لاہور میں لوہاری گیٹ کے علاقے میں دکانوں کے قریب زور دار دھماکے میں 9سالہ بچے سمیت 3افراد جاں بحق اور28افراد زخمی ہوگئے جبکہ 5زخمیوں کی حالت تشویش ناک ہے۔ دھماکے کی ذمے داری بلوچ نیشنل آرمی نے تسلیم کرلی، بم بینک الحبیب کے سامنے نصب کیا گیاتھا۔
دھماکے کی آواز دور دور تک سنی گئی جب کہ دھماکے سے متعدد عمارتوں کے شیشے ٹوٹ گئے۔دھماکے کے بعد جائے وقوعہ پر کھڑی متعدد موٹرسائیکلوں میں آگ لگ گئی۔دھماکے کی اطلاع ملتے ہی امداد ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں۔
یہ بھی پڑھیے
لاش او رزخمیوں کو میو اسپتال منتقل کردیا گیا۔ایم ایس میو اسپتال کے مطابق اسپتال میں 15زخمی اور ایک لاش لائی گئی ہے۔3شدید زخمیوں کو آپریشن تھیٹر منتقل کردیاگیا ہے۔
بلوچ نیشنل آرمی نے دھماکے کی ذمے داری قبول کرلی۔ تنظیم نے دعویٰ کیا ہے کہ یہ اس کی پہلی کارروائی ہے، بم بینک الحبیب کے سامنے نصب کیا گیا تھا۔
Newly formed Baloch militant org, the Baloch Nationalist Army (BNA), reportedly takes responsibility for an attack in the eastern city of #Lahore on Thursday, a rare attack by Baloch nationalist in Punjab that killed 3 & injured 20. CM Punjab condemned the attack. #LahoreBlast
— Kiyya Baloch (@KiyyaBaloch) January 20, 2022
پولیس کے مطابق لوہاری گیٹ کے علاقوں میں دکانوں کے پاس بم نصب کیا گیا تھا جس کے پھٹنے سے زور دار دھماکا ہوا ہے اورتقریباً ڈیڑھ فٹ گہرا گڑھا پڑا ہے۔امدادی ٹیموں نے جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے جمع کرنے شروع کردیے۔
صدر مملکت عارف علوی،وزیراعظم عمران خان،آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ،گورنرچوہدری سرور اور وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار،اسپیکر پنجاب اسمبلی پرویز الہٰی، چوہدری شجاعت حسین اور مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے واقعےکی مذمت کرتے ہوئے قیمتی جانی نقصان پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔
اے وی پڑھو
ملتان کا بازارِ حسن: ایک بھولا بسرا منظر نامہ||سجاد جہانیہ
اسلم انصاری :ہک ہمہ دان عالم تے شاعر||رانا محبوب اختر
قومی اسمبلی دا تاریخی سیشن ،،26ویں آئینی ترمیم منظور