مئی 15, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

راجن پور کی خبریں

راجن پور سےنامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلوں پر مبنی خبریں،تبصرے اور تجزیے۔

راجن پور

ضلع بھر میں 24جنوری سے پولیو سے بچائو کی قومی مہم شروع ہونے جا رہی ہے۔

اس مہم کے دوران پانچ سال تک کی عمر کے تمام بچوں کو پولیو سے بچائو کی ویکسین پلائی جائے گی۔

کوئی بچہ قطرے پینے سے رہ نہ جائے۔انسدادپولیو مہم کے دوران داخلی اور خارجی راستوں کو فوکس کیا جائے۔

یہ باتیں ڈپٹی کمشنر راجن پورعدنان محمود اعوان نے پولیو مہم کے انتظامات بارے منعقدہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہیں۔

دوران اجلاس ڈپٹی کمشنر کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ

اس مہم میں 1442ٹیمیں کام کریں گی

اور 4لاکھ 80ہزار سے زائد پانچ سال تک کی عمر کے بچوں کوانسداد پولیو کی ویکسین پلائی جائے گی۔

ڈپٹی کمشنر کا مزید کہنا تھا کہ اس مہم کے دوران تمام ٹیمیں متحرک ہو کر کام کریں

اور 100%ٹارگٹ کے حصول میں اپنا موثر کردار ادا کریں۔تمام مکاتب فکر کے

لوگ قومی فریضہ سمجھ کراس مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں

%d bloggers like this: