ڈیرہ غازیخان
ڈیرہ غازی خان میں تین روزہ پولیو مہم24جنوری2022 سے شروع ہوگی،مہم کو کامیاب بنانے کیلئے ضلع بھر میں تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں۔
مہم میں 5سال سے کم عمر6لاکھ41ہزار284بچوں کو پولیو کے حفاظتی قطرے پلائے جائینگے۔
پولیو مہم کے سلسلہ میں ڈپٹی کمشنر ذیشان جاوید کی زیر صدارت اجلاس ڈی سی آفس کے کمیٹی روم میں منعقد ہوا۔
اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل محسن نثار، اسسٹنٹ کمشنر کوٹ چھٹہ احمد نوید،سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر عتیق الرحمن،ڈاکٹر اطہر سکھانی،یونیسیف،ڈبلیو ایچ او کے نمائندوں اور
متعلقہ افسران نے شرکت کی۔ڈپٹی کمشنر ذیشان جاوید نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پولیو مہم میں کورونا ایس او پیز پر ضرور عمل کیا جائے،
مہم میں کامیابی کے تسلسل کو برقرار رکھا جائے گا،کوشش کی جائے کہ کوئی بھی ٹارگٹ بچہ پولیو کے حفاظتی قطروں سے محروم نہ رہے،مائیکرو پلان کا باریک بینی سے جائزہ لیا جائے،جن ایریاز میں ایشوز ہیں ان پر خصوصی توجہ دی جائے،انہوں نے کہا کہ
محکمہ تعلیم،ریونیو،پاپولیشن ویلفیئر اور پولیس سٹاف سے بھی مدد لی جائے گی۔پولیو ٹیموں کو ہر ممکن سکیورٹی فراہم کی جائے گی،
سوشل موبلائزیشن کے ذریعے مہم کی تشہیر کی اور مائیکرو پلان کے تحت سرگرمیاں بروئے کار لائی جائیں،پولیو ٹیموں میں لوکل تربیت یافتہ سٹاف کو ہی قبائلی علاقوں میں تعینات کیا جائے۔
سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر عتیق الرحمن نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ
ضلع میں پانچ سال سے کم عمربچوں کو82یو سی ایم اوز،1801موبائل،97فکس اور47 ٹرانزٹ پوائنٹس پر 1945ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں،
مائیکرو پلان کے تحت ٹیموں کی ٹریننگ مکمل کر لی گئی ہے،ویک ایریاز میں تربیت یافتہ سٹاف متعین کیا گیا ہے۔
اجلاس میں پولیو مہم بارے دیگر اقدامات پر بھی غور کیا گیا۔
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
ڈیرہ غازیخان
مشیر وزیر اعلیٰ پنجاب و چیئرمین پارکس اینڈ ہاڑییکلچر اتھارٹی محمد حنیف پتافی نے پی ایچ اے آفس کا دورہ کیا
اور نئے تعینات ہونے والے ڈائریکٹر جنرل پی ایچ اے و چیف آفیسر سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی طاہر جاوید انصاری سے کلین اینڈ گرین پروجیکٹس سے متعلق بریفنگ لی.
