ڈیرہ غازی خان
کمشنر ڈیرہ غازی خان ڈویژن لیاقت علی چٹھہ کی طرف سے صنعتوں کے فروغ کےلئے احسن اقدام سامنے آیا ہے
کئی سال سے زیر التوا کیسز کی سماعت کرتے ہوئے 75 پٹرول پمپس کے قیام کی مشروط اجازت دے دی۔
ڈویژنل انوائرنمنٹل اپروول کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے محکمہ تحفظ ماحولیات کو خود رابطہ کرکے دیگر کیسز کی خامیوں کو دور کرنے کےلئے احکامات بھی جاری کردئیے
کمشنر لیاقت علی چٹھہ نے کہا کہ چاروں اضلاع میں صنعتوں کے فروغ کےلئے کام کرنا ہوگا۔
غیر قانونی مالی مفاد کےلئے کسی بھی محکمہ کی طرف سے تاخیر برداشت نہیں کی جائے گی۔
روائتی خطوط کی بجائے درخواست گزاروں سے ٹیلی فون پر رابطہ کرکے کاغذات مکمل کرلئے جائیں۔کمشنر نے کہا کہ
پولٹری شیڈ کے قیام کےلئے درخواستوں کی وصولی کے وقت ضروری جانچ پڑتال کی جائے کہ
پانچ سو میٹر کی حدود میں کم سے کم 20 گھر کی آبادی،سکول،کالج،صحت مرکز نہ ہو تاکہ پولٹری کنٹرول شیڈ کے مضر اثرات انسانی صحت پر نہ پڑیں،21 قواعدو ضوابط پر عملد کرایا جائے ۔
کمشنر لیاقت علی چٹھہ نے کہا کہ متعلقہ محکموں سے این او سی حاصل کئے بغیر پولٹری شیڈ،پٹرول پمپس،سیلولر کمپنیوں کے ٹاور،وئیر ہاؤسز اور دیگر صنعتیں فنکشنل کرنے
والوں کے خلاف قانون کے تحت موئثر کارروائی کی جائے۔کمشنر لیاقت علی چٹھہ نے کیسز کی سماعت کرتے ہوئے ڈویژن میں 75 پٹرول پمپس کے قیام کےلئے مشروط اجازت دے دی۔
اجلاس میں ایڈیشنل کمشنر کوآرڈینیشن خالد منظور،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو احمد حسن رانجھا،اسسٹنٹ کمشنر جنرل حیات اختر
ڈپٹی ڈائریکٹر محکمہ تحفظ ماحولیات سید اشفاق بخاری،ڈی بی اے شہزاد قدیر،ڈاکٹر آصف اسحاق اور دیگر اراکین موجود تھے۔
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
ڈیرہ غازی خان
کمشنر ڈیرہ غازی خان ڈویژن و چیئرمین لیاقت علی چٹھہ کی زیر صدارت بورڈ آف گورنرز کے اجلاس میں ڈویژنل پبلک سکول و کالج ڈیرہ غازی خان کو بہترین ادارہ بنانے کےلئے اہم فیصلے کئے گئے۔
کورونا تعطیلات کے بعد نکالے گئے بچوں کو ادارہ میں واپس لانے اور سابقہ واجبات معاف کرنے کا فیصلہ کیا گیا ۔
ایک بچی کی شادی پر میرج گرانٹ دینے کے ساتھ دوران سروس وفات پانے والے ملازمین کے ورثاء کی مالی امداد دی جائے گی۔
اساتذہ اور ملازمین کے پے سکیل ریوائز کردئیے گئے۔کمشنر ڈیرہ غازی خان ڈویژن و چیئرمین لیاقت علی چٹھہ کی زیر صدارت ڈویژنل پبلک سکول و کالج ڈیرہ غازی خان کے بورڈ آف گورنرز کا اجلاس منعقد ہوا
جس میں 300 طلباء و طالبات کو ادارہ سے نکالنے پر تشویش کا اظہار کیا گیا۔کمشنر لیاقت علی چٹھہ نے کہا کہ
بچوں کے والدین سے رابطہ کرکے ان بچوں کو واپس ادارہ میں داخل کیا جائے اور کورونا کے ایام کے سابقہ واجبات معاف کردئیے جائیں۔
