ڈیرہ غازیخان
کمشنر ڈیرہ غازی خان ڈویژن لیاقت علی چٹھہ نے تونسہ کا دورہ کیا۔زیر تعمیر ترقیاتی منصوبوں کا معائنہ کرتے ہوئے تکمیل کیلئے ہدایات جاری کیں کمشنرنے تونسہ کے ترقیاتی منصوبوں کا تفصیلی جائزہ لیا
انہوں نے تونسہ میں سنگھڑ کلب کیلئے سکیم تیار کرنے کی بھی ہدایت کی کمشنر نے پل اور دیگر منصوبوں میں استعمال ہونے والے میٹریل کی لیبارٹری چیکنگ کے بھی احکامات جاری کئے۔
انہوں نے تعمیراتی مشینری اور کام کا بھی جائزہ لیاکمشنر نے دورویہ روڈ،سنگھڑ پل، ریسٹ ہاوس،ٹیوٹا سنٹر اور دیگر ترقیاتی منصوبوں کا معائنہ کیا۔افسران نے ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل،معیار اور دیگر امور پر بریفنگ دی.
کمشنر نے پناہ گاہ کے معائنہ کے دوران کھانے کا معیار چیک کیا.کمشنر لیاقت علی چٹھہ سے فلڈ بند متاثرین نے ملاقات کی۔
کمشنر نے اہل علاقہ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ فلڈ بند کی زد میں آنے والے مکان اور رقبہ کا پورا معاوضہ دلائیں گے۔کمشنر نے تونسہ کے پارکس،تحصیل صدر ہسپتال کی توسیع کا بھی جائزہ لیا.
کمشنر نے تونسہ میں دیوار احساس کا افتتاح اور معائنہ کیاانہوں نے مستحقین میں گرم ملبوسات تقسیم کئے۔
اسسٹنٹ کمشنر تونسہ محمد اسد چانڈیہ،ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ عبید الرشید اور دیگر ہمراہ تھے۔
ایس ای بلڈنگز وقار شعیب،ایس ای ہائی ویز شیخ اعجاز اور دیگر نے بریفنگ دی
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
ڈیرہ غازیخان
کمشنر ڈی جی خان ڈویژن لیاقت علی چٹھہ نے پولیٹیکل اسسٹنٹ کوہ سلیمان محمد اکرام ملک اور ہائی وے ایف ڈبلیو او افسران کے ہمراہ کوہ سلیمان کا دورہ کرتے ہوئے
چوکی والا سے کوہ سلیمان بارتھی چھپر روڈ کی تعمیر کے کام کا جائزہ لیا۔ کمشنر کو روڈ کی تعمیر کے حوالے سے تفصیلی بریف کیا گیا۔
کمشنر نے روڈ کا کام مزید تیز کرنے کی ہدایت کی. کمشنر نے کوہ سلیمان کا دورہ کرتے ہوئے بلوچستان سے پنجاب بننے والی بین الصوبائی بارتھی روڈ کی تعمیر کے کام کا جائزہ لیا ہے۔
کمشنر کو منصوبہ کے حوالے سے ایف ڈبلیو او نیسپا افسران نے تفصیلی بریف کیا۔ کمشنرنے ایف ڈبلیو او اور نسپا ہائی وے افسران کو کام مزیدتیز اور بہتر کرنے کی ہدایت کی.
کمشنر نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی ہدایت پربلوچستان سے پنجاب سفر کرنے والوں کی آسانی اور مختصر سفر کے لیے چوکی والا سے
کوہ سلیمان بارتھی سے بلوچستان چھپر تک بین الصوبائی روڈ کی تعمیر کا کام جاری ہے۔ یہ سردار عثمان بزدار کا بلوچستان اور پنجاب کے لوگوں کے لیے بڑا تحفہ ہے۔
بین الصوبائی بارتھی روڈ کی تعمیر سے بلوچستان سے پنجاب لوگوں آسانی سے سفر اور کاروبار کر سکیں گے۔
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
ڈیرہ غازیخان
ڈپٹی کمشنر ڈیرہ غازی خان ذیشان جاوید نے کہا ہے کہ غیررجسٹرڈ ہاؤسنگ سکیموں کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے،قانون سے کوئی بالاتر نہیں ہے،غیر قانونی ہاؤسنگ سکیموں کو گرا دیا جائے،
قانونی تقاضے پورے کرنے والی ہاؤسنگ سکیموں کو فنکشنل رکھا جائے گا،شہری منظور شدہ ہاؤسنگ سکیموں میں سرمایہ کاری کریں۔ ا نہوں نے یہ بات ہاؤسنگ سکیموں کی انسپکشن کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہی۔
اس موقع پر ایڈپشنل ڈپٹی کمشنر احمد حسن رانجھا،ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ و سی او ویسٹ مینجمنٹ کمپنی ملک محمد رمضان اور ریونیو سٹاف بھی ان کے ہمراہ تھا۔ڈپٹی کمشنرنے چوڑہٹہ ملتان روڈ پر نجی ہاؤسنگ سکیموں کی سائٹس وزٹ کرنے کے دوران کہا کہ
شہری اراضی خریداری سے قبل ہاؤسنگ سکیم کے منظور شدہ اور رجسٹرڈ ہونے کی تصدیق ضرور کریں،رجسٹرڈہونے کی صورت میں خرید و فروخت کریں،اس سے ان کا سرمایہ ضائع نہیں ہوگا اور انہیں دھکے بھی کھانے نہیں پڑیں گے۔
انہوں نے کہا کہ غیر قانونی سکیموں کے ذریعے عوام سے پیسے بٹورنے والوں کو نشان عبرت بنایا جائے گا۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ نئی ہاؤسنگ سکیموں کیلئے روڈ سٹرکچر،سیوریج،بجلی،پانی،گیس کی دستیابی،قبرستان،پارکس سمیت دیگر ضروریات کی فراہمی سکیم مالکان کی ذمہ داری ہوتی ہیں،ایسی سہولیات فراہم کرنے پر
ہی مالکان کو ہاؤسنگ سکیم کو فنکشنل کرنے کی اجازت دی جاتی ہے،ذیشان جاوید نے کہا کہ جو مالکان غیر رجسٹرڈ ہاؤسنگ سکیموں کے ذریعے لوگوں سے رقم بٹور رہے ہیں ان کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی
جبکہ اراضی کی غیر قانونی منتقلی میں ملوث سرکاری اہلکاروں کے خلاف بھی ایکشن لیا جائے گا۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے غیر رجسٹرڈ نجی سکیم کا گیٹ مسمار کرنے اور دوسری سکیم کے مالکان کے خلاف مقدمات درج کرانے کے حکم دیا۔
بعد ازاں ڈپٹی کمشنر ذیشان جاوید نے مسلم ٹاؤن میں دینی ادارے کے معاملے پر
ڈسٹرکٹ آفیسر انڈسٹریز کی زیرنگرانی فریقین کے تین تین افراد پر مشتمل کمیٹی بنانے کے احکامات بھی دئیے جو انہیں اپنی رپورٹ پیش کرے گی
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
ڈیرہ غازیخان
ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ڈیرہ غازی خان محمد علی وسیم نے کہا ہے کہ وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار نے جاب سکینڈل تونسہ کے گروہ اور ملوث افراد کیخلاف
بلا امتیاز کارروائی کیلئے پولیس کو مکمل اختیار دیا ہے،پولیس نے اس معاملہ میں خاتون سمیت جعلساز اور نوسرباز گروہ کے تین افراد گرفتار کرلئے ہیں
جعلساز گروہ 2008 سے متحرک تھا،ہیڈ مسٹریس کلثوم حنا کے گھر اور سکول سے اہم دستاویزات جعلی مہریں
لیپ ٹاپ دیگر آلات اور لاکھوں روپے بھی برآمد کرلئے گئے ہیں،حق داروں کو ان کی رقوم واپس دلائیں گے۔ڈی پی او محمد علی وسیم نے کہا کہ
کلثوم حنا جہاں بھی تعینات رہیں،نوکری
کے جھانسے دے کر سادہ لوح عوام سے پیسے بٹورتی رہی،اس سلسلہ میں 30سے زائد افراد سے تفتیش کی گئی اور مزید تحقیقات کا سلسلہ جاری ہے،اے ایس پی آفس تونسہ میں منعقدہ پریس کانفرنس میں اے ایس پی کائنات اظہر،ڈی ایس پیز رانا اعجاز
بخت نصر اور تحقیقاتی ٹیم بھی موجود تھی۔ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر نے کہا کہ پولیس کو شکاتیں موصول ہو رہی تھیں کہ کچھ لوگ وزیر اعلی اور ان کے بھائیوں کا نام لے کر
سادہ لوح لوگوں کو نوکریوں کا جھانسہ دے کران سے خطیر رقوم بٹور رہے ہیں،اس حوالے سے وزیر اعلی پنجاب نے نوٹس لیتے ہوئے انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب کو
اس سکینڈل کو بے نقاب کرنے اور دوران تفتیش سامنے آنے والے تمام حقائق کو عوام کے سامنے لانے کا حکم دیا۔
وزیر اعلی پنجاب کے احکامات کی روشنی میں انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب نے ریجنل پولیس آفیسر ڈیرہ غازیخان ریجن کو ہدایات جاری کیں۔
اس حوالے سے ایک سپیشل ٹیم تشکیل دی گئی جس نے انتھک محنت کرکے اس گینگ کو بے نقاب کیا ہے۔
ملوث گروہ کے یامین ولد حاجی حمیدا للہ قوم نتکانی سکنہ مکول کلاں کو گرفتار کیا گیا
جس کے انکشاف پر سید تمکین شاہ ولد سید نیاز حسین شاہ سکنہ منگروٹھہ شرقی اور دو اشخاص سے تفتیش کی گئی،ان کے انکشاف پر کلثوم حِنا ہیڈمسٹریس گورنمنٹ گرلز ہائی سکول قصبہ سوکڑ کو گرفتار کیا گیا۔
ملوث گینگ سادہ لوح لوگوں کو نوکری کا جھانسہ اور جعلی نوکری کے آرڈرز دے کر پیسے بٹورتے تھے۔
کلثوم حنا کیخلاف اس وقت تک70کے قریب متاثرین کی درخواستیں پولیس کو موصول ہوچکی ہیں
مزید تحقیقات کی جارہی ہیں مقدمات کا اندراج کرکے ملزمان سے ریکوری کی جائے گی اور متاثرین کی امانتوں کو ان تک پہنچایا جائے گا۔
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
پنجاب فوڈ اتھارٹی
ملاوٹ مافیا پنجاب فوڈاتھارٹی کے ہتھے چڑھ گیا
2واٹر فلٹریشن پلانٹ کی پروڈکشن اصلاح تک بند،12سو ساشے ممنوعہ گٹکا،115لٹر ملاٹی دودھ،40کلو مضرصحت مٹھائی،23کلو غیر معیاری مصالحہ جات،10کلو بیمار لاغر مرغیوں کا گوشت،10لٹرایکسپائرڈ آئل تلف
کھویا یونٹ،ہوٹل،بیکری سوئیٹس اینڈ کنفکشنری یونٹ،سپر سٹور سمیت233فوڈ پوائنٹس کی چیکنگ، ناقص خوراک کی تیاری اور فروخت پر 2لاکھ23ہزارروپے کے جرمانے عائد،156شاپس مالکان کو وارننگ نوٹسز جاری۔۔