مشیر وزیر اعلی نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کا کلین اینڈ گرین پر فوکس ہے۔ڈیرہ غازی خان شہر کو صاف اور سرسبز بنانے کیلئے وسائل کا بہتر استعمال کرنا ہوگا۔
ڈیرہ غازی خان اور تونسہ شہر میں نئے پارکس کے قیام اور موجودہ پارکس کی بہتری، دونوں شہروں کے داخلی و خارجی مقامات پر گیٹس کی تنصیب اوراے ڈی پی کے منصوبوں کو جلد مکمل کیا جائے۔
گرین بیلٹس اور میڈینز کو بہتر کیا جائے غازی پارک، جنرل بس سٹینڈ پارک، خیابان سرور اور ماڈل ٹاؤن کے پارکس،
کچہری چوک،چنڑ چوک اور دیگر چوکوں کو جاذب نظر بنایا جائے۔ ڈیرہ غازی خان شہر میں لیڈیز پارک منصوبہ کے ٹینڈر جلد جاری کئے جائیں۔
محمد حنیف پتافی نے کہا کہ وہوا میں فیملی پارک اور تونسہ میں نئے پارک پر کام شروع کیا جائے۔
انہوں نے پل ڈاٹ چوک مانومنٹ اور دیگر کام فروری کے پہلے ہفتہ مکمل کرنے کی ہدایت کی۔
مشیر وزیر اعلی نے طاہر جاوید انصاری سے کہا کہ وہ شہر میں صفائی کے معاملات پر بھی فوکس کریں۔
منصوبہ بندی کرکے صفائی کا پلان تیار کرکے عملد کرایا جائے۔ میونسپل سروسز کی بہتری اور عوامی مسائل کا بروقت حل اولین ترجیح ہونی چاہئے۔
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
ڈیرہ غازیخان
وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار کی ہدایت پر کمشنر ڈیرہ غازی خان ڈویژن لیاقت علی چٹھہ نے پنجاب اور بلوچستان کے سرحدی مقام کھرڑ بزدار میں کھلی کچہری لگائی
شرکاء سے خطاب کرتے کمشنر نے کہا کہ وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار پسماندہ علاقوں کی ترقی کیلئے انقلابی اقدامات کررہے ہیں۔
کوہ سلیمان کے مستحق لوگوں کی معاشی ترقی کیلئے قرض حسنہ کا پروگرام شروع کرنے جارہے ہیں،پچاس،پچاس ہزار روپے کے قرضے دئیے جائیں گے
جس کیلئے مستحق خاندانوں کا سروے مکمل کرلیا ہے۔کمشنر نے کہا کہ کوہ سلیمان ڈویلپمنٹ اتھارٹی کی زیر نگرانی 22 اہم سڑکوں کی تعمیر شروع کردی گئی ہے۔
کوہ سلیمان ایمپروومنٹ پیکیج کے تحت 80 فیصد حکومت اور 20 فیصد کمیونٹی کے شئیر سے عوامی مفاد کے منصوبے شروع کئے جائیں گے۔
کوہ سلیمان کے علاقے بارتھی میں کیڈٹ کالج طرز کا 400 کنال پر بورڈنگ سکول آف ایکسیلنس بنے گا ا
ور پانچ سو طلباء و طالبات کے تمام اخراجات حکومت برداشت کرے گی۔کمشنر نے کہا ڈیرہ غازی خان میں سردار فتح محمد بزدار انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی کے علاوہ
مدر اینڈ چائلڈ ہسپتال،تونسہ یونیورسٹی،خواتین یونیورسٹی اور دیگر مفاد عامہ کے منصوبے شروع کئے جارہے ہیں۔
بارڈر ملٹری پولیس کی بھرتی کا عمل جلد مکمل کرایا جائیگا۔پہاڑوں کے سینے چیر کر رابطہ سڑکیں اور جیپ ایبل ٹریکس تعمیر کرکے آبادیوں کو ملایا جارہا ہے۔
تونسہ چھپر 105 کلومیٹر روڈ تجارت کے فروغ کیلئے گیٹ وے بنے گا۔فورٹ منرو میں کیڈٹ کالج کی تعمیر دی گئی
معیاد کے اندر مکمل کرائیں گے۔بی ایچ یو کھرڑ بزدار کو دس بستر کا حامل ہسپتال بنائیں گے۔کھرڑ بزدار میں نادرا اور ریسکیو 1122 کی ضرورت ہے
جس کیلئے ہرممکن اقدامات کریں گے اور پہلے مرحلے میں ماہانہ نادرا موبائل وین بھیجی جائے گی۔
کمشنر نے کہا کہ اساتذہ کی بھرتی جلد شروع ہو گی جس میں مقامی افراد کو ترجیح دی جائے گی۔کمشنر نے معذور بچہ کے علاج اور تشخیص کیلئے میڈیکل بورڈ تشکیل دینے کے بھی احکامات جاری کئے
کمشنر نے پنجاب اور بلوچستان کے سرحدی مقام کھرڑ بزدار میں کھلی کچہری کے دوران قبائلیوں کے مسائل سنے۔
تحریری اور زبانی درخواستوں پر احکامات جاری کیے کمشنر نے سڑکوں،واٹرسپلائی،حفاظتی بند کے منصوبوں کیلئے سروے کے احکامات بھی دیئے۔کمشنر نے کہا کہ
محکمے علاقہ اور عوام کے اجتماعی مفاد کو سامنے رکھتے ہوئے سفارشات تیار کریں۔وزیر اعلیٰ سردار عثمان بزدار کا کوہ سلیمان کی ترقی پر فوکس ہے۔
ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل اور معیار کو یقینی بنانے کیلئے کڑی مانیٹرنگ کی جائے.
