ڈیرہ غازیخان۔
ڈی پی او محمد علی وسیم کی طرف سے ڈیرہ غازیخان میں عوام الناس کے تحفظ کو یقینی بنانے اور جرائم کا سدباب کرنے کے لئے حیدر سکواڈ فورس کے اہلکاران سے میٹنگ اور شہر کا وزٹ۔
تفصیل کے مطابق ڈی پی او محمد علی وسیم کی زیر صدارت پولیس لائنز ڈیرہ غازیخان میں حیدر سکواڈ کے اہلکاران کے ساتھ اجلاس کا انعقاد ہوا ۔
ڈی پی او محمد علی وسیم نے حیدر سکواڈ فورس کے جوانوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ڈیرہ غازیخان میں موٹر سائیکل چوری، ڈکیتی ،
اور دیگر اسٹریٹ کرائم کو کنٹرول کرنے کے لئے آپ اپنے فرائض منصبی بھر پور طریقے سے ادا کریں ۔
کیونکہ عوام الناس کے جان و مال کی حفاظت کی ذمہ داری ہماری اولین ترجیح ہے۔
ڈی پی او نے مزید کہا کہ پیشہ وارانہ صلاحیتوں کو بروئےکار لاکر عوام کوبہترتحفظ فراہم کیا جائے عوام کے ساتھ اپنا رویہ مہذبانہ اور لوگوں سے خوش اخلاقی کے ساتھ پیش آئیں۔
ڈی پی او محمد علی وسیم نے شہر کا وزٹ کیا اور حیدر سکواڈ فورس کے اہلکاران کو چیک کرتے ہوئے ہدایت کی کہ جرائم پیشہ افراد کی سرکوبی کے لیے ہروقت چوکنا رہیں۔
شہر میں ہونے والی موٹرسائیکل چوری ڈکیتی اور دیگر سٹیریٹ کرائمز پر قابو پانے کے لیے موثر گشت کو یقینی بنایا جائے ۔
پبلک ریلیش آفیسر
دفتر ڈی پی او ڈیرہ غازیخان
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
ڈیرہ غازیخان۔
ڈی پی او محمد علی وسیم نے دوران سماعت اردل روم ڈسپلن کی خلاف ورزی اور
روڈ پینڈنگ رکھنے پر
محمد اکرم ASI/54 کی تنزلی کرتے ہوئے ASI سے ہیڈ کانسٹیبل بنا دیا جبکہ کچھ اہلکاران کو وارننگ دیتے ہوئے اپنے فرائض منصبی ایمانداری سے ادا کرنے احکامات دئے۔
تفصیلات کے مطابق تھانہ کوٹ چھٹہ میں تعینات تفتیشی آفیسر محمد اکرم ASI/54 کو ڈسپلن کی خلاف ورزی اور ساتھ میں مقدمات کے روڈ پینڈگ رکھنے پر تزلی کرتے ہوئے
ہیڈ کانسٹیبل بنا دیا جبکہ دوران سماعت اردل روم میں دیگر اہلکاران جن کانسٹیبلان وزیر احمد، عبدالرشید، اللہ وسایا اور افتخار احمد کو وارننگ دیتے ہوئے
اپنے اپنے فرائض منصبی ایمانداری سے ادا کرنے کے احکامات صادر فرمائے۔
ڈی پی او محمد علی وسیم نے کہا کہ محکمہ میں ڈسپلن کی خلاف ورزی اور اپنے فراٸض منصبی میں سستی اور لاپرواہی کسی صورت برداشت نہیں کی جاۓ گی
آخر میں ڈی پی او محمد علی وسیم نے کہا کہ اہلکاران پولیس کو سزاٸیں دینے کا مقصد صرف اور صرف ان کی اصلاح کرنا ہے۔
پبلک ریلیشن آفیسر
دفتر ڈی پی او ڈیرہ غازیخان
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
ڈیرہ غازیخان )
ڈیرہ غازی خان شہر کی بلاک سطح پر جامع صفائی مہم کا آغاز کردیا گیا ہے۔
کمشنر ڈیرہ غازی خان ڈویژن لیاقت علی چٹھہ،مشیر وزیر اعلی پنجاب
محمد حنیف پتافی اور ڈپٹی کمشنر ذیشان جاوید نے افسران کے ہمراہ بلاک پانچ ڈیرہ غازی خان کا دورہ کیا۔
سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی،کارپوریشن اور دیگر محکموں کے افسران ہمراہ تھے۔
شہر میں میونسپل سروسز کی بہتری کیلئے کمیونٹی پر مشتمل کمیٹیاں تشکیل دی گئی ہیں۔
شہر کے تمام بلاکوں کی مرحلہ وار مکمل صفائی کی جائے گی۔کمشنر نے کہا کہ بلدیاتی اداروں کی تحلیل کے بعد
سرکاری محکمے ذمہ داری لیں۔ صفائی،سیوریج مسائل حل کرنے سمیت میونسپل سروسز کی بہتری میں واضح تبدیلی نظر آنی چاہیے۔
افسران نے اہل علاقہ سے بھی ملاقاتیں کیں اور انتظامیہ کا بھرپور ساتھ دینے کی درخواست کی۔
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
ڈیرہ غازیخان
مشیر وزیر اعلیٰ پنجاب محمد حنیف پتافی نے شہر کے ترقیاتی منصوبوں کا معائنہ کیا
انہوں نے خدابخش چوک سیوریج مسائل کے حل کیلئے کارپوریشن کی طرف سے جاری معاملات کا جائزہ لیا
انہوں نے یونین کونسل 13 میں بنیادی مرکز صحت کی مجوزہ جگہ کا معائنہ کیا۔
مشیر وزیر اعلی نے صدیق آبادمیں زیر تعمیر روڈ کا بھی معائنہ کیا۔
انہوں نے کہا کہ ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل اولین ترجیح ہونی چاہیے۔
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
ڈیرہ غازیخان )
سٹی ٹریفک پولیس ڈیرہ غازیخان کی طرف سے ٹریفک قوانین بارے آگاہی مہم جاری ہے.
ڈی ایس پی ٹریفک محمد بخت نصر نے مہم کی نگرانی کی.
انہوں نے کہاکہ ون وے کی خلاف ورزی سے اجتناب کیا جائے اور موٹر سائیکل سوار ہیلمٹ لازمی استعمال کریں.
دریں اثناء ٹریفک ایجو کیشن ٹیم نے گولائی کمیٹی،ٹریفک چوک،آؤٹ ایجنسی چوک اور
دیگر اہم مقامات پر لوگوں کو ٹریفک قوانین کے بارے میں آگاہی دی
اس موقع پرمعلوماتی پمفلٹس بھی تقسیم کیے گئے
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
ڈیرہ غازیخان ):
مشیر وزیر اعلی پنجاب محمد حنیف خان پتافی نے کہا ہے کہ بار کے
عہدیدار بروقت انصاف کی فراہمی کیلئے کردار ادا کریں.
انہوں نے یہ بات ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن ڈیرہ غازیخان کے وفد سے انصاف سیکرٹریٹ میں ملاقات کے دوران کہی.
انہوں نے صدر بار محمد عارف گورمانی کی زیرقیادت ملاقات کیلئے آنے والے
ڈسٹرک بار ایسوسی ایشن کے نو منتخب عہدیداروں کو مبارکباد دی
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
ڈیرہ غازیخان ):
ضلع ڈیرہ غازیخان کے15سرکاری رقبہ جات، پراپرٹی کو نیلام کرنے کیلئے
ضلع کونسل ہال میں تقریب کا انعقاد کیا گیا۔
کمشنر ڈیرہ غازی خان ڈویژن لیاقت علی چٹھہ،ڈپٹی کمشنر ذیشان جاوید،اے سی آر محمد صفات اللہ،
ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو احمد حسن رانجھا،اسسٹنٹ کمشنر صدر نبیل احمد اور دیگر
موجود تھے۔
کمشنر لیاقت علی چٹھہ نے کہاکہ سرکاری پراپرٹی کی شفاف نیلامی کی جائے گی۔
اس موقع پر خواہشمند افراد سے بولی لی گئی۔
اے وی پڑھو
سیت پور کا دیوان اور کرکشیترا کا آشرم||ڈاکٹر سید عظیم شاہ بخاری
موہری سرائیکی تحریک دی کہاݨی…||ڈاکٹر احسن واگھا
محبوب تابش دے پرنے تے موہن بھگت دا گاون