔

کمپنیوں سے ریکارڈ لے کر کاشتکاروں کو ان کی طلب کے مطابق کھاد سرکاری نرخ 1768 روپے فی بوری فراہم کرائی جائے۔

اراکین اسمبلی کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ ضلع میں گندم کی کاشت فصل کیلئے 12 لاکھ بوری کی ضرورت ہے

اور صرف سات لاکھ بوری کھاد فراہم کی گئی تاہم آج سے گیارہ ہزار بوری کھاد روزانہ مل رہی ہے اور ریونیو ریکارڈ کے مطابق

کاشتکاروں کو فراہم کی جارہی ہے۔خواتین پارک کے ایک ہفتہ کے اندر ٹینڈر اور ٹیچنگ ہسپتال میں نئے او پی ڈی،گائنی بلاک کیلئے دس فروری تک ٹینڈر کھولنے کا وقت دیا گیا۔

خواتین یونیورسٹی،خواتین پر تشدد کی روک تھام کے ادارہ وی اے ڈبلیو سی کے تعمیراتی کام میں تاخیر پر بھی برہمی کا اظہار کیا گیا۔

پنجاب پولیس گرفتار ملزموں سے فیصل فارما سمیت دیگر ڈکیتیوں کی مکمل ریکوری کرکے متاثرین کی داد رسی کرائے۔ترقیاتی منصوبوں کا ڈپٹی کمشنر کے ہمراہ معائنہ کرنے کے ساتھ افتتاح کئے جائیں گے۔

اجلاس میں ایم ایس ڈاکٹر نجیب الرحمن نے بتایا کہ مشیر صحت محمد حنیف پتافی کے تعاون سے ٹیچنگ ہسپتال میں ابتدائی طور پر چھ بستر کا کینسر

وارڈ اور بلڈ کولیکشن سنٹر فعال کرادیا گیا ہے۔ڈویژن کے ہر شہری کے قومی شناختی کارڈ کو انصاف صحت کارڈ میں تبدیل کردیا گیا ہے

اب سات لاکھ روپے سے بڑھا کر دس روپے تک سرکاری ہسپتالوں اور پینل پر موجود نجی ہسپتالوں میں علاج کرایا جاسکے گا۔

اجلاس میں ڈی سی سی کے ممبر ضیاء خان کاکڑ کے علاوہ پولیٹیکل اسسٹنٹ کوہ سلیمان محمد اکرام ملک،

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس سیف الرحمن،ڈپٹی ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ وسیم اختر جتوئی اور دیگر موجود تھے

ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

ڈیرہ غازیخان

اساتذہ قوم کا سرمایہ ہیں وقت کے ساتھ ساتھ انہیں اپنی مہارتوں کوموثر انداز میں بروئے کار لانا ہوگا۔ تربیتی ورکشاپس اساتذہ کرام کی پروفیشنل ڈویلپمنٹ میں بہتری لائیں گی۔ بھرتی ہونے والے اساتذہ کا فرض ہے کہ

وہ غازی یونیورسٹی کے طلباء و طالبات اور والدین کی توقعات پر پورا اترتے ہوئے پیشہ ورانہ انداز میں انہیں جدید علوم سے ہم آہنگ کریں۔

یہ بات وائس چانسلر غازی یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر محمد طفیل نے شعبہ ایجوکیشن کے زیر اہتمام نئے بھرتی ہونے اساتذہ کے لیے سہ روزہ علمی و تربیتی ورکشاپ کے دوران خطاب کرتے ہوئے کہی.