کھلی کچہری میں طور خان بزدار نے سپاس نامہ پیش کیا۔
ڈائریکٹر جنرل کوہ سلیمان ڈویلپمنٹ اتھارٹی مقبول احمد،پولیٹیکل اسسٹنٹ کوہ سلیمان محمد اکرام ملک،ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ عبید الرشید،
ڈائریکٹر لائیو سٹاک ڈاکٹر توصیف طاہر،ڈپٹی ڈائریکٹر وسیم اختر جتوئی،
سپرنٹنڈنٹ انجینئرز شیخ اعجاز،جواد کلیم اللہ،خرم خان،ایگزیکٹو انجینئرز محمد وقاص،امجد خان سمیت دیگر افسران موجود تھے۔
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
ڈیرہ غازیخان
پاکستان تحریک انصاف کے قبائلی رہنما طور خان بزدار نے کھرڑ بزدار میں کمشنر ڈیرہ غازیخان ڈویژن لیاقت علی چٹھہ کی کھلی کچہری کے دوران سپاس نامہ پیش کرتے ہوئے کہا کہ
کھرڑ بزدار میں ریسکیو 1122،علاقہ منجھویل میں آر او پلانٹ،سویل ڈسپنسری کی ضرورت ہے۔
رحیم کوٹھی تا کھرڑ بزدار روڈ کو کشادہ،بلوچ لیوی اور بی ایم پی فورس کی نفری بڑھائی جائے۔دربار پیر
گہنوں میں لنگر خانہ اور پناہ گاہ کے قیام کیلئے سفارشات ارسال کی جائیں۔طور خان بزدار نے کہا کہ
کوہ سلیمان میں باڑ لگانے کی سکیمیں شروع کی جائیں۔ علاقہ نڑیل میں بارش کے پانی کو ذخیرہ کرنے اور آبپاشی کیلئے بند بنایا جائے۔
ٹرائبل ایریا کے پہاڑی اور دشوار گزار علاقوں میں کام کرنے والے لائیو سٹاک اور صحت کے ملازمین کو موٹر سائیکلیں،رسک الاؤنس،ہارڈ الاؤنس کی مراعات دی جائیں۔
کھرڑ بزدار کے ساتھ بلوچستان کے دو اضلاع بارکھان اور موسی خیل منسلک ہیں علاقہ کے مسائل کے حوالے سے پنجاب اور بلوچستان کے اضلاع کے افسران،
کھتران اور بزدار اقوام کے معززین کے مشترکہ جرگہ کیلئے سفارشات دی جائیں۔ کھرڑ بزدار سمیت کوہ سلیمان میں زیتون اور دیگر باغات اور شجرکاری پر فوکس کیا جائے
طور خان بزدار نے کہا کہ کھرڑ بزدار اور کوہ سلیمان کے علاقوں میں جپسم،چونا اور دیگر معدنیات کے وسیع ذخائر موجود ہیں،
تلاش اور معدنیات کی پروسیسنگ کیلئے اقدامات کیے جائیں جس سے علاقہ میں روزگار اور معاشی ترقی کے مواقع پیدا ہوں گے
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
ڈیرہ غازیخان
وائس چانسلرغازی یونیورسٹی ڈیرہ غازیخان پروفیسر ڈاکٹر محمد طفیل نے کہا ہے کہ سچے دل سے محنت کرنے والے طلبہ کو صلہ ضرور ملتا ہے،
