نومبر 2, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

غریب بچوں کو تعلیم کے زیور سے آراستہ کرنے کیلئے شوبز اور اسپورٹس ہیروز میدان میں آ گئے

جس میں مختلف ثقافتی رنگ نظر آئے جبکہ ننھے اسٹارز نے مختلف ٹیبلوز بھی پیش کئے

غریب بچوں کو تعلیم کے زیور سے آراستہ کرنے کیلئے شوبز اور اسپورٹس ہیروز میدان میں آ گئے

لاہور میں سجی تقریب کے دوران شاہد آفریدی، احمد شہزاد، شہباز سینئر اور جہانگیر خان کا دستخط شدہ بلا،، ہاکی اور اسکواش ریکٹ لاکھوں روپے میں نیلام کئے گئے

قوم کا مستقبل،، غریب بچوں کیلئے اسکولز کی تعمیر اور انہیں صحت کی سہولت فراہم کرنے کیلئے رنگا رنگ فنڈ ریزنگ تقریب ہوئی

جس میں مختلف ثقافتی رنگ نظر آئے جبکہ ننھے اسٹارز نے مختلف ٹیبلوز بھی پیش کئے

اسپورٹس ہیروز میں سے شاہد خان آفریدی، احمد شہزاد، جہانگیر خان، شہباز سینئر محفل کی رونق بنے جبکہ

شوبز کی دنیا سے انور مسعود اور عدنان صدیقی سمیت دیگر نے تقریب کو چار چاند لگائے

شرکاء نے تعلیم کے فروغ کیلئے حکومت کے ساتھ ساتھ انفرادی سطح پر بھرپور اقدامات اٹھانے پر زور دیا
انور مسعود، عدنان صدیقی، تعلیم کیلئے ہر سطح پر اقدامات کرنا ہوں گے،، تاکہ کوئی بچہ اس بنیادی حق سے محروم نہ رہے

تقریب کے دوران تمام سپورٹس سٹارز کا دستخط شدہ بیٹ دس لاکھ میں نیلام ہوا

جبکہ شہباز سنیئر کی ہاکی پانچ لاکھ، جہانگر خان کا اسکواش ریکٹ پانچ لاکھ اور شاہد آفریدی کی دستخط شدہ گیند بھی پانچ لاکھ میں نیلام ہوئی۔

About The Author