ورکشاپس کے مختلف سیشنز کے دوران پروفیسر ڈاکٹر اعجاز رسول نورکا، ڈائریکٹر اکیڈمکس پروفیسر ڈاکٹر سعد اللہ لغاری، رجسٹرار ڈاکٹر اللہ بخش گلشن، ڈائریکٹر کوالٹی انہانسمنٹ ڈاکٹر عنصر علی،،

ڈائریکٹر تحقیق و بیرونی اشتراک ڈاکٹر محمد علی تارڑ، کنٹرولر امتحانات ڈاکٹر محمد مدثر مقبول، ڈپٹی ڈائریکٹر انفارمیشن ٹیکنالوجی محمد یاسر بھٹہ اوردیگر نے شرکاء کو اپنے اپنے شعبہ کے بارے بریفنگ دی

اور طلباء و اساتذہ کے مابین روابط کو پروفیشنل بنانے اور ان کی تعلیمی استعداد کو جدید خطوط پر استوار کرنے کے حوالے سے تربیت دی.

شعبہ ایجوکشن کے سربراہ ڈاکٹر جاوید اقبال، ڈاکٹر نور محمد اور ڈاکٹر اعجاز حسین نے کہاکہ

ورکشاپ کا مقصد غازی یونیورسٹی میں نئے تعینات ہونے والے اساتذہ کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو اجاگر کرنا ہے تاکہ

وہ صحیح معنوں میں طلباء و طالبات کی ذہنی آبیاری کر سکیں۔

ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

ڈیرہ غازیخان

ڈیرہ غازیخان میں تین روزہ پولیو مہم کا افتتاح کر دیا گیا ہے،ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال میں پولیو مہم کا افتتاح وزیر مملکت برائے موسمی تبدیلی زرتاج گل وزیر نے کیا۔

مہم میں 5سال سے کم عمر7لاکھ72ہزاربچوں کو پولیو کے حفاظتی قطرے پلائے جائیں گے۔

پولیو مہم کی افتتاحی تقریب میں ایم پی اے ڈاکٹر شاہینہ نجیب کھوسہ نے بھی شرکت کی۔

اسسٹنٹ کمشنر نبیل احمد میمن،سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر عتیق الرحمن

ایم ایس ڈاکٹر نجیب الرحمن،ڈاکٹراطہرسکھانی،ڈاکٹر عمار حسین، ڈی ایس وی عطاء اللہ ساجد،یونیسیف،

ڈبلیو ایچ او کے نمائندے اور متعلقہ افسران بھی موجود تھے۔

افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے. وزیر مملکت زرتاج گل وزیر نے کہا کہ پنجاب پولیو فری ہے،ہم نے اسی تسلسل کو برقرار رکھنا ہے،ہمارا کوئی بچہ پولیو کے حفاظتی قطروں سے محروم نہیں رہنا چاہئیے

،زرتاج گل وزیر نے کہا کہ ہمسایہ ملک افغانستان کی وجہ سے ہمیں محتاط رہنے کی ضرورت ہے،ضلع بھر میں 1945 ٹیمیں گھر گھر جاکر نونہالوں کو پولیو کے قطرے پلائیں گی،والدین سے التماس ہے کہ وہ

اپنے بچوں کو پولیو کے قطرے ضرور پلوائیں،وزیر مملکت نے کہا کہ ہیلتھ ورکرز ہمارے ہیرو ہیں جوحالات کی سنگینی کے باوجود لوگوں کے گھروں پر پہنچتے ہیں،

شہری ان سے تعاون کریں۔رکن صوبائی اسمبلی ڈاکٹر شاہینہ نجیب کھوسہ نے کہا کہ عوام انسداد پولیو کی اہمیت کو سمجھیں،اس کیخلاف جہاد کریں

،حکومت پنجاب پولیو کے مکمل خاتمے کیلئے کاوشیں جارکھے گی،شہری بچوں کو پولیو کے قطرے ضرور پلواکر قومی ذمہ داری نبھائیں۔

اس موقع پر وزیر مملکت زرتاج گل وزیر اور ایم پی اے ڈاکٹر شاہینہ نجیب کھوسہ نے بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے اور ان کی مارکنگ بھی کی۔

ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

ڈیرہ غازیخان

اوور سیز پاکستانیز کمیٹی ڈیرہ غازیخان کا اجلاس ڈی سی آفس کے کمیٹی روم میں منعقد ہوا۔ایم پی اے ڈاکٹر شاہینہ نجیب کھوسہ نے صدارت کی.