جامعہ میں بہترین اساتذہ موجود ہیں اور تدریسی ماحول بھی وقت کے ساتھ بہتر ہوچکا ہے لہذا طلبہ اپنی پڑھائی پر مکمل دھیان دیں اور ہم نصابی سرگرمیوں میں بھی حصہ لیں
جس سے ان کی شخصیت میں نکھار آئے اور مستقبل میں وہ معاشرے کے لیے ایک مفید شہری ثابت ہوں انہوں نے یہ
بات شعبہ علوم اسلامیہ میں ایم فل سکالرز کے اعزاز میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی. صدر شعبہ علوم اسلامیہ پروفیسر ڈاکٹر ارشد منیر لغاری نے کہا کہ
طلباؤطالبات ہمارا اثاثہ ہیں وہ اپنی محنت سے قوم و ملک کا نام دنیا بھر میں روشن کریں. اس موقع پر ایم فل کے پہلے سیشن میں داخل ہونے والے طلباؤطالبات کوویلکم بھی کیاگیا
اور انہیں دستاویزی فلم دکھائی گئی جس میں یونیورسٹی میں ہونے والی ترقی اور مثبت تبدیلیوں سے آگاہ کیا گیا۔
ڈائریکٹر سٹوڈنٹس افیئرز ڈاکٹر محمد ابراہیم، کنٹرولر امتحانات ڈاکٹر محمد مدثر مقبول نے طلباء کو اپنے شعبوں سے متعلق آگاہی دی
اور قوانین و ضوابط سمجھائے، شہرت یافتہ قاری محمد وقاص نے تلاوت قرآن پاک پیش کی
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
ڈیرہ غازیخان
ایس پی پٹرولنگ ڈیرہ غازیخان ریجن ہما نصیب نے کہا ہے کہ شدید دھند کی صورت میں ڈرائیورز احتیاطی تدابیر اختیار کر یں۔
شہری غیر ضروری سفر سے گریز کریں کیونکہ دھند میں سڑکوں پر دیکھنے میں مشکلات کی وجہ سے ڈرائیونگ خطرناک ہو سکتی ہے جبکہ
احتیاطی تدابیر اختیار کر کے حادثات سے بچا جا سکتا ہے انہوں نے کہاکہ دھند کی صورت میں فوگ لائٹس کا استعمال لازمی کیا جائے، سڑک پر لگی
سفید پٹی اور کیٹ آئیز کو فالو کرتے ہوئے لائیٹس آن رکھیں جائیں. دوران سفر پر سکون رہیں اور دوسری گاڑیوں کو اوورٹیک کرنے یا اچانک رفتار بڑھانے سے گریز کیاجائے.
گاڑی روڈ پر ہرگز پارک نہ کریں. ایس پی نے انچارج موبائل ایجوکیشن یونٹ اور انچارج پوسٹس کو ہدایات دیں کہ
بس اسٹینڈ، پٹرول پمپس،ٹول پلازے اور گڈز ٹرانسپورٹ کو شدید دھند سموگ، روڈ سیفٹی کے حوالے سے آگاہی دی جائے
اور معلوماتی پمفلٹس تقسیم کیے جائیں. انہوں نے کہاکہ
پنجاب ہائی وے پیٹرول ہائی ویز پر ہمہ وقت عوام کی خدمت کے لیے کوشاں ہے
اور کسی بھی ایمرجنسی یا حادثہ کی صورت میں 1124 پر کال کی جائے.
