دسمبر 3, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

رحیم کوٹھی سے سیدھا شمال کو نکل جائیں تو مٹ چانڈیہ، سرتھوخ، ٹھیکر، بارتھی، چوکیوالا، انڈس ہائ وے تونسہ کی جانب جا نکلتے ہیں۔ مبارکی ٹاپ جانا ہو تو رحیم کوٹھی سے بمشکل آدھا کلومیٹر آگے بائیں جانب مبارکی کی سڑک شروع ہوتی ہے۔

ڈاکٹر سید مزمل حسین

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

رونگھن چیک پوسٹ تا مبارکی پاس:

لوکیشن رونگھن چیک پوسٹ
سخی سرور سے شمال کی جانب تقریبا 30 کلومیٹر کے فاصلے پر رونگھن چیک پوسٹ ایک اہم جغرافیائی و سیاحتی مقام ہے۔ رونگھن چیک پوسٹ سے مغرب کی جانب 25 کلومیٹر پر یکبئ ٹاپ ہے جسکی بلندی 7400 فٹ ہے۔ ٹاپ پر سڑک تعمیر کے مراحل میں ہے جو دوسری جانب کھر فورٹ منرو کی جانب جاتی ہے۔
رونگھن سے شمال کی جانب 9 کلومیٹر کا فاصلہ طے کرنے کے بعد رحیم کوٹھی سے ایک سڑک مغرب کی جانب مبارکی ٹاپ کو جاتی ہے۔ مبارکی موڑ کی لوکیشن یہ ہے۔۔۔
May be an image of road
رونگھن سے مبارکی ٹاپ کا فاصلہ 33 کلومیٹر ہے جبکہ اسکی بلندی 6800 فٹ ہے۔ مبارکی سے کھرڑ بزدار ہوتے ہوۓ یہ سڑک بلوچستان کے علاقوں سے گزرتی ہوئ قومی شاہراہ این 70 پر جا نکلتی ہے۔
May be an image of nature and tree
رونگھن چیک پوسٹ سے شمال کی جانب 25 کلومیٹر کے فاصلے پر مٹ چانڈیہ کا خوبصورت نخلستان ہے۔ جسکی لوکیشن درج ذیل ہے۔https://maps.app.goo.gl/NouG631gpu19GZu57
رونگھن چیک پوسٹ سے مغرب کی جانب دیکھیں تو یکبئ اور مبارکی دونوں بلند چوٹیاں دکھائ دیتی ہیں۔ لیکن برفباری کے روز بادلوں کے سایہ کی وجہ سے دور سے ان دونوں کا دیدار ممکن نا ہو سکا۔ رونگھن چیک پوسٹ پر بارڈر ملٹری پولیس کے اہلکار موجود ہوتے ہیں۔ یہاں پنکچر شاپ بھی ہے۔ رونگھن چیک پوسٹ کے بعد رونگھن نالے سے گزرنا ہوتا ہے۔ اس کا پاٹ کافی وسیع ہے اور تیز بارش کے وقت اس میں کافی پانی ہوتا ہے۔ پہلے نالے کی گزرگاہ گاڑیوں کے لیے کچھ مشکل تھی لیکن اب اس گزرگاہ کو ہموار کر دیا گیا ہے۔ رونگھن نالہ کے چند کلومیٹر بعد رحیم کوٹھی کا سٹاپ ہے۔
May be an image of nature and text that says 'EXPLORER'
 یہاں دو تین دکانیں، ایک چھوٹی مسجد، چاۓ کے سٹالز، ٹائر پنکچر شاپ موجود ہیں۔ ہم بھی سابقہ ٹورز میں یہاں چاۓ اور پنکچر کی مرمت کے لیے متعدد بار وقفہ کر چکے ہیں۔ حالیہ ٹور میں بھی یہاں نماز اور چاۓ کے لیے بریک لگائی۔