اجلاس میں یڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو احمد حسن رانجھا، محمد شاہد،ڈی ایس پی ٹریفک محمد بخت نصرمتعلقہ محکموں کے افسران اور سائلین بھی موجود تھے۔ایم پی اے ڈاکٹر شاہینہ نجیب کھوسہ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ

بیرون ممالک رہنے والے پاکستانیوں کے مسائل حل کرنا ترجیح ہے،وزیراعظم عمران خان،وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزددار اوورسیز پاکستانیوں کو فوری

ریلیف دینے کے خواہشمند ہیں،انہوں نے کہا کہ بیرون ممالک رہنے والے شہریوں کی جائیدادوں،رقوم کی واپسی اور اراضی واگزار کرانے والے کیسز کو جلد نمٹایا جائے

،انتظامیہ بیرون ممالک میں رہنے والے پاکستانیوں کے جان و مال کی حفاظت کی ذمہ دار ہے،

کسی فورم پر انکے معاملات کو التواء میں نہ ڈالا جائے۔اجلاس میں 8کیسز کی سماعت کی گئی۔

ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

ڈیرہ غازیخان

کمشنر ڈیرہ غازیخان ڈویژن لیاقت علی چٹھہ نے غازی یونیورسٹی کاد ورہ کیا اوروائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد طفیل سے تدریسی اور ترقیاتی منصوبوں پر گفتگو کی.

کمشنر نے وی سی کے ہمراہ غازی یونیورسٹی کے سٹی کیمپس کے تعمیراتی کام کا بھی جائزہ لیااس موقع پر بتایا گیا کہ

تین منزلہ عمارت پر ایک ارب روپے سے زائد رقم خرچ ہوگی،سٹی کیمپس میں توسیع کے منصوبہ کو جون 2024 تک مکمل کیا جائیگا،

کمشنر کو 2018 سے غازی یونیورسٹی کا سفر ڈاکومنٹری کی صورت میں دکھایا گیا. کمشنر نے کہاکہ

غازی یونیورسٹی نے کم وقت میں نام پیدا کیا، وائس چانسلر نے بتایا کہ غازی یونیورسٹی کا عالمی رینکنگ میں 807،پاکستان میں 44 اور پنجاب میں 22 واں نمبر ہے.

یونیورسٹی میں گیارہ ہزار طلباء و طالبات زیر تعلیم ہیں جن میں سے 25 فیصد طالب علموں کو سکالرشپ دے رہے ہیں

پورے پاکستان کی نسبت غازی یونیورسٹی میں کم فیس سٹرکچر ہے اورکورونا کے ایام کی دو کروڑ 80 لاکھ روپے کی فیس واپس کی گئی.

اس موقع پر رجسٹرار ڈاکٹر اللہ بخش گلشن،پروجیکٹ ڈائریکٹر ڈاکٹر جاوید اقبال،ڈائریکٹر پلاننگ و ڈویلپمنٹ مرزا دارا شکوہ

ایڈیشنل ڈائریکٹر ایڈمنسٹریشن پروفیسر شعیب رضا کے علاوہ ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ عبید الرشید،ایس ای بلڈنگز وقار شعیب،ایکسیئن محمد وقاص بھی موجود تھے

ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

ڈیرہ غازیخان۔
ڈی پی او محمد علی وسیم کا احسن اقدام، انسانی ہمدردری کو مدنظر رکھتے ہوئے لاپتہ ہونے والے منیر احمد ولد منظور احمد کی تلاش کے لئے خصوصی ٹیم تشکیل۔

لواحقین کے مطابق منیر احمد نامی لڑکا جو کہ علاقہ تھانہ شاہصدر دین کا رہائشی تھا محنت مزدوری کے سلسلے میں راولپنڈی گیا ہوا تھا۔