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
ڈیرہ غازیخان
کمشنر ڈیرہ غازی خان ڈویژن لیاقت علی چٹھہ نے پنجاب بلوچستان کے سرحدی مقامات کا دورہ کیا اور کھرڑ بزدار میں ترقیاتی منصوبے دیکھے،انہوں نے
منصوبوں کی پیشرفت کے حوالے اور بین الصوبائی روڈ،سولر واٹر سپلائی اور رابطہ سڑکوں کے منصوبوں پر بریفنگ بھی دی گئی۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کمشنر لیاقت علی چٹھہ نے کہا کہ
پسماندہ علاقوں کی ترقی بزدار حکومت کا فوکس ہے،کوہ سلیمان میں پانی،صحت،تعلیم اور روڈ نیٹ ورک کی سہولیات فراہم کی جارہی ہیں،
تونسہ چھپر بلوچستان روڈ خطہ کی ترقی کا گیم چینجر منصوبہ ثابت ہوگا جس سے ملتان اور دیگر علاقوں سے بلوچستان تک براہ راست رسائی سے تجارت کو فروغ ملے گا،کمشنر لیاقت علی چٹھہ نے کہا کہ
وزیر اعلی سردار عثمان بزدار کوہ سلیمان کے سیاحتی مقامات کو شمالی علاقہ جات کی طرح ترقی یافتہ دیکھنا چاہتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ کوہ سلیمان کے علاقوں میں پارک ویز اور ٹورسٹ پوائنٹ ڈویلپ کردئیے گئے ہیں۔
کمشنر لیاقت علی چٹھہ افسران کے ہمراہ اونچے سیاحتی مقام مبارکی ٹاپ پر بھی گئے یہاں یخ بستہ ہواؤں نے کمشنر اور افسران کو ویلکم کیا،
کمشنر نے مبارکی ٹورسٹ پوائنٹ کا جائزہ لیا اورسیاحوں کے بیٹھنے کیلئے کمرے اور واش روم کی سکیم فوری شروع کرنے اور ٹورازم ڈپارٹمنٹ کے
افسران کو جلد سیاحتی سہولیات کی فراہمی یقینی بنانے کی ہدایات بھی دیں۔
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
ڈیرہ غازیخان
ثانوی و اعلی ثانوی تعلیمی بورڈ ڈیرہ غازیخان کے زیر اہتمام انٹر میڈیٹ اسپیشل امتحان 2021ء کے رزلٹ کا اعلان
بائیس جنوری 2022ء کوصبح دس بجے کیا جائے گا۔
ڈپٹی کنٹرولر امتحانات شیخ امجد حسین نے کہا ہے کہ رزلٹ فوری طور پر بورڈ ویب سائیٹ www.bisedgkhan.edu.pk پر اپ لوڈ کر دیاجائے گا
اِس کے علاوہ اُمیدواران 800295 پر اپنا رول نمبر ایس ایم ایس کر کے بھی رزلٹ معلوم کر سکتے ہیں۔
شعبہ علوم اسلامیہ غازی یونیورسٹی ڈیرہ غازی خان میں ایم فل سکالرز کے اعزاز میں تقریب۔
غازی یونیورسٹی کے شعبہ علوم اسلامیہ میں حال ہی میں
وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد طفیل غازی [تمغہ امتیاز] کی خصوصی دلچسپی سے ایم فل کی کلاسز کا اجراء ہوا ہے ۔
ایم فل کے پہلے سیشن میں تقریباً ۸۰ طلباء و طالبات نے داخلہ لیا ہے ، گذشتہ روز صدر شعبہ علوم اسلامیہ پروفیسر ڈاکٹر ارشد منیر لغاری کی زیر سربراہی ان طلباء کے اعزاز میں ایک شاندار تقریب کا انعقاد ہوا
تمام طلباء و طالبات اور اساتذہ نے بہترین گاون زیب تن کیا ہوا تھا، تمام ایم فل سکالرز اپنے اساتذہ کی سربراہی میں شعبہ علوم اسلامیہ سے سیمینار ہال تک ایک ریلی کی
صورت میں پہنچے، صدر محفل رئیس جامعہ پروفیسر ڈاکٹر محمد طفیل غازی کا استقبال کیا گیا۔ پروگرام کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا
جس کے بعد ہدیہ نعت پیش کیا گیا۔ سٹیج سیکرٹری ڈاکٹر اشفاق احمد نے تمام حاضرین کو اس پروگرام کے مقاصد سے آگاہ کیا، اور تمام طلباء و طالبات سے حلف لیا گیا کہ وہ یونیورسٹی میں قیام کے دوران اپنی پڑھائی اور مثبت سرگرمیوں پر توجہ دیں گے
اور ایک مثالی سکالر اور مثالی شہری بن کر نکلیں گے۔اس کے بعد تمام حاضرین کو ایک دستاویزی فلم دکھائی گئی
جس میں وائس چانسلر صاحب کی زیر قیادت یونیورسٹی میں ہونے والی ترقی اور مثبت تبدیلیوں سے آگاہ کیا۔ ہونے والی ڈائیریکٹر سٹوڈنٹس افیئرز ڈاکٹر محمد ابراہیم، کنٹرولر امتحانات ڈاکٹر محمد مدثر مقبول نے طلباء کو اپنے اپنے
شعبہ سے آگاہی دی اور قوانین و ضوابط سمجھائے، انٹرنیشنل شہرت یافتہ قاری محمد وقاص نے تلاوت قرآن پاک پیش کی انہیں وائس چانسلر صاحب کی طرف سےتعریفی شیلڈ بھی پیش کی گئی۔
پروگرام کے آخر میں پروفیسر ڈاکٹر محمد طفیل نے اپنے خطاب میں ایم فل سکالرز کو خوش آمدید کہا اور مبارک پیش کی کہ انہوں نے
ایک بہترین ادارے کا انتخاب کیا ہے۔ رئیس جامعہ نے طلباء کو بتایا کہ سچے دل کے ساتھ محنت کرنے والے کو صلہ ضرور ملتا ہے،
اس جامعہ میں بہترین اساتذہ موجود ہیں اور تدریسی ماحول بھی وقت کے ساتھ بہتر ہوچکا ہے
لہذا وہ اپنی پڑھائی پر مکمل دھیان دیں اور ساتھ میں مثبت ہم نصابی سرگرمیوں میں بھی حصہ لیں
جس سے ان کی شخصیت میں نکھار آئے اور مستقبل میں وہ معاشرے کے لیے ایک مفید شہری ثابت ہوں۔
پروگرام کے آخر میں ڈاکٹر ارشد منیر لغاری نے تمام طلباء و طالبات اور مہمانان گرامی کا شکریہ ادا کیا۔
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
ڈیرہ غازیخان
ریجنل پولیس آفیسر ڈیرہ غازی خان محمد وقاص نذیر کی ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ڈی جی خان محمد علی وسیم کے ہمراہ پولیس لائنز ڈیرہ غازیخان میں پریس کانفرنس۔
ڈیرہ غازیخان پولیس کی گزشتہ دو ماہ میں بہترین کارکردگی۔ 101مقدمات یکسو کرتے ہوئے فیصل فارما کی ڈکیتی میں ملوث ملزمان ٹریس اور فروختگی ادویات کی
مد میں لاکھوں روپے ریکور جبکہ مختلف تھانوں کی مزید کاروائیوں میں01 عدد کار مالیتی10لاکھ روپے، 02عدد رکشہ مالیتی3 لاکھ 30ہزار، 32عدد موٹر سائیکل، 168کلو گرام سے زائد چرس،
شراب 1097لیٹر،83شراب کی بوتلیں،بھنگ2250گرام، اسلحہ 4کلاشنکوف،23 پسٹل، ایس ایم جی 01عدد ،9 ہزار سے زائد گولیاں اورڈکیتی وچوری
شدہ مال کی فروختگی رقم 1کروڑ 82لاکھ29ہزار برآمد کرتے ہوئے ملزمان گرفتار کئے۔
تفصیلات کے مطابق ریجنل پولیس آفیسرڈیرہ غازیخان پولیس محمد وقاص نذیر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ڈیرہ غازیخان کا بطور
ریجنل پولیس آفیسر چارج سنبھالتے ہی پورے ریجن سمیت ڈیرہ غازیخان میں ڈی پی اور محمد علی وسیم کو چوری و ڈکیتی میں ملوث ملزمان کے بھر پور ایکشن لینے کا خصوصی ٹاسک دیا