رحیم کوٹھی سے سیدھا شمال کو نکل جائیں تو مٹ چانڈیہ، سرتھوخ، ٹھیکر، بارتھی، چوکیوالا، انڈس ہائ وے تونسہ کی جانب جا نکلتے ہیں۔ مبارکی ٹاپ جانا ہو تو رحیم کوٹھی سے بمشکل آدھا کلومیٹر آگے بائیں جانب مبارکی کی سڑک شروع ہوتی ہے۔
May be an image of nature
مبارکی روڈ پر خوبصورت مناظر اور مختلف ساخت و اشکال کے پہاڑ دیکھنے کو ملتے ہیں۔ سب سے منفرد نظارہ آپکے سامنے دائیں جانب مبارکی اور بائیں جانب یکبئ ٹاپ کا ہے۔ سامنے آپکی منزل ہے۔ ہر بڑھتے قدم کے ساتھ آپ اس خوبصورت منظر سے مسرور و محظوظ ہوتے جاتے ہیں۔ دائیں بائیں چوپاۓ خودرو جھاڑیوں گھاس پھوس سے چرتے دکھائ دیتے ہیں۔ چند کلومیٹر آگے جا کر سڑک سے بائیں جانب اتریں تو گھنڈ نوالغ کے مقام پر رونگھن نالہ کے بیڈ پر فصلوں کی کاشت کاری بلندی سے ایک سبز قالین کا منظر پیش کرتی ہے۔ اس روڈ پر بھی ایک چیک پوسٹ ہے۔ بی ایم پی کے مستعد اہلکار آپ سے یہاں آمد کا مقصد پوچھ کر آگے جانے کے لیے پھاٹک کھول دیتے ہیں۔
May be an image of 11 people, people standing, road and tree
مبارکی چیک پوسٹ کے بعد آپکی اور آپکی بائیک یا گاڑی کا امتحان شروع ہوتا ہے۔ جیسے جیسے آگے بڑھتے جاتے ہیں بلندی میں اضافہ اور شارپ ٹرنز کا آغاز ہوتا جاتا ہے۔ مبارکی پاس کے بل کھاتے موڑ اور انکی ایک دم چڑھائیاں آپکی ڈرائیونگ سکلز اور گاڑی کی طاقت دونوں کو پرکھتے ہیں۔ بلندی کی جانب جاتے ہوۓ مختلف موڑ پر نیچے لینڈ سکیپ کے متعدد خوبصورت مناظر دیکھنے کو ملتے ہیں۔ مبارکی پاس کی ایک خاص بلندی طے کرنے کے بعد اکثر لوکل ٹرانسپورٹر ایک برساتی تالاب کے قریب اپنی گاڑیاں روک کر ٹھنڈا کرتے ہیں اور مناسب وقفے کے بعد آگے مبارکی ٹاپ اور کھرڑ بزدار کا رخ کرتے ہیں۔
May be an image of 7 people, monument and outdoors
رونگھن سے مبارکی پاس تک ہمارے ہمسفر سیاح گاڑی سے ادھر ادھر جھانک کر برفباری کے مناظر دیکھنے کی ناکام کوشش کرتے رہے۔ جبکہ ہم انہیں صبر کی تلقین کرتے رہے کہ برفباری تو ٹاہ پر پہنچ کر ملے گی۔
May be an image of nature, road, tree and mountain
 انہیں ڈر تھا کہ برفباری نہ ہونے کی وجہ سے یہ سفر رائیگاں نہ جاۓ۔ الحمدللہ ہمیں قوی امید تھی کہ مبارکی ٹاپ پر برفباری ملے گی اور خوب ملے گی۔ کچھ ہی دیر میں ہمیں مبارکی پاس سے آگے ٹاپ پر بچھی برف کی سفید چادر دکھائ دی جسے دیکھتے ہی ہم نے "یہ تو ہو گا” کا نعرہ بلند کیا اور ہمارے ہمسفر سیاحوں کے چہروں پر مسکراہٹ پھیل گئ۔ ان شاءاللہ مبارکی ٹاپ پر برفباری کے مناظر اگلی قسط میں پیش کریں گے۔
 (جاری ہے)
May be an image of nature, sky, mountain and text that says 'EXPLORER'

About The Author