نومبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

پاکستان ریلویز کا ٹرین شیڈول فوگ کے باعث شدید متاثر

لاہور سے کراچی، پشاور، کوئٹہ اور روالپنڈی جانے اور آنے والی ٹرینیں تاخیر کا شکار ہونا معمول بن گیا

پاکستان ریلویز کا ٹرین شیڈول فوگ کے باعث شدید متاثر

لاہور سے کراچی، پشاور، کوئٹہ اور روالپنڈی جانے اور آنے والی ٹرینیں تاخیر کا شکار ہونا معمول بن گیا

پندرہ ٹرینیں گھنٹوں لیٹ ہونے کی وجہ سے ،، سرد موسم میں مسافر اسٹیشن پر خوار ہوتے رہے

پنجاب کے میدانی علاقوں میں دھند کے باعث ٹرینوں کی تاخیر معمول بن گیا

ریلوے سسٹم پرلاہور سے کراچی اور کوئٹہ سے آنے اور جانے والی پندرہ مسافر ٹرینیں چھ گھنٹے تک تاخیر کا شکار ہوئیں

کراچی سے لاہور براستہ فیصل آباد جانے والی شاہ حسین ایکسپریس چھ گھنٹے چالیس منٹ، عوام ایکسپریس پانچ گھنٹے تیس منٹ،علامہ اقبال ایکسپریس چار گھںٹے،

پاکستان ایکسپریس تین گھنٹے، جعفر ایکسپریس تین گھنٹے چالیس منٹ تاخیر کا شکار ہوئی۔

 (عوام ایکسپریس کی ٹکٹس تھیں صبح سے رات ہوگئی میری ٹکٹ بھی واپس نہیں ہوئی ریلوے اسٹٓیشن پر خوار ہوگیا ہوں

ٹرینوں کی تاخیر سے عوام دوہری پریشانی کا شکار ہیں ،،،، سرد موسم میں ،، مناسب انتظامات نہ ہونے کے باعث،، ریلوے اسٹیشن پر ریل گاڑی کے انتظار کی اذیت سے دوچار ہیں۔
مسافر (موسم سرد ہے ،،، اسٹیشز پر مناسب انتظامات نہیں ہیں ،،، ریلوے کا نظام اتنا خراب ہوگیا ہے کہ اب ایک یا دو ٹرینیں ہونگی جو وقت پر جاتی ہیں باقی سب لیٹ ہی جاتی ہیں)

ریلوے انتظامیہ کا کہنا ہے کہ دھند کی وجہ سے ٹرینیوں کا شیڈول متاثر ہوا ہے ،، موسم صاف ہوتے ہی ٹرینیں دوبارہ معمول پر آ پر جائیں گی۔۔

About The Author