دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

حکومت پنجاب نے انتخابات کرانے کی ممکنہ تاریخ کا اعلان کر دیا

پنجاب میں بلدیاتی انتخابات دو مرحلوں میں ہونگے

حکومت پنجاب نے انتخابات کرانے کی ممکنہ تاریخ کا اعلان کر دیا

صوبائی حکومت کی جانب سے رواں سال پندرہ مئی کو انتخابات کرانے

کیلئے الیکشن کمیشن کو تجویز دی گئی ہے۔ پنجاب میں بلدیاتی انتخابات دو مرحلوں میں ہونگے

لاہور کی جامعہ پنجاب میں گفتگو کرتے ہوئے صوبائی وزیر میاں محمود الرشید نے کہا کہ

براہ راست بلدیاتی انتخاب میں ہر شہری اپنا نمائندہ خود منتخب کرے گا

پندرہ مئی کوبلدیاتی انتخابات کرانے جا رہے ہیں.

صوبائی وزیر نے کہا کہ ارکان اسمبلی کا کام قانون سازی کرنا ہوتا ہے

لیکن وہ بلدیاتی نمائندوں کا کام کر رہے ہیں

ارکان اسمبلی کبھی فنڈز کے پیچھے اور کبھی ٹھیکیدار کے پیچھے ہوتے ہیں۔

محمود الرشید نے کہا کہ بلدیاتی انتخابات میں بائیو میٹرک مشینوں کے استعمال کا فیصلہ

الیکشن کمیشن کے سپرد ہے، کوشش ہے کہ مقامی حکومتوں کو با اختیار نظام دیں

About The Author