ادارہ میں سیکشن ہیڈ کو ایک ہزار روپے الاؤنس دینے کا بھی فیصلہ کیا گیا۔دوران سروس وفات پانے پانے وال سپیشل پے سکیل کے پانچ تک کے ملازمین کے
ورثاء کو پچاس ہزار اور چھ سے آٹھ سکیل پر ایک لاکھ روپے ڈیتھ گرانٹ دی جائے گی۔اساتذہ کی ایک بچی کی شادی پر 25 ہزار اور دیگر ملازمین کی بچی کی
شادی پر 15 ہزار روپے میرج گرانٹ دینے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے۔ادارہ کو بہترین بنانے کےلئے پرانے کمپیوٹر نیلام کرکے نئے کمپیوٹر،ملٹی میڈیا پروجیکٹ اور
دیگر آلات خریدنے کی منظوری دے دی گئی کمشنر لیاقت علی چٹھہ نے پرچیز اور آکشن کمیٹی تشکیل دے دی۔
پرنسپل ادارہ میجر ریٹائرڈ اعظم کمال نے بریفنگ دی۔
اجلاس میں ایڈیشنل کمشنر کوآرڈینیشن خالد منظور،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو احمد حسن رانجھا
ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ عبید الرشید،اسسٹنٹ کمشنر جنرل حیات اختر،چئرپرسن تعلیمی بورڈ ڈاکٹر کشور ناہید رانا،سلیم کوثر،سلیم خان،پروفیسر صادق حسین اور دیگر اراکین موجود تھے۔
ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ۔
ڈیرہ غازی خان
ڈیرہ غازی خان ڈویژن میں مین ہولز کے ڈھکن چوری کرنے والوں کے خلاف قتل کے مقدمات درج ہوں گے
اور چوری کا سامان خریدنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کے احکامات جاری کردئیے گئے ہیں۔
کمشنر لیاقت علی چٹھہ نے 31 جنوری تک جمعبندی مکمل نہ کرنے والے ریونیو افسران معطل کرنے اور ایک ہفتہ کے اندر
گم شدہ پرت سرکار تلاش نہ کرنے والوں کے خلاف مقدمات درج کرنے کے احکامات جاری کردئیے۔کمشنر لیاقت علی چٹھہ کی زیر صدارت ڈویژن کا اعلی سطحی اجلاس منعقد ہوا
جس میں چیف سیکرٹری پنجاب کامران علی افضل کی طرف سے جاری گائیڈ لائن پر عملدرآمد کےلئے ٹائم لائن دی گئیں
کمشنر لیاقت علی چٹھہ نے کہا کہ دودھ اور اشیاء خوردونوش میں ملاوٹ کرنے والے کاروباری مراکز سربمہر کردئیے جائیں۔
سامان اور مشینری ضبط کی جائے۔ڈیرہ غازی خان میں ایک،مظفر گڑھ میں 9 اور لیہ اضلاع میں آٹھ مقامات پر جعلی اور کیمیکل ملا دودھ کی رپورٹس ملی ہیں۔
پنجاب فوڈ اتھارٹی ڈویژن میں باقاعدگی سے موئثر کارروائی کرے۔کمشنر لیاقت علی چٹھہ نے کہا کہ
شہر میں فراہم کئے جانے والے دودھ کو چیک کیا جائے۔پنجاب گیمز میں نمایاں کامیابی کےلئے کھلاڑیوں کی تیاری پر خصوصی توجہ دی جائے۔
بلدیاتی ادارے تحلیل ہونے کے بعد سرکاری اداروں کو صفائی،سیوریج اور میونسپل سروسز کی بہتری کی ذمہ داری دی گئی ہے
متعلقہ ادارے فعال کردار ادا کریں۔کمشنر لیاقت علی چٹھہ نے کہا کہ صفائی کمیٹی میں عوامی نمائندے شامل کئے جائیں۔