بہاولپور 13جنوری: ڈائریکٹر جنرل پنجاب فوڈ اتھارٹی رفاقت علی نسوآنہ کی ہدایت پر ڈائریکٹر آپریشنز سائوتھ پنجاب محمد سیف کی زیر نگرانی بہاولپور اور ڈی جی خان ڈویژن کے مختلف اضلاع میں صحت دشمن عناصر کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں۔
تفصیلات کے مطابق بہاولپور ڈویژن میں پنجاب فوڈ اتھارٹی نےغیر معیاری خوراک فروخت کرنے والےفوڈ پوائنٹس کی چیکنگ کرتے ہوئےفوڈ اتھارٹی قوانین کی خلاف ورزیوں پر بھاری جرمانے عائد کردئیے۔
مزید تفصیلات کے مطابق بہاولپور میں ڈائری شاپ کی چیکنگ کرتے ہوئے7ہزارروپے جرمانہ عائدکردیا
اور اس کے ساتھ ہی 80لٹر ملاوٹی دودھ بھی موقع پر ہی تلف کردیا گیا۔اسی طرح سےبہاولنگر میں سوئیٹس اینڈ کنفکشنری شاپ اور ہوٹل کی چیکنگ کے دوران غیر معیاری اشیاء پائے جانے پر29ہزارروپے کا جرمانہ کیا گیا۔
اس کے علاوہ رحیم یار خان میں پنجاب فوڈاتھارٹی کا غیر معیاری خوراک فروخت کرنے والوں کے گرد کریک ڈائون کرتے ہوئےغیر معیاری خوراک کی فروخت پر رحیم یارخان میں ملک کولیکشن یونٹ،پان شاپ،سپر سٹور کو80ہزارروپے کے جرمانے عائدکردیااور 20لٹر ملاوٹی دودھ بھی تلف کردیا۔
اسی طرح ڈی جی خان میں فش شاپ اور ملک شاپ میں انتہائی ناقص انتظامات پر 24ہزار روپے کا جرمانہ عائد کردیا گیا۔
اس کے علاوہ مظفرگڑھ میں صفائی کے انتہائی ناقص انتظامات پائے جانے پرملک شاپس کو48ہزار روپے کا جرمقنہ عائد کردیا گیا۔
اس کے علاوہ لیہ میں چکن شاپ،کھویا یونٹ اور کریانہ سٹورکی چیکنگ کے دوران غیر معیاری خوراک پائے جانے پر23ہزار روپے کا جرمانہ بھی عائد کردیا
اور10کلو بیمار لاغر مرغیوں کا گوشت بھی تلف کردیا گیا۔
اس کے علاوہ راجن پور میں ہوٹل اور ہول سیل پر کارروائی کرتے ہوئے12ہزارروپے کا جرمانہ کردیا گیااور15کلو گوشت،20کلو مصالحہ جات اور 10لٹر ایکسپائرڈ آئل کو تلف کردیا۔
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
ڈیرہ غازیخان
ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ڈیرہ غازی خان محمد علی وسیم نے کہا ہے کہ وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار نے جاب سکینڈل تونسہ کے گروہ اور
ملوث افراد کیخلاف بلا امتیاز کارروائی کیلئے پولیس کو مکمل اختیار دیا ہے،پولیس نے اس معاملہ میں خاتون سمیت جعلساز اور نوسرباز گروہ کے تین افراد گرفتار کرلئے ہیں،
جعلساز گروہ 2008 سے متحرک تھا،ہیڈ مسٹریس کلثوم حنا کے گھر اور سکول سے اہم دستاویزات جعلی مہریں،لیپ ٹاپ دیگر آلات اور لاکھوں روپے بھی برآمد کرلئے گئے ہیں،
حق داروں کو ان کی رقوم واپس دلائیں گے۔ڈی پی او محمد علی وسیم نے کہا کہ کلثوم حنا جہاں بھی تعینات رہیں،نوکری کے جھانسے دے کر
سادہ لوح عوام سے پیسے بٹورتی رہی،اس سلسلہ میں 30سے زائد افراد سے تفتیش کی گئی اور مزید تحقیقات کا سلسلہ جاری ہے،اے ایس پی آفس تونسہ میں منعقدہ پریس
