دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

شمسی توانائی سے بجلی پیدا کرنا پہلے سے آسان ہو گیا

بجلی کے دام بڑھے تو شہریوں میں اسکے استعمال کا رجحان بڑھنے لگا

شمسی توانائی سے بجلی پیدا کرنا پہلے سے آسان ہو گیا

کیونکہ سولر پینلز اب مارکیٹ میں دستیاب ہیں۔

بجلی کے دام بڑھے تو شہریوں میں اسکے استعمال کا رجحان بڑھنے لگا۔ سولر پینل کی قیمت کیا ہے اور ایک پینل کتنی بجلی پیدا کرتا ہے

لاہور میں مہنگی بجلی کا سستا توڑ ،، سولر پینل جسکا ایک بار خرچہ اور پھر ماہانہ بجلی کے بلوں میں سکون

لاہور کے ہال روڈ کی ستر فیصد دکانوں پر چائنیز سولر پیپلز فروخت کیے جاتے ہیں۔

ایک سو پچاس واٹ سے لیکر پانچ سو پچاس واٹ کپیسٹی کا ایک پینل ہوتا ہے

جس کی قیمت پانچ ہزار سے چوبیس ہزار تک ہے۔ بجلی کے بلوں سے ستائے شہری دھڑا دھڑ شمسی توانائی سے چلنے والے سولر پینلز خرید رہے ہیں

 احمد علی۔ وکی خان (بجلی کا بل بہت آتا ہے اس لیگ یہ لگوا رہے ہیں ایک بار کا خرچہ ہے اور پھر سکون ہی سکون)

سولر پینلز کے کاروبار سے وابستہ افراد کا کہنا ہے کہ پچاس واٹ کا ایک سولر پینل

اور سو ایمپئر کی بیٹری گھر میں موجود دو پنکھے با آسانی کئی گھنٹوں تک چلاتے ہیں۔ نجلی مہنگی ہے ،، اس لیے لوگ سولر پینلز لگوا رہے ہیں

افضال علی۔ تاجر (اس کا ایک بار کا ہی خرچ ہے یہاں سورج سارا سال چمکتا ہے مشرق سے مغرب کی جانب پینتالیس ڈگری کے زاویے ہر پلیٹس لگائی جاتی ہیں)

سولرپینل کی افادیت کو برقرار رکھنے کیلئے ضروری ہے کہ ہفتے میں ایک بار کپڑے یا پانی سے اس ہر جمنے والی گردوغبار کو صاف کردیا جائے۔

About The Author