مئی 14, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

ڈیرہ غازیخان کی خبریں

ڈیرہ غازی خان سے نامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلوں پر مبنی خبریں،تبصرے اور تجزیے۔

 پنجاب فوڈ اتھارٹی

جعلی اور ملاوٹی دودھ بنانے والے پنجاب فوڈاتھارٹی کے ریڈار پر

1ہزار80لٹرملاوٹی دودھ،30کلو ایکسپائرڈ مصالحہ جات،27لٹر بیوریجز تلف

جنرل سٹور،کریانہ سٹور،چکن شاپس،ملک کولیکشن سنٹرز سمیت225فوڈ پوائنٹس کی چیکنگ،

ناقص خوراک کی تیاری اور فروخت پر1لاکھ62ہزارروپے کے جرمانے عائد،163شاپس مالکان کو وارننگ نوٹسز جاری۔۔

ڈی جی خان 20جنوری: ڈائریکٹر جنرل پنجاب فوڈ اتھارٹی رفاقت علی نسوآنہ کی ہدایت پر ڈائریکٹر آپریشنز سائوتھ پنجاب محمد سیف کی

زیر نگرانی بہاولپور اور ڈی جی خان ڈویژن کے مختلف اضلاع میں صحت دشمن عناصر کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں۔

تفصیلات کے مطابق دی جی خان میں جنرل سٹور،سپر سٹور اور کریانہ شاپس کی چیکنگ کرتے ہوئے غیر معیاری انتظامات پائے جانے پر25ہزارروپے کے جرمانے عائدکردیئے گئے۔

اس کے علاوہ مظفرگڑھ میں ملاوٹی دودھ مافیا پنجاب فوڈاتھارٹی کے ہتھے چڑھ گئے۔

مظفرگڑھ میں ملاوٹی دودھ لانے کی کوشش ناکام، 1ہزار80 لیٹر دودھ تلف،خفیہ ٹیم کی اطلاع پر پل بہشتی روہیلانوالی گڈھ پور روڈ مظفرگڑھ میں کاروائی عمل میں لائی گئی۔

النور ملک کولیکشن سنٹر میں موقع پر کیے گئے ٹیسٹ میں پاوڈر اور گھی کی ملاوٹ پائی گئی۔ملک کولیکشن سنٹرسےدودھ مظفرگڑھ شہر اور گردونواح میں سپلائی کیا جاتا تھا۔

دودھ میں قدرتی فیٹ اورایل آر انتہائی کم ہونے پر کارروائی عمل میں لائی گئی۔پاوڈر اور فیٹ سے تیار ملاوٹی 1ہزار80لٹردودھ تلف کردیاگیا۔

دودھ کی مقدار میں اضافے کے لیے پاوڈر،کیمیکلز کی ملاوٹ سنگین جرم ہے۔

عوام دودھ کا مفت ٹیسٹ کروانے کے لیے 200ml کا سیمپل پنجاب فوڈ اتھارٹی کے دفتر لائیں۔کسی بھی شکایت کی صورت میں فیس بک، موبائل اپلیکیشن، ویب سائٹ یا ہیلپ لائن 080080500 پر اطلاع دیں۔

اس کے ساتھ ہی راجن پور میں ملک کولیکشن سنٹرز اور کریانہ سٹور پر کارروائی کے دوران انتہائی ناقص انتظامات پائے جانے پر16ہزارروپے کاجرمانہ عائد کردیا گیا

اور20کلو غیر معیاری دودھ موقع پر ہی تلف کردیا گیا۔اس کے ساتھ ہی لیہ میں سپر سٹور،ملک شاپس اور ڈرنک کارنرزکی چیکنگ پر انتہائی غیر معیاری خوراک پائے جانے پر19ہزارروپے جرمانہ کردیا گیا

اور30کلو ایکسپائرڈ مصالحہ جات،15کلو بیوریجز اور 4کلو ناقابل سراغ اجزاء کو بھی موقع پر ہی تلف کردیا گیا۔اسی طرح سے بہاولپور ڈویژن میں پنجاب فوڈ اتھارٹی نےغیر معیاری خوراک فروخت کرنے والےفوڈ پوائنٹس کی چیکنگ کرتے ہوئے

فوڈ اتھارٹی قوانین کی خلاف ورزیوں پر تکہ شاپس کو15ہزارروپےکےبھاری جرمانے عائد کردئیےاور 5کلو خراب دہی بھی موقع پر ہی تلف کردی۔