بند سٹریٹ لائٹس فنکشنل،پارکس بہتر کئے جائیں۔سرکاری عمارتوں کو رنگ و روغن کرنے کے ساتھ تجاوزات کے خلاف موئثر مہم چلائی جائے۔
اجلاس میں دیگر معاملات پر ہدایات جاری کی گئیں۔ڈپٹی کمشنرز ذیشان جاوید،سیدموسی رضا،عدنان محمود اعوان،محمد شہباز حسین،
ایڈیشنل کمشنر کوآرڈینیشن خالد منظور،پنجاب فوڈ اتھارٹی،سپورٹس،چیفبآفیسررز اور دیگر محکموں کے افسران موجود تھے۔
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
ڈیرہ غازیخان
کمشنر ڈیرہ غازی خان ڈویژن لیاقت علی چٹھہ کی طرف سے صنعتوں کے فروغ کیلئے احسن اقدام سامنے آیا ہے کئی سال سے زیر التوا کیسز کی سماعت کرتے ہوئے 75 پٹرول پمپس کے قیام کی مشروط اجازت دے دی۔
ڈویژنل انوائرنمنٹل اپروول کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے محکمہ تحفظ ماحولیات کو خود رابطہ کرکے دیگر کیسز کی خامیوں کو دور کرنے کیلئے احکامات بھی جاری کردئیے.
کمشنر نے کہا کہ چاروں اضلاع میں صنعتوں کے فروغ کیلئے کام کرنا ہوگا۔غیر قانونی مالی مفاد کیلئے کسی بھی محکمہ کی طرف سے تاخیر برداشت نہیں کی جائے گی۔
روایتی خط و کتابت کی بجائے درخواست گزاروں سے ٹیلی فون پر رابطہ کرکے کاغذات مکمل کرلئے جائیں۔
کمشنر نے کہا کہ پولٹری شیڈ کے قیام کیلئے درخواستوں کی وصولی کے وقت ضروری جانچ پڑتال کی جائے کہ پانچ سو میٹر کی حدود میں کم سے کم 20 گھر کی آبادی،سکول،کالج،صحت مرکز نہ ہو تاکہ پولٹری کنٹرول شیڈ کے
مضر اثرات انسانی صحت پر نہ پڑیں،21 قواعدو ضوابط پر عملد کرایا جائے۔کمشنرنے کہا کہ متعلقہ محکموں سے این او سی حاصل کئے بغیر پولٹری شیڈ،پٹرول پمپس،
سیلولر کمپنیوں کے ٹاور،وئیر ہاؤسز اور دیگر صنعتیں فنکشنل کرنے والوں کے خلاف قانون کے تحت موئثر کارروائی کی جائے۔
اجلاس میں ایڈیشنل کمشنر کوآرڈینیشن خالد منظور،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو احمد حسن رانجھا،اسسٹنٹ کمشنر جنرل حیات اختر،
ڈپٹی ڈائریکٹر محکمہ تحفظ ماحولیات سید اشفاق بخاری،ڈی بی اے شہزاد قدیر،ڈاکٹر آصف اسحاق اور دیگر اراکین موجود تھے۔
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
ڈیرہ غازیخان
کمشنر ڈیرہ غازی خان ڈویژن و چیئرمین لیاقت علی چٹھہ کی زیر صدارت بورڈ آف گورنرز کے اجلاس میں ڈویژنل پبلک سکول و کالج ڈیرہ غازی خان کو بہترین ادارہ بنانے کیلئے
اہم فیصلے کیے گئے۔کورونا تعطیلات کے بعد نکالے گئے بچوں کو ادارہ میں واپس لانے اور سابقہ واجبات معاف کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔
ایک بچی کی شادی پر میرج گرانٹ دینے کے ساتھ دوران سروس وفات پانے والے ملازمین کے ورثاء کو مالی امداد دی جائے گی۔
اساتذہ اور ملازمین کے پے سکیل ریوائز کردئیے گئے۔اجلاس میں 300 طلباء و طالبات کو ادارہ سے نکالنے پر تشویش کا اظہار کیا گیا۔
