دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

ملک و قوم کا نام روشن کرنیوالی ارفع کریم رندھاوا کو ہم سے بچھڑے دس برس بیت گئے

اپنی زندگی کی پہلی دہائی میں ہی ذہنی صلاحیت، قابلیت اور مہارت کے بل بوتے پر انفارمیشن ٹیکنالوجی میں اپنا سکہ منوایا

برسوں کی ترقی دنوں میں طے کر کے،، ملک و قوم کا نام روشن کرنیوالی ارفع کریم رندھاوا کو ہم سے بچھڑے دس برس بیت گئے

کم عمر ترین مائیکروسافٹ سرٹیفائیڈ پروفیشنل، قوم کی قابل فخر بیٹی کی زندگی اور کامیابیوں پر

پاکستان کا فخر،، گوہر نایاب،، ارفع کریم رندھاوا دو فروری انیس سو پچانوے کو فیصل آباد

میں پیدا ہوئیں،اپنی زندگی کی پہلی دہائی میں ہی ذہنی صلاحیت، قابلیت اور مہارت کے بل

بوتے پر انفارمیشن ٹیکنالوجی میں اپنا سکہ منوایا

ارفع کریم نے محض نو برس کی عمر میں کم عمر ترین مائیکرو سافٹ سرٹیفائیڈ پروفیشنل بننے کا اعزاز حاصل کیا

جس پر مائیکرو سافٹ کمپنی کے چیف ایگزیکٹو بل گیٹس نے ملاقات کیلئے امریکہ مدعو کیا، جہاں انہیں مائیکرو سافٹ سرٹیفائیڈ اپلی کیشن کی سند دی گئی

بے مثال کامیابیوں کے اعتراف میں لاہور کا آئی ٹی پارک اور کراچی کا آئی ٹی سینٹر ارفع کریم کے نام سے منسوب کیا گیا ہے

قوم کی ہونہار بیٹی کو فاطمہ جناح گولڈ میڈل، سلام پاکستان یوتھ ایوارڈ اور صدارتی پرائیڈ آف پرفارمنس سمیت دیگر اعزازات سے بھی نوازا گیا

کھیل کود کی عمر میں شہرت کی بلندیاں چھونے والی ارفع کی والدہ اپنی بیٹی کی کامیابیوں پر

نازاں ہیں
ثمینہ امجد، والدہ، ہر لمحہ بیٹی کی یاد آتی ہے،ارفع نے ڈیجیٹل تعلیم کا خواب دیکھا

کم عمر ترین آئی ٹی ایکسپرٹ ارفع کریم رندھاوا نے صرف سولہ برس کی عمر پائی اور چودہ جنوری دو ہزار بارہ کو خالق حقیقی سے جا ملیں،، لیکن تاریخ میں وہ ہمیشہ زندہ رہے گی،، ۔

About The Author