کانفرنس میں اے ایس پی کائنات اظہر،ڈی ایس پیز رانا اعجاز،بخت نصر اور تحقیقاتی ٹیم بھی موجود تھی۔ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر نے کہا کہ
پولیس کو شکاتیں موصول ہو رہی تھیں کہ کچھ لوگ وزیر اعلی اور ان کے بھائیوں کا نام لے کرسادہ لوح لوگوں کو نوکریوں کا جھانسہ دے کران سے
خطیر رقوم بٹور رہے ہیں،اس حوالے سے وزیر اعلی پنجاب نے نوٹس لیتے ہوئے انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب کو اس سکینڈل کو بے نقاب کرنے اور دوران تفتیش سامنے آنے والے تمام حقائق کو عوام کے سامنے لانے کا حکم دیا۔
وزیر اعلی پنجاب کے احکامات کی روشنی میں انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب نے ریجنل پولیس آفیسر ڈیرہ غازیخان ریجن کو ہدایات جاری کیں۔اس حوالے سے ایک سپیشل ٹیم تشکیل دی گئی جس نے انتھک محنت کرکے اس گینگ کو بے نقاب کیا ہے۔
ملوث گروہ کے یامین ولد حاجی حمیدا للہ قوم نتکانی سکنہ مکول کلاں کو گرفتار کیا گیا جس کے انکشاف پر سید تمکین شاہ ولد سید نیاز حسین شاہ سکنہ منگروٹھہ شرقی اور دو اشخاص سے تفتیش کی گئی،
ان کے انکشاف پر کلثوم حِنا ہیڈمسٹریس گورنمنٹ گرلز ہائی سکول قصبہ سوکڑ کو گرفتار کیا گیا۔ملوث گینگ سادہ لوح لوگوں کو نوکری کا جھانسہ اور جعلی نوکری کے
آرڈرز دے کر پیسے بٹورتے تھے۔کلثوم حنا کیخلاف اس وقت تک70کے قریب متاثرین کی درخواستیں پولیس کو موصول ہوچکی ہیں،
مزید تحقیقات کی جارہی ہیں مقدمات کا اندراج کرکے ملزمان سے ریکوری کی جائے گی اور متاثرین کی امانتوں کو ان تک پہنچایا جائے گا۔
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
ڈیرہ غازیخان:
پولیس تھانہ جھوک اترا کی منشیات فروش کے خلاف کاروائی، منشیات فروش گرفتار، 2230گرام چرس برآمد۔
ڈی پی او ڈیرہ غازیخان محمد علی وسیم کی سپرویژن میں منشیات فروشوں کے خلاف بھرپور کاروائیاں جاری۔
تفصیلات کے مطابق پولیس تھانہ جھوک اترا کو مخبر کی طرف سے اطلاع ملی کہ
رانا کریم بخش جو کہ عادی منشیات فروش ہے اس وقت چوری نالہ کے قریب پیٹر والی کوٹھی کے ساتھ بیٹھا کافی مقدار میں چرس فروخت کر رہا ہے
تھانہ جھوک اترا پولیس نے فوری مخبر کی اطلاع پر ریڈ کیا
جس کے نتیجے میں عادی منشیات فروش رانا کریم بخش ولد رانا بشیر احمد قوم اترا سکنہ جھوک اترا کو منشیات فروخت کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا۔
گرفتار کیے گئے ملزم کے قبضے سے 2230 گرام چرس برآمد کر کے مقدمہ درج کر دیا۔
اس موقع پر ایس ایچ او تھانہ جھوک اترا کرم الہی کا کہنا تھا کہ
منشیات جیسی لعنت کے خاتمے کے لیے ہم بھر پور کوشش کر رہے ہیں۔
پبلک ریلیشن آفیسر
دفتر ڈی پی او ڈیرہ غازیخان
اے وی پڑھو
موہری سرائیکی تحریک دی کہاݨی…||ڈاکٹر احسن واگھا
محبوب تابش دے پرنے تے موہن بھگت دا گاون
جیسل کلاسرا ضلع لیہ ، سرائیکی لوک سانجھ دے کٹھ اچ مشتاق گاڈی دی گالھ مہاڑ