جس پر ڈی پی او محمد علی وسیم کی سپرویژن میں ڈیرہ غازیخان پولیس نے جرائم بیشہ عناصر کے خلاف خصوصی مہم شروع کرتے ہوئے بھر پور کاروائی کی
جس کے نتیجے میں علاقہ تھانہ گدائی میں فیصل فارما پر ہونے والی ڈکیتی میں ملوث ملزمان کو نہ صرف ٹریس کیا بلکہ ڈکیتی میں استعمال ہونے والے ٹرک معہ فروختگی
ادویات کی لاکھوں میں رقم ریکور کی اسی طرح دو ماہ کے اندر تھانہ سٹی پولیس نے ملزمان کوگرفتار کرتے ہوئے 26 مقدمات یکسو کئے اور ڈکیتی و چوری شدہ 06 عدد موٹرسائیکل اور فروختگی رقم4لاکھ50ہزار روپے برآمد کیں
اسی طرح تھانہ صدر نے 10 مقدمات میں مطلوب ملزمان کو گرفتار کر کے 01عدد کار مالیتی 10لاکھ روپے جبکہ 02عدد موٹر سائیکل اور مالمسروقہ کی مد میں
رقم 4لاکھ 21ہزار رقم برآمد کئے اسی طرح تھانہ گدائی پولیس نے 10 مقدمات میں مطلوب ملزمان کو گرفتا ر کیا
اور ملزمان سے چوری و ڈکیتی کئے گئے 02 عدد موٹر سائیکل جبکہ 01 لاکھ30ہزار روپے فروختگی رقم ریکور کی۔
تھانہ سول لائن،تھانہ بی ڈویژن، تھانہ کالا، تھانہ شاہ صدر دین، تھانہ سخی سرور، تھانہ جھوک اترا اور تھانہ صدر تونسہ پولیس نے الگ الگ کاروائیاں عمل میں لاتے ہوئے
چوری و ڈکیتی شدہ 12 عدد موٹر سائیکل برآمد کیے اورملزمان سے فروختگی رقم 27لاکھ 33ہزار روپے بھی برآمد کر کے اصل مالکان کے حوالے کیے۔
اسی طرح 04 عدد کلاشنکوف، 23عدد پسٹل، ایس ایم جی01عدد اور 9 ہزار سے زائد گولیاں برآمد کیں۔
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
ریجنل پولیس آفیسر محمد وقاص نذیر نے مزید بتایا کہ سماج دشمن عناصر منشیات فروشوں کے خلاف الگ سے کاروائی عمل میں لاتے ہوئے 168 کلو گرام سے زائد چرس، 2250گرام بھنگ، 1097 لیٹر شراب اور 83بوتلیں اور اسلحہ برآمد کر کے ملزمان کو جیل بھجوایا۔
ریجنل پولیس آفیسر محمد وقاص نذیر نے مزید کہا کہ ضلع ڈیرہ غازیخان میں جرائم پیشہ عناصر کے مذموم عزائم کو ناکام بنایا جا رہا ہے
اورڈی پی او محمد علی وسیم کی بہترین سپرویژن میں جرائم پیشہ عناصر کے گرد گھیرا تنگ کرتے ہوئے زیادہ سے زیادہ گرفتاریاں عمل میں لا ئی جا رہی ہیں۔
پچھلے سالوں کی نسبت ضلع ڈیرہ غازیخان میں جرائم میں کافی حد تک کنٹرول کیا گیا اسی طرح شہر میں عوام الناس کے تحفظ کو مد نظر رکھتے ہوئے
خصوصی طور پر موٹر سائیکل چوری و ڈکیتی اور دیگر اسٹریٹ کرائم میں ملوث ملزمان کے گرد گھیرا تنگ کرنے کے لیے الگ سے حیدر اسکواڈ کا قیام عمل میں لایا گیا
ڈولفن فورس، ایلیٹ فورس اورضلع پولیس کے دستے بھی جرائم پیشہ عناصر پر کڑی نظر رکھنے کے لئے ہمہ وقت الرٹ رہتے ہیں۔
ریجنل پولیس آفیسر محمد۔وقاص نذیر نے کہا کہ میری عوام الناس سے اپیل ہے کہ آپ پر بھی یہ ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ
کسی بھی جرائم پیشہ عناصر کے متعلق پولیس کو بروقت اطلاع دے کرمہذب شہری ہونے کا ثبوت دیں۔