کمشنر نے کہا کہ بچوں کے والدین سے رابطہ کرکے ان بچوں کو واپس ادارہ میں داخل کیا جائے اور کورونا کے ایام کے سابقہ واجبات معاف کردئیے جائیں
ادارہ میں سیکشن ہیڈ کو ایک ہزار روپے الاؤنس دینے کا بھی فیصلہ کیا گیا۔
دوران سروس وفات پانے والے سپیشل پے سکیل پانچ تک کے ملازمین کے ورثاء کو
پچاس ہزار اور چھ سے آٹھ سکیل پر ایک لاکھ روپے ڈیتھ گرانٹ دی جائے گی۔اساتذہ کی ایک
بچی کی شادی پر 25 ہزار اور دیگر ملازمین کی بچی کی شادی پر 15 ہزار روپے میرج
گرانٹ دینے کا بھی فیصلہ کیا گیا۔ادارہ کو بہترین بنانے کیلئے پرانے کمپیوٹر نیلام کرکے نئے کمپیوٹر
ملٹی میڈیا پروجیکٹ اور دیگر آلات خریدنے کی منظوری دے دی گئی
کمشنرنے پرچیز اور آکشن کمیٹی تشکیل دے دی۔پرنسپل ادارہ میجر ریٹائرڈ اعظم کمال نے بریفنگ دی۔
اجلاس میں ایڈیشنل کمشنر کوآرڈینیشن خالد منظور،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو احمد حسن رانجھا
ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ عبید الرشید،اسسٹنٹ کمشنر جنرل حیات اختر
چیئرپرسن تعلیمی بورڈ ڈاکٹر کشور ناہید رانا،سلیم کوثر،سلیم خان،پروفیسر صادق حسین اور دیگر اراکین موجود تھے۔
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
ڈیرہ غازیخان
ڈیرہ غازی خان ڈویژن میں مین ہولز کے ڈھکن چوری کرنے والوں کے خلاف قتل کے مقدمات درج ہوں گے
اور چوری کا سامان خریدنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کے احکامات جاری کردئیے گئے ہیں۔
کمشنر لیاقت علی چٹھہ نے 31 جنوری تک جمعبندی مکمل نہ کرنے والے ریونیو افسران معطل کرنے اور ایک ہفتہ کے اندر
گم شدہ پرت سرکار تلاش نہ کرنے والوں کے خلاف مقدمات درج کرنے کے احکامات جاری کردئیے۔کمشنر لیاقت علی چٹھہ کی زیر صدارت ڈویژن کا اعلی سطحی اجلاس منعقد ہوا
جس میں چیف سیکرٹری پنجاب کامران علی افضل کی طرف سے جاری گائیڈ لائن پر عملدرآمد کیلئے ٹائم لائن دی گئیں کمشنر نے کہا کہ
دودھ اور اشیاء خوردونوش میں ملاوٹ کرنے والوں کے کاروباری مراکز سربمہر کردئیے جائیں۔
سامان اور مشینری ضبط کی جائے۔ڈیرہ غازی خان میں ایک،مظفر گڑھ میں 9 اور لیہ اضلاع میں آٹھ مقامات پر جعلی اور کیمیکل ملا دودھ کی رپورٹس ملی ہیں۔
پنجاب فوڈ اتھارٹی ڈویژن میں باقاعدگی سے موثر کارروائی کرے۔کمشنرنے کہا کہ شہر میں فراہم کئے جانے والے دودھ کو چیک کیا جائے۔
پنجاب گیمز میں نمایاں کامیابی کیلئے کھلاڑیوں کی تیاری پر خصوصی توجہ دی جائے
بلدیاتی ادارے تحلیل ہونے کے بعد سرکاری اداروں کو صفائی،سیوریج اور میونسپل سروسز کی بہتری کی ذمہ داری دی گئی ہے
متعلقہ ادارے فعال کردار ادا کریں۔کمشنر نے کہا کہ صفائی کمیٹی میں عوامی نمائندے شامل کئے جائیں۔
بند سٹریٹ لائٹس فنکشنل اورپارکس بہتر کئے جائیں۔
