راجن پور
ڈپٹی کمشنر راجن پور عدنان محمود اعوان نے کہا ہے کہ کھاد کی ذخیراندوزی اور ناجائز منافع خوری کو ہرگز برداشت نہیں کیا جائے گا۔
محکمہ زراعت کے افسران کھاد کی سپلائی اور ڈیمانڈ کی نگرانی کریں۔ دور افتادہ علاقوں میں کھاد کی فراہمی ہر صورت میں یقینی بنائی جائے ۔
کسان صبر و تحمل کا مظاہرہ کریں ۔وقت اور ضرورت کے مطابق انہیں کھاد فراہم کی جائے گی۔یہ باتیں انہوں نے کمیٹی روم میں کھاد ڈیلرز، محکمہ زراعت کے افسران اور کسان رہنمائوں کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کر تے ہوئے کہیں۔
اجلاس میں کھاد کے بحران اور اس کے حل بارے لائحہ عمل کا جائزہ لیا گیا۔ ڈپٹی کمشنر عدنان محمود اعوان نے کہا کہ
کھاد ڈیلرز کسانوں کو کھاد کی فراہمی کو یقینی بنائیں۔ جن علاقوں میں زیادہ ضرورت ہے وہاں پر کھاد پہنچائی جائے۔
ذخیرہ اندوزی کرنے والوں کو ہرگز معاف نہیں کیا جائے گا ۔
اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریوینو ظہور حسین بھٹہ
اسسٹنٹ کمشنر راجن پور آصف اقبال کے علاوہ محکمہ زراعت ،کھاد ڈیلرز اور کسان رہنماﺅں نے شرکت کی۔
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
راجن پور
ڈپٹی کمشنر راجن پور عدنان محمود اعوان کا کھوکھر آباد تحصیل جام پور میں زیر تعمیر محکمہ صحت کی ڈسپنسری کا دورہ۔
اس موقع پر انہوں نے مٹیریل کی کوالٹی کا جائزہ لیا۔انہوں نے کہا کہ عوامی فلاح کے منصوبوں میں تاخیر بالکل نہ کی جائے ۔
کام کی رفتار کو مزید تیز کیا جائے ۔انہوں نے ایکسین بلڈنگ شاہد ریاض کو بلڈنگ کی ٹسٹ رپورٹ پیش کرنے کی بھی ہدایت کی۔
اس موقع پر ڈپٹی ڈائریکٹر پلانگ فہد بلوچ نے بتایا کہ یہ اسکیم سالانہ ترقیاتی پروگرام کا منصوبہ ہے ۔
جس پر ایک کر وڑ روپے خرچ کئے جا رہے ہیں۔ڈپٹی کمشنر نے مزید کہا کہ
ہمارا مقصد عوام کو سہولیات کی فراہمی ہے ۔حکومت پنجاب لوگوں کی صحت کی فراہمی میں بھر پور اقدامات کر رہی ہے۔
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
حاجی پورشریف
(ملک خلیل الرحمن واسنی سے)
تھانہ حاجی پورشریف میں ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کی طرف سےکھلی کچہری کاانعقاد
ایس ایچ او تھانہ حاجی پورشریف محمد عمران جمیل قریشی کے مطابق
کل مورخہ 21 جنوری بروز جمعتہ المبارک بوقت 3 بجے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر
ضلع راجن پور چوہدری محمد افضل ،ایس ڈی پی او سرکل داجل ثناءاللہ خان مستوئی کے
ہمراہ تھانہ حاجی پورشریف میں منعقدہ کھلی کچہری سے
براہ راست سائلین کے مسائل سنیں گے.
اے وی پڑھو
موہری سرائیکی تحریک دی کہاݨی…||ڈاکٹر احسن واگھا
محبوب تابش دے پرنے تے موہن بھگت دا گاون
جیسل کلاسرا ضلع لیہ ، سرائیکی لوک سانجھ دے کٹھ اچ مشتاق گاڈی دی گالھ مہاڑ