پبلک ریلیشن آفیسر
دفتر ڈی پی او ڈیرہ غازیخان۔
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
پنجاب فوڈ اتھارٹی
جعلی اور ملاوٹی دودھ بنانے والے پنجاب فوڈاتھارٹی کے ریڈار پر
12سولٹرپاوڈراورکیمیکلزسےبنا دودھ تلف،چلر،کمپریسراورٹرانسفرپمپ ضبط،ایف آئی آر درج،مالک حوالہ پولیس
جنرل سٹور،کریانہ سٹور،چکن شاپس،ملک کولیکشن سنٹرز سمیت199فوڈ پوائنٹس کی چیکنگ، ناقص خوراک کی تیاری اور
فروخت پر1لاکھ13ہزارروپے کے جرمانے عائد،171شاپس مالکان کو وارننگ نوٹسز جاری۔۔
ڈی جی خان 21جنوری: ڈائریکٹر جنرل پنجاب فوڈ اتھارٹی رفاقت علی نسوآنہ کی ہدایت پر ڈائریکٹر آپریشنز سائوتھ پنجاب محمد سیف کی زیر نگرانی بہاولپور اور ڈی جی خان ڈویژن کے مختلف اضلاع میں صحت دشمن عناصر کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں۔
تفصیلات کے مطابق دی جی خان میں ہوٹلز کی چیکنگ کرتے ہوئے غیر معیاری انتظامات پائے جانے پر10ہزارروپے کے جرمانے عائدکردیئے گئے۔
اس کے علاوہ مظفرگڑھ میں چکن پوائنٹس کی چیکنگ کے دوران صفائی کے انتہائی ناقص انتظامات پائے جانے پر7ہزارروپےکاجرمانہ عائد کردیا۔۔
اس کے ساتھ ہی راجن پور میں بھی چکن شاپس پر کارروائی کے دوران انتہائی ناقص انتظامات پائے جانے پر8ہزارروپے کاجرمانہ عائد کردیا گیا۔
اس کے ساتھ ہی لیہ میں کیمیکلز اور پاوڈر سے دودھ بنانے والے پنجاب فوڈاتھارٹی کی گرفت میں آگئے۔1200لٹرکیمیکلزاورپاوڈرسےبنا دودھ تلف۔
چلر،کمپریسر اورٹرانسفر پمپ ضبط،ایف آئی آر درج،مالک حوالہ پولیس کردیا گیا۔کارروائی ڈپٹی ڈائریکٹرآپریشنز کی سربراہی میں سندھوملک کولیکشن سنٹرچک414ٹی ڈی اےلیہ میں کی گئی۔
دودھ کے لیئے گئے سیمپل میں کیمیکلزاورپاوڈر کے اثرات پائے گئے۔دودھ کا معیارپنجاب پیورفوڈرولز کے مطابق نہ پایا گیا۔
صحت دشمن عناصر کی گرفت کیلئے جامع حکمت عملی پر عمل پیرا ہیں۔ملاوٹ مافیا کی روک تھام کیلئے اقدامات کر رہے ہیں۔
معیاری اورملاوٹ سے پاک خوراک ہماری اولین ترجیح ہے۔صحت مند اورخوشحال پنجاب کے لیے جدو جہد کر رہے ہیں۔
اسی طرح سے بہاولپور ڈویژن میں پنجاب فوڈ اتھارٹی نےغیر معیاری خوراک فروخت کرنے والےفوڈ پوائنٹس کی چیکنگ کرتے ہوئے
فوڈ اتھارٹی قوانین کی خلاف ورزیوں پرچکن پوائنٹس کو29ہزارروپےکےبھاری جرمانے عائد کردئیے۔مزید تفصیلات کے مطابق
بہاولنگر میں بھی چکن شاپس کو غیر معیاری انتظامات پر7ہزارروپے جرمانہ عائد کردیا گیا۔
اس کے علاوہ رحیم یار خان میں بھی بھی ملک کولیکشن سنٹرزاور چکن شاپس کی چیکنگ کرتے ہوئے
غیر معیاری اور ناقص انتظامات پر52ہزارروپے جرمانہ عائد کردیا گیا۔
معیاری خوراک پنجاب فوڈاتھارٹی کی اولین ترجیح ہے۔
اے وی پڑھو
موہری سرائیکی تحریک دی کہاݨی…||ڈاکٹر احسن واگھا
محبوب تابش دے پرنے تے موہن بھگت دا گاون
جیسل کلاسرا ضلع لیہ ، سرائیکی لوک سانجھ دے کٹھ اچ مشتاق گاڈی دی گالھ مہاڑ