مزید تفصیلات کے مطابق بہاولنگر میں ملک کولیکشن سنٹرزاورٹی سٹال کو غیر معیاری دودھ کی فروخت پر پر 16ہزارروپے جرمانہ عائد کردیا گیا۔

اور15لٹرملاوٹی دودھ بھی تلف کردیا۔اس کے علاوہ رحیم یار خان میں بھی بھی ملک کولیکشن سنٹرز کی چیکنگ کرتے ہوئےغیر معیاری اور

ناقص انتظامات پر38ہزارروپے جرمانہ عائد کردیا گیااور100لٹر ملاوٹی دودھ بھی تلف کردیا۔

معیاری خوراک پنجاب فوڈاتھارٹی کی اولین ترجیح ہے۔

ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

ڈیرہ غازیخان

کمشنر ڈیرہ غازی خان ڈویژن لیاقت علی چٹھہ نے ماڈل چلڈرن ہومزڈیرہ غازی خان کی اپ گریڈیشن اور ایس او ایس طرز پر ایک اور ادارہ کے قیام کیلئے سکیم تیار کرنے کی ہدایات جاری کردیں۔

ماڈل چلڈرن ہومز کا اچانک دورہ کرتے ہوئے انہوں نے اشوک کا پودا لگایا. کمشنرنے یتیم اور بے سہارا بچوں کی قیام گاہ کے مختلف شعبوں کا تفصیلی معائنہ کیا۔

انہوں نے بچیوں کے ادارہ کی تزئین و آرائش کا کام جلد مکمل کرنے کے بھی احکامات جاری کئے۔انہوں نے ادارہ نشیمن کی مجوزہ جگہ کا بھی معائنہ کیا

اور تعمیراتی کام جلد شروع کرنے کیلئے حائل رکاوٹوں کو دور کرنے کی ہدایت کی۔کمشنر کو بتایا گیا کہ

معذور افراد کی فنی تعلیم اور تربیت کیلئے ادارہ نشیمن کی سکیم منظور ہوچکی ہے تاہم تعمیراتی کام شروع نہیں کیا گیا۔

دارالاطفال میں حکومت پنجاب کی طرف سے سو یتیم اور بے سہارا بچوں کو قیام،خوراک،تعلیم،ٹرانسپورٹ اور دیگر سہولیات مفت فراہم کی جارہی ہیں۔

اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر جنرل حیات اختر،ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر ذکاء الدین، انچارج ادارہ وسوشل ویلفیئرآفیسر محمد ابرہیم منیجر صنعت زار ملک محمد اکرم

اور دیگر موجود تھے

ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ۔
ڈیرہ غازیخان

حیاتیات،لحمیات،پروٹین اور منرلز پر مشتمل خوراک ہر بچے کا حق ہے،متوازن خوراک کی دستیابی اور غذائیت بارے آگاہی کیلئے معاشرے کے

تمام سٹیک ہولڈرز کو اپنی توانائیاں استعمال میں لانا ہوں گی تاکہ صحت مند و توانا قوم کا وجود ممکن ہو۔

اس حوالے سے وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کی ہدایت پر ضلع ڈیرہ غازی خان میں نیوٹریشن بارے آگاہی مہم گزشتہ دو ہفتوں سے جاری ہے

،اسی تسلسل کے تحت محکمہ صحت،پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ پنجاب،فوڈ اتھارٹی،آئی آر ایم این سی ایچ اور پاپولیشن ویلفیئر ڈپارٹمنٹ کے زیر اہتمام

گورنمنٹ پی ایس سکول نمبر5کے اساتذہ،طلباو طالبات میں نیوٹریشن(غذائیت)کے اہم ترین ذرائع بارے آگاہی سیشن کا انعقاد کیا گیا

ڈسٹرکٹ کوآرڈینیٹر پلاننگ بورڈ عمران رمدانی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہر بچے کی قدو قامت اورجسامت مختلف ہوتی ہیں،

اس اعتبار سے انہیں مختلف غذائی اجزاء کی ضرورت ہوتی ہے، اساتذہ اور والدین بچوں کو ضرورت کے مطابق

لوازمات سے بھرپور خوراک فراہم کریں،بچوں میں خوراک کی کمی کے باعث انکی نشوونما شدیدمتاثر ہورہی ہے،