جہاں سے وہ نامعلوم کال سے آشنائی کے سلسلے میں لاپتہ ہو گیا تھا جس کی اب ویڈیو وائرل ہوئی جو بتا رہا ہے کہ مجھے اغواء کر لیا گیا ہے۔

جس پر ڈی پی او محمد علی وسیم نے انسانی ہمدردری کے تحت سنئیر آفیسران پر مشتمل ایک جوائنٹ ٹیم تشکیل دے دی ہے جسے مکمل ٹیکنیکل سپورٹ مہیا کی جا رہی ہے۔

جو تمام حقائق کا پتہ لگاتے ہوئے منیر احمد کی بازیابی کے لئے تمام وسائل بروئے کار لا کر بھر پور تعاون فراہم کرئے گی۔

پبلک ریلیشن آفیسر
دفتر ڈی پی او ڈیرہ غازیخان

ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

شعبہ ایجوکیشن غازی یونیورسٹی ڈیرہ غازی خان کے زیر اہتمام علمی و تربیتی ورکشاپ کا انعقاد
غازی یونیورسٹی ڈیرہ غازی خان میں شعبہ ایجوکیشن کے زیر انتظام سیمینار ہال میں نئے بھرتی ہونے اساتذہ کے لیے ایک سہ روزہ علمی و تربیتی ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا۔

اس ورکشاپ کا مقصد غازی یونیورسٹی میں نئے تعینات ہونے والے اساتذہ کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو اجاگر کرنا تھا تاکہ وہ

صحیح معنوں میں طلباء و طالبات کی ذہنی پختگی کی آبیاری کر سکیں۔ شعبہ ایجوکشن کے سربراہ ڈاکٹر جاوید اقبال، ڈاکٹر نور محمد اور ڈاکٹر اعجاز حسین نے یہ تربیتی سیشنز منعقد کروائے۔

اس سہ روزہ تربیتی ورکشاپس کے مختلف سیشنز کے دوران پروفیسر ڈاکٹر اعجاز رسول نورکا، ڈائریکٹر ایکڈمکس پروفیسر ڈاکٹر سعد اللہ لغاری، رجسٹرار ڈاکٹر اللہ بخش گلشن، ڈائریکٹر کوالٹی انہانسمنٹ ڈاکٹر عنصر علی،،

ڈائریکٹر تحقیق و بیرونی اشتراک ڈاکٹر محمد علی تارڑ، کنٹرولر امتحانات ڈاکٹر محمد مدثر مقبول، ڈپٹی ڈائریکٹر انفارمیشن ٹیکنالوجی محمد یاسر بھٹہ نے ورکشاپ کے شرکاء کو اپنے اپنے شعبہ کے بارے بریفنگ دی

اور طلباء و اساتذہ کے مابین روابط کو پروفیشنل بنانے اور ان کی تعلیمی استعداد کو جدید خطوط پر استوار کرنے کے حوالے سے تربیت دی۔
اس تربیتی ورکشاپ کے اختتامی سیشن کے موقع پر تقریب کے مہمان خصوصی وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد طفیل غازی [تمغہ امتیاز] نے ایک مثبت سرگرمی کے

کامیاب انعقاد پر شعبہ ایجوکیشن کو مبارکباد دی اور اس مثبت سرگرمی کو سراہا۔ انہوں نے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے فرمایا کہ اساتذہ قوم کا سرمایہ ہیں وقت کے ساتھ ساتھ انہیں اپنی مہارتوں کوموئثر انداز میں بروئے کار لانا ہوگا۔

ایسی تربیتی ورکشاپس اساتذہ کرام کی پروفیشنل ڈویلپمنٹ میں موئثر کردار ادا کرے گی۔ انہوں نے مزید کہا ہم نے

