رحیم یارخان
سرائیکی فلم سُکھاں کے ہیرو اداکار رئیس نصیر نے کہا ہے کہ اگر انسان میں سچائی ہو اور وہ محبت و لگن کے ساتھ کام کرے کامیابی اور منزل دونوں کو حاصل کر سکتا ہے. رئیس نصیر نے بتایا کہ
اس کا تعلق رحیم یارخان کے نواحی علاقے مالک پور کے ایک زمیندار گھرانے سے ہے. شوق اور جنون شوبز کی دنیا میں لے آیا ہے.
میری اور اداکارہ عاصمہ سیال کی جوڑی کو پرستاروں نے جتنی جلدی پذیرائی سے نوازا ہے.
یہ پرستاروں کی محبتوں کا ثبوت ہے.میں شوبز کی دنیا میں کچھ کرنے آیا ہوں میری کوشش ہوگی کہ سینئرز سے سیکھوں اور آگے بڑھتا چلا جاؤں.
سرائیکی شوبز میں بڑے انویسٹرز اور سنجیدہ کام کرنے والوں کی خاصی کمی محسوس کی ہے.
رئیس نصیر نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ محبت تو کرتا ہوں اور شادی بھی مناسب وقت آنے پر کر لوں گا. ابھی میرا مکمل دھیان اپنے کام، کام اور کام پر ہے.
میری کولیگ اداکارہ عاصمہ سیال اچھی اور سُلجھی ہوئی لڑکی ہے
باقی شوبز میں ایسی ویسی باتیں کرنے والے کرتے رہتے ہیں.
کام کرنے والے فنکاروں کو ان پر زیادہ دھیان نہیں دینا چاہئیے
.
اے وی پڑھو
موہری سرائیکی تحریک دی کہاݨی…||ڈاکٹر احسن واگھا
محبوب تابش دے پرنے تے موہن بھگت دا گاون
جیسل کلاسرا ضلع لیہ ، سرائیکی لوک سانجھ دے کٹھ اچ مشتاق گاڈی دی گالھ مہاڑ