سرکاری عمارتوں کو رنگ و روغن کرنے کے ساتھ تجاوزات کے خلاف موثر مہم چلائی جائے۔
اجلاس میں دیگر معاملات پر ہدایات جاری کی گئیں۔
ڈپٹی کمشنرز ذیشان جاوید،سیدموسی رضا،عدنان محمود اعوان،محمد شہباز حسین،ایڈیشنل کمشنر کوآرڈینیشن خالد منظور
پنجاب فوڈ اتھارٹی،سپورٹس،بلدیاتی اداروں کے چیف آفیسرز اور دیگر محکموں کے افسران موجود تھے۔
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
ڈیرہ غازیخان
ڈپٹی کمشنر و ایڈمنسٹریٹر میٹروپولیٹن کارپوریشن ڈیرہ غازی خان ذیشان جاوید نے
حکومتی ہدایات کے تحت میونسپل افسران کو فوری طور پر سیوریج گٹروں کے مین ہولز پر ڈھکن اور سٹرکوں کے مابین نکاسی آب کے نالوں پر سلیب رکھنے کا حکم دیا ہے،
ڈپٹی کمشنر کا کہنا ہے کہ مفاد عامہ کے پیش نظر ڈھکن اور سلیب رکھنے کا عمل جلد مکمل کیا جائے
اس سلسلہ میں کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ افسران اور سٹاف شہر و مضافات کا وزٹ کریں
جس جگہ ضرورت ہو وہاں گٹروں کے ڈھکن رکھے جائیں جب کہ
شہر میں سٹرکوں کے درمیان سے گزرنے والے نالوں پر بھی سلیبیں رکھی جائیں تاکہ شہری کسی بھی حادثے سے محفوظ رہ سکیں۔
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
ڈیرہ غازیخان
ڈپٹی کمشنر و ایڈمنسٹریٹر ذیشان جاوید میٹروپولیٹن کارپوریشن ڈیرہ غازیخان میں بہتری کیلئے پرعزم ہیں،انہوں نے میونسپل افسران کو مالی استحکام کیلئے فعال کردار ادا کرنے
،میونسپلٹی کی ملکیتی دکانوں،غیرمنظور شدہ تعمیرات اور غیر قانونی واٹر کنکشنز کا ڈیٹا اکٹھا کرنے کا حکم دیا۔
اس حوالے سے ڈپٹی کمشنر ذیشان جاوید کی زیر صدارت میونسپل افسران کا اجلاس کمیٹی روم میں منعقد ہوا۔
اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو احمد حسن رانجھا،اسسٹنٹ کمشنرزمحسن نثار،نبیل احمد میمن،سی او ساجد ریاض،ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ ملک محمد رمضان،
خورشید نصیر اور متعلقہ افسران موجود تھے۔ڈپٹی کمشنر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ شہر میں سینکڑوں دکانیں میونسپلٹی کی ملکیت ہیں،مگر آمدن کا نظام بہتر نہیں،کرائے کی مد میں آمدن کو بڑھایا جائے،ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ
واجبات ادا نہ کرنے والے دکانداروں کو بار بار نوٹس جاری کئے جائیں،دکانوں،کرایہ داروں کی چانچ پڑتال کیلئے سٹاف کو متحرک کیا جائے،
غیر منظور شدہ تعمیرات اور غیر قانونی واٹر کنکشنز لگانے والوں کا سراغ لگایا جائے اور اس حوالے سے کسی پریشر کو خاطر میں نہ لایا جائے
افسران دفاتر میں بیٹھنے کے بجائے شہر کا وزٹ کریں،سٹاف کے بجائے خود حالات کا جائزہ لیں،ذیشان جاوید نے کہا کہ
