ڈاکٹر سید مزمل حسین
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
کئ دن سے سوشل میڈیا پر کوہ سلیمان میں برفباری کی خبریں گردش کر رہی تھیں۔ الحمد اللہ ٹیم وسیب ایکسپلورر نے کوہ سلیمان میں ہونے والی 2017 سے اب تک تمام سنوفالز کی کوریج کی ہے جس سے اس خطہ کی خوبصورتی کو پذیرائی ملی۔ برفباری کے دنوں میں فورٹ منرو میں عوام کا جم غفیر پہنچ جاتا ہے اور خوب خواری بھی ہوتی ہے۔ 2019 میں ہم نے یکبئ برفباری کی کوریج کی تھی اور اس سال 2022 میں مبارکی ٹاپ جانے کا فیصلہ کیا جو الحمدللہ درست انتخاب ثابت ہوا۔ ویدر آف ڈیرہ غازی خان کے ایڈمن جناب خرم بھائ سے موسم کی اپڈیٹ لے کر وسیب ایکسپلورر اور کراس روٹ کلب ملتان کے دوستوں کے ساتھ بذریعہ ویگن مبارکی ٹاپ جانے کا پلان کیا۔ دیکھتے ہی دیکھتے 45 احباب اس سفر کے لیے تیار ہو گۓ۔ اس پلان کو عامر بشیر اور وقاص بلوچ نے حتمی شکل دی اور گاڑیوں کی بکنگ اور سیاح دوستوں کی ایڈجسٹمنٹ میں خوب معاونت کی۔
جمعہ 7 جنوری کی صبح تین ہائ ایس گرینڈ کیبن میں تمام احباب عازمِ کوہ سلیمان ہوۓ۔ غازی گھاٹ پر ناشتہ کا وقفہ کیا۔ رونگھن میں نماز کا وقفہ کیا اور سہ پہر کے وقت مبارکی ٹاپ پہنچے۔ لائیو سنوفال دیکھ کر سبھی دوست خوش ہوۓ۔ سارے راستے ہمارا مذاق اڑانے والے نۓ دوستوں کو یقین نہیں آرہا تھا کہ ملتان سے اتنا قریب بھی برفباری کے مناظر سے محظوظ ہو سکتے ہیں کہ ایک ہی دن بہت اکنامک بجٹ میں برفباری انجواۓ کر کے گھروں کو لوٹیں گے۔ تقریبا ایک سے ڈیڑھ گھنٹہ برفباری میں گزارنے کے بعد واپسی اختیار کی اور رات گۓ ملتان پہنچے۔
لوکیشن مبارکی ٹاپ
مبارکی جانے کے لیے سخی سرور پل سے قبل دائیں جانب رونگھن روڈ پر مڑ جائیں۔ یہاں سے تقریباً 60 کلومیٹر کے فاصلے پر مبارکی ٹاپ واقع ہے۔ سڑک بہترین ہے سوائے چند ایک مقامات کے جہاں پانی کی گزرگاہوں پر سڑک معمولی خراب ہے۔ زیادہ روڈ کلیئرنس والی کاریں باآسانی جا سکتی ہیں۔ علاقہ محفوظ ہے۔ کھانے پینے کی اشیاء میسر نہیں۔ دن کی روشنی میں سفر مکمل کریں۔ پانی، طعام ساتھ رکھیں۔ یہ مقام فطرتی طور پر بہت حد تک اپنی اصل حالت میں ہے۔ براہ کرام تمام سیاحتی مقامات کو صاف ستھرا رکھیں۔ اس ٹور کے موبائل فوٹوز ملاحظہ فرمائیں۔ ان شاءاللہ جلد کیمرہ سے بنائ گئی تصاویر اپلوڈ کریں گے۔
قسط نمبر 1
ملتان تا سخی سرور
کوہ سلیمان میں خوش قسمتی سے دو سال بعد 7 جنوری 2022 کو برفباری دیکھنے کو ملی جسکی پیشنگوئیاں کئ روز سے سوشل میڈیا پر گردش کر رہی تھیں۔ قابلِ رسائ تین پہاڑی چوٹیوں فورٹ منرو، یکبہئ اور مبارکی پر برفباری کی قوی امید تھی۔ ہم نے مبارکی کا انتخاب کیا کیوں کہ فورٹ منرو میں رش کی وجہ سے برا حال ہو جاتا ہے جبکہ یکبئ کی روڈ ابھی زیرتعمیر ہے اور برفباری میں وہاں جانا قدرے مشکل تھا۔ مبارکی ٹاپ تک کارپٹ روڈ بن چکی ہے۔ راستے میں چند ایک مقامات سے سڑک خراب ہے لیکن وہاں بھی احتیاط سے کام لیتے ہوۓ گاڑی گزار لی جاتی ہے۔
برفباری سے دو تین روز قبل وسیب ایکسپلورر، کراس روٹ کلب کے ممبران کو اس ٹور بارے آگاہ کیا اور دیکھتے ہی دیکھتے 45 کے لگ بھگ احباب اس ٹور کےلیے تیار ہو گۓ۔ 7 جنوری کی صبح ملتان سے تین گرینڈ کیبن ہای ایس میں روانہ ہوۓ۔ زیتون ریسٹورنٹ غازی گھاٹ پر ناشتہ کا وقفہ کیا۔ یہاں سب دوستوں کو ایک بار پھر ملنے کا موقع ملا اور ناشتہ کے انتظار کے دوران زیتون کا ہال قہقہوں سے گونجتا رہا۔
تازہ دم ہو کر سخی سرور کا رخ کیا۔ ملتان تا سخی سرور سارے راستے بارش تھی۔ سخی سرور سے الطاف احمد شیخ صاحب بھی اس قافلے کا حصہ بنے اور ساتھ مونگ پھلی، گجک اور گڑ کا تحفہ بھی لاۓ۔
(جاری ہے)
اے وی پڑھو
راجدھانی دی کہانی:پی ٹی آئی دے کتنے دھڑےتے کیڑھا عمران خان کو جیل توں باہر نی آون ڈیندا؟
چُپات – کہاݨی ۔۔۔||وقاص قیصرانی بلوچ
سرائیکی قوم کا مقدمہ۔۔۔||عامر حسینی