دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

جنوری کا مہینہ کورونا کے حوالے سے پاکستان پر بھاری ہونے لگا

یکم جنوری دو ہزار بائیس کو ملک میں کورونا کیسز کی تعداد پانچ سو چورانوے رہی

جنوری کا مہینہ کورونا کے حوالے سے پاکستان پر بھاری ہونے لگا۔

یکم جنوری دو ہزار بائیس کو ملک میں کورونا کیسز کی تعداد پانچ سو چورانوے رہی۔

اور اموات آٹھ ریکارڈ کی گئیں۔صرف سترہ دنوں میں کورونا کے کیسز کی تعداد پانچ ہزار سے زائد ہوگئی۔

اور مہلک وائرس نے دس افراد کی جان لے لی۔

تین جنوری کو چھ سو تیس افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی۔

اور دو افراد نے مہلک وائرس سے دم توڑا۔۔

پانچ جنوری کو کورونا کیسز کی تعداد دگنی ہوکر ایک ہزار پچاسی تک پہنچ گئی۔

اور پانچ مریض کورونا سے جاں بحق ہوئے۔

دس جنوری کو ایک ہزار چار سو سڑسٹھ افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی۔

دو افراد مہلک وائرس سے دم توڑ گئے۔

گیارہ جنوری کو دو ہزار چوہتر افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی۔

تیرہ افراد مہلک وائرس سے جاں بحق ہوئے۔

بارہ جنوری کو کورونا کے تین ہزار انیس مریض سامنے آئے۔

اور پانچ اموات ریکارڈ کی گئیں۔

پندرہ جنوری کو کورونا کے مریضوں کی تعداد چار ہزار ستائیس ہوگئی، اور نو افراد نے مہلک وائرس سے دم توڑا۔

سترہ جنوری کو پانچ ہزار چونتیس کورونا کے کیسز سامنے آئے۔ مہلک وائرس سے متاثرہ دس مریض جاں بحق ہوئے۔

About The Author