میرٹ پر بہترین اساتذہ کی بھرتی کی ہے، اب یہ آپ پر فرض ہے کہ آپ غازی یونیورسٹی کے طلباء و طالبات اور ان کے والدین کی توقعات پر پورا اترتے ہوئے

انتہائی پیشہ ورانہ انداز میں انہیں جدید علوم سے ہم آہنگ کریں۔

ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

ڈیرہ غازیخان:

پولیس تھانہ گدائی کی کاروائی، ڈکیتی شدہ موٹر سائیکل CG/125 برآمد،ملزم گرفتار۔

تفصیلات کے مطابق پولیس تھانہ گدائی کو موٹرسائیکل ڈکیتی کی اطلاع موصول ہوئی کہ

نامعلوم اشخاص نے ذبیح اللہ ولد امان اللہ سے حبیب ملز کے قریب موٹرسائیکل CG/125 اسلحہ کے زور پر چھین کر فرار ہو گئے ہیں

جس پر تھانہ گدائی کے تفتیشی آفیسر محمد یوسف SI نے موقع پر پہنچ کر کاروائی شروع کر دی۔محمد یوسف SIنے جدید طریقہ تفتیش

اور اپنی تمام تر صلاحیتوں کو بروکار لا کر ڈکیتی میں ملوث ملزم کامران کو گرفتار کر کے موٹر سائیکل CG/125 برآمد کر کے مالک کے حوالے کر دیا۔

اس موقع پر ایس ایچ او تھانہ گدائی چوہدری علی محمد کا کہنا تھا کہ

ڈی پی او محمد علی وسیم کی ہدایت کے مطابق تھانہ گدائی پولیس نے جرائم پیشہ افراد کے خلاف گھیرا تنگ کر رکھا ہے

اور جرائم میں ملوث افراد کسی قسم کی رعایت کے مستحق نہیں۔

پبلک ریلیشن آفیسر
دفتر ڈی پی او ڈیرہ غازیخان

ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
ڈیرہ غازیخان:

ڈی پی او ڈیرہ محمد علی وسیم صاحب کی ہدایت پر ایس ایچ او تھانہ صدر ڈیرہ رانا محمد اقبال کا سماج دشمن عناصر کے

خلاف علیحدہ علیحدہ کاروائی،5200 گرام چرس برآمد، ملزمان گرفتار۔

تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او تھانہ صدر ڈیرہ رانا محمد اقبال نے اپنی ٹیم کے ہمراہ مخبر کی اطلاع پر علیحدہ علیحدہ بہترین کاروائی کرتے ہوئے

اپنی ٹیم کے ہمراہ منشیات کا دھندہ کرنے والے 2 کس منشیات فروشوں کو گرفتار کر لیا۔ گرفتار کیے گئے

ملزمان(1)محمد کامران ولد رمضان قوم دستی سکنہ چاہ ٹوبے والا چورہٹہ سے 2800 گرام چرس برآمد (2) محمد شہران

ولد رمضان قوم دستی سکنہ چاہ ٹوبے والا چورہٹہ سے 2400 گرام چرس برآمد کرکے حوالات بند کردیا۔

گرفتار کیے گئے ملزمان کے خلاف تھانہ صدر ڈیرہ میں علیحدہ علیحدہ مقدمات درج کر دیے گئے۔

اس موقع پر ایس ایچ او تھانہ صدر ڈیرہ رانا محمد اقبال کا کہنا تھا کہ

ڈی پی او محمد علی وسیم کی ہدایات کے مطابق منشیات فروشوں کے خلاف کاروائیاں اور کریک ڈاؤن جاری رہیں گی

اور انہیں کسی قسم کی رعائیت نہیں دی جائے گی

اور جرم کا خاتمہ میری اولین ترجیح ہے اس کے لیے عوام کو بھی پولیس کا ساتھ دینا ہوگا تاکہ جرائم کا خاتمہ کیا جاسکے۔

پبلک ریلیشن آفیسر
دفتر ڈی پی او ڈیرہ غازیخان

About The Author