خوراک کی اہمیت اور اس کے استعمال کے حوالے سے مدنظر رکھنا ضروری ہے۔غفلت اور لا علمی کے باعث ہمارے بچے کمزور ہیں جنہیں ہم نے طاقتور اور توانا بنانا ہے،

بچے اپنے والدین کو اچھی خوراک کی اہمیت سے آگاہ کریں۔محکمہ فوڈ اتھارٹی کی ماہر غذائیات علینا مشتاق نے کہا کہ

ہماری خوراک میں بھرپور معدنیات ہونی چاہئیے،موسم کے مطابق سبزیاں،پھل اور خشک میوہ جات کا استعمال کیا جائے

تو ہمارے بچوں اور بچیوں کی گروتھ بہتر بنائی جا سکتی ہے،دودھ پروٹین کا بہترین ترین ذریعہ ہے ہر فرد دودھ لازمی پیئے۔

گوشت کے ساتھ ساتھ پھلوں، سبزیوں کا زیادہ سے زیادہ استعمال کیا جائے،جنک فوڈ سے اجتناب اور اپنے جسم کو کام کاج کا عادی بناکر ہم بیماریوں سے بچ سکتے ہیں،

ہر بچی اور بچہ کسی نہ کسی کھیل میں حصہ ضرور لے۔سکول ہیلتھ نیوٹریشن سپروائزر رابعہ سرور ی نے کہا کہ

موسم سرما میں ہمیں جسم کو حرارت فراہم کرنے والی غذاؤں کی زیادہ ضروت ہوتی ہے،خشک میوہ جات جسم کو گرم رکھتے ہیں

اس لئے ان کا استعمال ضرور کیا جانا چاہئیے۔

اس موقع پر طلبا و طالبات کو معدنیات سے بھرپور غذاؤں اور ان استعمال کے درست وقت کے بارے معلومات بھی فراہم کی گئیں۔

ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

ڈیرہ غازیخان

وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار کی ہدایت پر ڈیرہ غازی خان کے نشیبی علاقے صدیق آباد کے مکینوں کا دیرینہ مطالبہ پورا کردیا گیا۔

کمشنر لیاقت علی چٹھہ نے ڈیڑھ کلومیٹر کارپٹڈ روڈ کے تعمیراتی کام کا آغاز کردیا اور دس ماہ کے اندر منصوبہ مکمل کرنے کی ہدایات جاری کردیں

کمشنر نے کہا کہ صدیق آباد کے مکینوں کا روڈ کی تعمیر کے حوالے سے دیرینہ مطالبہ رہا ہے

جسے وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار نے پورا کردیا ہے

ریلوے سے این او سی حاصل کرنے کے ساتھ روڈ کی تعمیر شروع کرادی ہے۔

وزیر اعلی پنجاب نے منصوبہ کے تمام مطلوبہ فنڈز دس کروڑ روپے بھی جاری کردئیے ہیں۔

کمشنر نے تعمیراتی کام کا معائنہ کرتے ہوئے کئی فٹ گڑھوں کو ریت اور دیگر اعلی معیار کے میٹریل سے بھرنے کے ساتھ کام کی رفتار تیز تر کرنے کی ہدایات جاری کیں۔

کمشنرنے منصوبہ کی افادیت کے حوالے سے موقع پر بریفنگ بھی لی۔وڈور روڈ ریلوے پھاٹک سے صدیق آباد ریلوے کراسنگ تک کارپٹڈ روڈ کو

دس ماہ کے اندر مکمل کرنے کا وقت دیا گیا ہے

ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

ڈیرہ غازیخان

ڈپٹی کمشنر ڈیرہ غازی خان ذیشان جاوید نے رکن صوبائی اسمبلی سردار محی الدین خان کھوسہ کے ہمراہ

تحصیل کوٹ چھٹہ کا تفصیلی دورہ کیا اور ترقیاتی منصوبوں پر کام کے معیار کو چیک کیا۔ڈپٹی کمشنر نے زیر تعمیر سکول جھوک اترا کے معائنے کے دوران میٹریل کی کوالٹی چیک کرتے ہوئے کہا کہ

کام کی رفتار تیز کی جائے،تعمیراتی کام میں ناقص میٹریل کے استعمال پر سخت ایکشن لیا جائے گا۔

ایم پی اے سردار محی الدین خان کھوسہ نے کہا کہ اہل علاقہ کا دیرینہ مطالبہ تھا کہ جھوک اترا میں سکول قائم کیا جائے

