اپریل 24, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

سپورٹس کمپلیکس میں ننھے اسٹارزکی ماہر کوچز کی زیر نگرانی ٹریننگ کا آغاز

بیڈمنٹن کا کھیل دیکھنے میں آسان،، مگر،، اس میں اچھی کارکردگی کیلئے بڑے پاپڑ بیلنا پڑتے ہیں

لاہور میں بیڈمنٹن کا کھیل مقبول ہونے لگا،، سپورٹس بورڈ پنجاب کے زیر اہتمام نشتر سپورٹس کمپلیکس میں بنی

اکیڈمی میں ننھے اسٹارز کی کثیر تعداد نے ماہر کوچز کی زیر نگرانی ٹریننگ کرنا شروع کر دی
بیڈمنٹن کا کھیل دیکھنے میں آسان،، مگر،، اس میں اچھی کارکردگی کیلئے بڑے پاپڑ بیلنا پڑتے ہیں

اس کیلئے لاہور میں موجود اکیڈمی کو ہی دیکھ لیں، جہاں بچے بچیاں ہوں یا پروفیشنل کھلاڑی

سب کو فٹنس لیول برقرار رکھنے کیلئے پہلے وارم اپ پھر جمپنگ اور رننگ جیسی سخت ٹریننگ سے گزرنا پڑتا ہے

اکیڈمی میں نہ صرف فزیکل فٹنس بلکہ لیول ٹو کوچ کی زیر نگرانی سکل ورک پر بھی کام کیا جاتا ہے
ساجد حسین ،،، کوچ بیڈمنٹن اکیڈمی ،،، "ہمارے دو سیشن ہوتے ہیں ایک صبح ایک شام ،،، ہماری کوشش ہوتی ہے کہ ان کو اچھی ٹریننگ دیں”

اکیڈمی میں بیس سے زائد کھلاڑیوں کے علاوہ اپر دیر سے تعلق رکھنے والا قومی ٹینس پلئیر بھی ٹریننگ کرتا ہے

کھلاڑیوں کے مطابق ملک میں بیڈمنٹن کے مواقع نہ ہونے کے برابر ہے
دیر میں کوئی انفراسٹرکچر نہیں ہے میں وہاں سے یہاں آیا ہوں ٹریننگ کرنے،

فی میل کیلئے مواقع بہت کم ہیں، اسی فیصد بوائز اور صرف بیس فیصد گرلز کو موقع ملتا ہے،

بیڈمنٹن میرا پیشن ہے، دو گھنٹے ٹریننگ کرتا ہوں، یہاں لوب سمیش اور دیگر شاٹس سیکھاتے ہیں”

اکیڈمی میں عام شہریوں کیلئے رجسٹریشن فیس تین ہزار اور ماہانہ ہزار روپے جبکہ

طالب علموں کیلئے یہ سہولت پانچ سو روپے ماہانہ میں دستیاب ہے

بیڈمنٹن اکیڈمی میں نہ صرف پروفیشنل بلکہ بچے اور بچیوں کو کھیل کے گر سیکھنے کا موقع ملتا ہے۔

%d bloggers like this: