نومبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

لاہور میں بیالیسویں قومی کبڈی چمپئن شپ کا سنسنی خیز مقابلہ

میچ میں کئی اتار چڑھاو کے بعد واپڈا اور پی اے ایف کو مشترکہ چمپئن قرار دے دیا گیا

لاہور میں بیالیسویں قومی کبڈی چمپئن شپ کا سنسنی خیز مقابلہ

میچ میں کئی اتار چڑھاو کے بعد واپڈا اور پی اے ایف کو مشترکہ چمپئن قرار دے دیا گیا

میچ دیکھنے کے لئے شائقین کبڈی کی بڑی تعداد موجود تھی

پنجاب کے روایتی کھیل کبڈی کا بڑا مقابلہ بھرپور سنسنی خیز رہا

پنجاب اسٹیڈیم میں کھیلے گئے فائنل میں واپڈا اور ائیرفورس کے گھبرو جوانوں نے تگڑا مقابلہ پیش کیا

دونوں ٹیموں میں قومی کھلاڑیوں کے شرکت کے باعث شائقین کبڈی کی بڑی تعداد میچ دیکھنے پہنچی

ابتدائی طور پر واپڈا کے کپتان شفیق چشتی، ملک بنیامین، کریم اللہ جٹ نے میچ میں برتری بنائی رکھی

لیکن ائیرفورس کے کپتان عرفان مانا سمیت دیگر ریڈر اور جاپھیوں نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے

میچ چھیالس چھیالس پوائنٹس سے برابر کردیا

وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات فرخ حبیب بھی بطور مہمان خصوصی میچ دیکھنے پہنچے

کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کی اور کبڈی کے فروغ کے لئے مزید اقدامات کرنے پر

زور دیا

فرخ حبیب، ،، وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات ،،، "ہم پنجاب میں کھیلوں کا فروغ چاہتے ہیں، ،، پہلے تین سو گراونڈ تھے اب پنجاب میں چھ سو گراونڈز ہیں”

میچ کے آخری لمحات میں ایک پوائنٹ پر دونوں ٹیموں نے فیصلہ ماننا سے انکار کیا ،،، شائقین کبڈی بھی میدان میں آگئے اور من پسند کھلاڑیوں کو کندھوں پر اٹھا کر جیت کا جشن منایا

پاکستان کبڈی فیڈریشن اور آفیشلز نے پہلے مخالف ٹیم کے میچ کھیلنے سے انکار پر واپڈا کو فاتح قرار دیا

اور تقسیم انعامات کی تقریب بھی شروع کرائی لیکن کچھ ہی دیر بعد فیصلہ تبدیل کرکے دونوں ٹیموں کو مشترکہ فاتح قرار دے دیا ہے۔

About The Author