منظم ریکوری سسٹم سے کارپوریشن کی آمدن کو بڑھایا جا سکتا ہے،شہری حدود میں تعمیرات کی بھرمار ہے،غیر قانونی تعمیرات کرنے والوں کیخلاف فوری ایکشن لیتے ہوئے انہیں قانون کے دائرے میں لایا جائے،انہوں نے کہا کہ
اب ہمیں میونسپلٹی کے مالی استحکام کیلئے معاملات کو مربوط انداز میں ترتیب دینا ہوگا،میونسپل سروسز کیلئے بلاک وائز مہم میں مزید بہتری کی گنجائش ہے،کراؤن فیلئیرز سے بچنے کیلئے زیر زمین گیسز کے اخراج کو یقینی بنایا جائے،
ڈپٹی کمشنر ذیشان جاوید نے کہا کہ ماہانہ ریکوری سسٹم کو بہتر بنا کر میونسپلٹی کی آمدن میں اضافہ کیاجائے گا
جس کیلئے افسران دکانوں،کرایہ داروں، غیرمنظور شدہ تعمیرات اور غیر قانونی واٹر کنکشنز کا منظم ڈیٹا اکٹھا کریں،
ضلعی انتظامیہ اس سلسلہ میں میونسپل افسران کو بھرپور معاونت فراہم کرے گی۔
اجلاس میں مالی معاملات کے علاوہ پانی کی فراہمی،ڈسپوزل نظام،ٹف ٹائلز سکیموں کا بھی تفصیلی جائزہ لیا گیا۔
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
ڈیرہ غازیخان
ٹریفک پولیس ڈیرہ غازیخان کے ایجوکیشن یونٹ نے مختلف بس اور ویگن سٹینڈز پر سموگ اوردھند سے متعلق آگاہی دی.
انچارج ایجوکیشن یونٹ عمران گجر نے ٹیم ممبران محمد علی، مرزا شاہجہاں اور غلام قادر نے اڈہ منیجرز اور ڈرائیوروں کوٹریفک قوانین سے آگاہی بارے لیکچرز دیئے.
انہوں نے کہا کہ دھند کے دوران گاڑی کی رفتار کم رکھی جائے اور پیلی لائٹس اور انڈیکیٹرز کا استعمال کیا جائے.
اگلی گاڑی سے مناسب فاصلہ رکھیں اور موبائل فون کے استعمال سے گریز کریں. اس موقع پر معلوماتی پمفلٹس بھی تقسیم کیے گئے
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
ڈیرہ غازیخان
ڈی جی خان جمخانہ کلب کی ممبر شپ کا دائرہ ڈویژن تک بڑھانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
کمشنر لیاقت علی چٹھہ اور چاروں اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز نے کلب کا دورہ کیا۔
کلب میں سہولیات اور مستقبل کی ڈویلپمنٹ کیلئے ہدایات جاری کی گئیں
کمشنر ڈیرہ غازی خان ڈویژن لیاقت علی چٹھہ اور چاروں اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز ذیشان جاوید،سید موسی رضا،عدنان محمود اورشہباز حسین نے
ڈی جی خان جمخانہ کلب کا دورہ کیا۔کمشنر نے مستقبل کی ڈویلپمنٹ کے حوالے سے ہدایات جاری کیں انہوں نے کہا کہ
کلب کو بہترین سہولیات اور تفریح کا مرکز بنایا جائیگا۔ڈپٹی کمشنرز چاروں اضلاع میں جمخانہ کلب کیلئے کام کریں۔
اس موقع پر ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ عبید الرشید،ڈپٹی ڈائریکٹر وسیم جتوئی،اسسٹنٹ ڈائریکٹر محمد عدیل اور دیگر موجود تھے.
اے وی پڑھو
موہری سرائیکی تحریک دی کہاݨی…||ڈاکٹر احسن واگھا
محبوب تابش دے پرنے تے موہن بھگت دا گاون
جیسل کلاسرا ضلع لیہ ، سرائیکی لوک سانجھ دے کٹھ اچ مشتاق گاڈی دی گالھ مہاڑ