جو اب حقیقت کا روپ دھار رہا ہے،انہوں نے کہا کہ تحصیل کوٹ چھٹہ میں ایک ارب روپے سے زائد کے ترقیاتی منصوبہ جات پر کام ہورہا ہے،

جس سے اہل علاقہ کی محرومیاں ختم ہوں گی اور ان کا معیار زندگی بھی بلند ہوگا،ترقی و خوشحالی کا یہ سفر جاری رہے گا۔

ڈپٹی کمشنر اور رکن صوبائی اسمبلی نے بنیادی مرکز صحت آڑا جعفر اوربستی جلبانی میں ڈسپنسری کا بھی دورہ کیا،

بی ایچ یو سے دیہی مرکز صحت اپ گریڈیشن ورک کا معائنہ کیا،انہوں نے بی ایچ یو میں ادویات کا سٹاک اور ویکسی نیشن کے عمل کا جائزہ بھی لیا۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر ذیشان جاوید نے کہا کہ مراکز صحت میں ادویات کا وافر سٹاک موجود ہے کورونا سے بچاؤ کیلئے لوگوں کی ویکسی نیشن بھی کی جارہی ہے،انہوں نے کہا کہ

کورونا کی نئی لہر سے ہم سب کو محتاط رہنے کی ضرورت ہے،شہری کورونا سے بچنے کیلئے ماسک استعمال کریں،سماجی فاصلے پر عمل کریں،

پہلے بھی کورونا کو شکست دی اب بھی احتیاطی تدابیر اختیار کرکے اسے بھگائیں گے۔ڈپٹی کمشنر نے جھکڑ امام شاہ روڈ،شیروچوک تا پرائمری سکول ملکانی قلندر اور پیر محمد غوری تا بیگ والا زیر تعمیر میٹل سٹرکوں کا معائنہ کیا

اور تعمیراتی کام پر بریفنگ بھی لی۔ڈپٹی کمشنر ذیشان جاوید نے ایم پی اے سردار محی الدین خان کھوسہ کے کیمپ آفس میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ

پسماندہ علاقوں میں ترقیاتی کام اور لوگوں کو بنیادی ضروریات کی فراہمی کیلئے ہر ممکن اقدامات کو یقینی بنایا جائے گا،

ترقیاتی کاموں کی بدولت یہاں کے لوگوں کا احساس محرومی ختم ہوگا،ضلعی انتظامیہ وسائل کی دستیابی یقینی بنائے گی،انہوں نے کہا کہ

پسماندہ علاقوں میں ترقیاتی کاموں پر انہیں خوشی ہو رہی ہے،ترقی کا یہ سفر جاری رکھا جائے گا۔

اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر کوٹ چھٹہ احمد نوید،ڈپٹی ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ وسیم جتوئی،ایکسیئن محمد وقاص اور متعلقہ افسران بھی ہمراہ تھے۔

ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

ڈیرہ غازی خان

ڈی جی خان ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے سی ای او طاہر جاوید انصاری نے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کمپنی کے کور سٹاف سے بریفنگ لی۔اجلاس میں یہ فیصلہ کیا گیا ہے کہ

شہر میں صفاٸی ستھراٸی کے لیٸے ویسٹ کولیکشن کی کارکردگی کو 82 فیصد تک لے جایا جاۓگا

سٹاف کی حاضری کو یقینی بنایا جاۓ گا مکمل مشینری فنکشنل ہوگی فیول کی مانیٹرنگ کی جاۓ گی

ورکرز کے لیٸے باٸیو میٹرک اٹینڈنس سسٹم لایا جاۓ گا ۔سی ای او سالڈ ویسٹ منیجمنٹ کمپنی نے کہا کہ

شہر میں مکمل صفاٸی کے لیٸے پلان ترتیب دیا جارہا ہے جس میں ڈمپنگ پواٸنٹس کی نشاندہی کی جاۓ کی اور ان پوائنٹس کی ترتیب مرتب کرکے پورے شہر کی جامع صفاٸی کی جائے گی۔

طاہر جاوید انصاری نے کہا کہ شہر میں ویسٹ کے حوالے سے آگاہی مہم بھی چلاٸی جاۓ گی

اور لوگوں کو صفاٸی ستھراٸی کے حوالے سے آگاہ کیا جاۓ گا ۔

اس موقع پر ایم او ویسٹ مینجمنٹ کمپنی، سی ایف اور اے ایم آئی ٹی اور چاروں سیکٹر کے اے ایم او بھی موجود تھے۔

%d bloggers like this: