ڈیرہ غازیخان
ڈی جی خان جمخانہ کلب کی ڈویلپمنٹ کمیٹی کا پہلا اجلاس صدر کمیٹی محمد لطیف پتافی کی زیر صدارت کلب میں منعقد ہوا جس میں کمشنر لیاقت علی چٹھہ نے خصوصی شرکت کی۔
اجلاس میں ڈی جی خان جمخانہ کلب کی ماسٹر پلاننگ اور کلب کو اراکین،فیملیز اور بچوں کی تفریح کا مرکز کیلئے مرحلہ وار تعمیراتی کام کرانے کا فیصلہ کیا گیا۔
سوئمنگ پول،24 کمروں کا گیسٹ ہاؤس،چلڈرن پلے لینڈ،کلب کی مین عمارت اور دیگر تعمیراتی کام کئے جائیں گے اس سلسلے میں کلب کا وفد جمعہ کو سرگودھا کے جمخانہ کلب کا بھی دورہ کریگا
اور وہاں کی سہولیات کا جائزہ لے کر ڈی جی خان جمخانہ کلب کو بہتر بنایا جائیگا۔کمشنر لیاقت علی چٹھہ نے کہا کہ کلب کی عمارت کو جاذب نظر بنانے کے ساتھ بہتر سہولیات فراہم کرنا ہوں گی۔
جم کو وسعت دے کر مزید مشینری اور آلات رکھے جائیں گے۔صدر ڈویلپمنٹ کمیٹی محمد لطیف پتافی نے کہا کہ
کلب کے تعمیراتی کام مرحلہ وار ہوں گے۔کمیٹی کے اراکین نے سوئمنگ پول،گیسٹ ہاوس اور پلے لینڈ کی مجوزہ جگہوں کا بھی معائنہ کیا۔
اس موقع پر ڈویلپمنٹ کمیٹی عبید الرشید کے علاوہ وسیم اختر جتوئی،محمد عدیل،مرزا ظفر اقبال،مرزا ارشاد احمد،ملک اقبال ثاقب،اللہ بخش کورائی،
عبدالرحمن،مرزا محمد اقبال،وقاص لغاری،ملک اللہ بخش،حسان مسعود،فرح بشیر اور کمیٹی کے دیگر اراکین موجود تھے۔
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
ڈیرہ غازیخان
ڈیرہ غازی خان ڈویژن میں ناقص کارکردگی کے حامل افسران سے مجسٹریٹ کے اختیارات واپس لینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
کمشنر لیاقت علی چٹھہ نے ویڈیو لنک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے احکامات جاری کردئیے ڈپٹی کمشنرز ذیشان جاوید،اظفر ضیاء،سید موسی رضا اور احمر نائیک نے بریفنگ دی۔
ایڈیشنل کمشنر کوآرڈینیشن خالد منظور،ایم ایس ٹیچنگ ہسپتال ڈاکٹر نجیب الرحمن،ڈائریکٹر زراعت مہر عابد حسین،ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر چوہدری اظہر یوسف اور دیگر افسران نے شرکت کی۔کمشنر لیاقت علی چٹھہ نے کہا کہ
کسی مجسٹریٹ کو اختیارات کے ناجائز استعمال کی اجازت نہیں دی جائے گی ہر مجسٹریٹ کی کارکردگی اور سرگرمی پر نظر رکھی جائے کسی دکاندار کو ناجائز تنگ کرنے پر سخت کارروائی ہوگی۔
کمشنر نے کہا کہ کسانوں کے ریلیف دینے کیلئے افسران کام کریں۔ کھاد کی غیر قانونی ترسیل اور ذخیرہ کو روکا جائے۔
ڈیلرز کو کھاد کی زیادہ بکنگ کیلئے قائل کیا جائے۔کھاد کی ہر بوری کی خرید و فروخت کا ریکارڈ مرتب ہونا چاہیے۔
ہر تحصیل میں دو،دو کریانہ اور کھاد کی ماڈل شاپس قائم کی جائیں۔مارکیٹوں کی ہر دکان پر ایک ہی کلر سکیم اور سائز کے نرخنامے آویزاں کرائے جائیں۔
پٹوار سرکل تک دیہی مرکز مال فعال کرنے کیلئے اقدامات کئے جائیں۔جمعبندی اور ڈیجیٹل گرداوری کی جلد یقینی بنائی جائے۔
کمشنر لیاقت علی چٹھہ نے کہا کہ بلدیاتی ادارے تحلیل ہونے پر ڈپٹی کمشنرز اور افسران میونسپل سروسز کی بہتری کی ذمہ داری لیں۔
شہر اور قصبات میں صفائی اور میونسپل سروسز کی واضح مثبت تبدیلی لائی جائے۔احساس
راشن پروگرام میں دکانوں کی رجسٹریشن کا
ٹارگٹ پورا کیا جائیاجلاس میں کورونا،ڈینگی سموگ،سہولت بازار اور دیگر معاملات کا جائزہ لیا گیا
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
ڈیرہ غازیخان
کمشنر ڈیرہ غازی خان ڈویژن لیاقت علی چٹھہ کی زیر صدارت بوائز سکاؤٹس اور محکمہ تعلیم کا اجلاس منعقد ہوا
جس میں صوبائی سیکرٹری پنجاب سکاؤٹس ایسوسی ایشن محمد طارق قریشی،نیشنل کمشنر سکاؤٹس اینڈ گروتھ شیخ محمد اکرم،ڈویژنل سکاؤٹس آرگنائزر
ملک محمد عرفان چاروں اضلاع کے سی ای اوز تعلیم مسعود ندیم،وزیر احمد آغا،سید کوثر بخاری اور شرافت علی بصرہ اور دیگر موجود تھے۔
کمشنر لیاقت علی چٹھہ نے کہا کہ بوائز سکاؤٹس کیلئے فورٹ منرو اور دیگر مقامات پر سرگرمیاں ہوں گی
فورٹ منرو میں مارچ کے دوران بوائز سکاؤٹس کیلئے ہائیکنگ کا بندوبست کریں گے۔بوائز سکاؤٹس منظم یوتھ فورس ہے۔
صوبائی سیکرٹری محمد طارق قریشی نے بتایا کہ کمشنر ڈی جی خان بھی بوائز سکاؤٹس کی یونیفارم میں نظر آئیں گے انہیں 22 جنوری کو صوبائی سطح کی تقریب کے
دوران سکاؤٹس کی یونیفارم پہنائی جائے گی۔صوبائی سیکرٹری نے کہا کہ لیاقت علی چٹھہ کی بوائز سکاؤٹس کے حوالے سے خدمات لائق تحسین ہیں۔
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
ڈیرہ غازیخان
کمشنر لیاقت علی چٹھہ نے ڈیرہ غازی خان ڈویژن میں دیوار احساس بنانے کی ہدایات جاری کردی ہیں
جہاں سے مستحق افراد کپڑے،جوتے اور دیگر ضرورت کی اشیاء مفت حاصل کرسکیں گے۔
کمشنر لیاقت علی چٹھہ نے کہا کہ مخیر حضرات کے تعاون سے بھی موسم کے مطابق اشیاء فراہم کی جاسکتی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار کی ہدایت پر غریب عوام پر معاشی بوجھ کم کرنے اور
موسم کی شدت برداشت کرنے کیلئے ضرورت کے کپڑے،جوتے اور دیگر
اشیاء فراہم کی جائیں۔کمشنر لیاقت علی چٹھہ نے کہا کہ روزانہ کی
بنیاد پر آشیا کی فراہمی کا باقاعدہ ریکارڈ بھی مرتب کیا جائے
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
ڈیرہ غازیخان
مظفر گڑھ شہر کے پارکس کی بہتری اور ٹف ٹائلز کے نئے منصوبہ سمیت ڈویژن کے 25 ترمیمی منصوبوں کی منظوری دے دی گئی ہے۔
یہ منظوری کمشنر ڈیرہ غازی خان ڈویژن لیاقت علی چٹھہ نے ڈویژنل ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے دی۔
کمشنر نے کہا کہ ڈیرہ غازی خان ڈویژن میں آئندہ لوکل گورنمنٹ اور پبلک ہیلتھ کی سکیموں کیلئے ٹف ٹائلز کا رنگ تبدیل کیا جائے تاکہ
شناخت کے ساتھ معیار کی جانچ پڑتال یقینی بنائی جاسکے۔ڈویژنل ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے
کمشنرنے 25 نئے و ترمیمی ترقیاتی منصوبوں کی مشروط منظوری بھی دی۔
کمشنر نے کہا کہ منصوبوں میں غیر ضروری تاخیر پر تعمیراتی کمپنیوں کو بھاری جرمانے ہوں گے۔
سکوپ آف ورک کے مطابق منصوبوں کی تکمیل کیلئے محکمے سرٹیفکیٹس دیں گے۔
کمشنرنے مظفر گڑھ میں دس کروڑ روپے سے پارکس کی خوبصورتی اور ٹف ٹائلز کے نئے منصوبہ سمیت ضلع کے 19 ترقیاتی
منصوبوں کی منظوری دی اسی طرح ضلع ڈیرہ غازی خان کے پانچ اور ضلع راجنپور کی ایک سکیم کی بھی مشروط منظوری دی۔
اجلاس میں پانچ سکیمیں موخر کردی گئیں اور سکیموں کے مشترکہ سروے کیلئے کمیٹی بھی تشکیل دے دی گئی۔
اس موقع ڈپٹی کمشنرز ذیشان جاوید،احمر نائیک،سید موسی رضا اور دیگر افسران نے ویڈیو لنک کے ذریعے شرکت کی۔
ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ عبید الرشید،ڈائریکٹر جنرل کے ایس ڈی اے مقبول احمد،پولیٹیکل اسسٹنٹ کوہ سلیمان محمد اکرام ملک
ایس ایز شیخ اعجاز،وقار شعیب،خرم خان،اسسٹنٹ ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ محمد عدیل،ایگزیکٹو انجینئرز محمد وقاص،امجد خان،شفقت اور دیگر افسران موجود تھے۔
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
ڈیرہ غازیخان
ڈپٹی کمشنر ڈیرہ غازی خان ذیشان جاوید کی ہدایت پر ضلع بھر میں احساس راشن رعایت پروگرام کے سلسلہ میں کریانہ سٹور مالکان کی رجسٹریشن کا عمل جاری ہے
احساس راشن رعایت پروگرام میں اب نیشنل بینک میں اکاؤنٹ کی شرط ختم کردی گئی ہے
اب کریانہ سٹور مالکان کسی بھی بینک یا ایزی پیسہ کے اکاونٹس ایپ پر فیڈ کرکے اپنی رجسٹریشن کروا سکتے ہیں۔
ڈسٹرکٹ آفیسر انڈسٹریز محمد اصغر صدیقی کا کہنا ہے کہ اب تک ضلع میں 1060کریانہ سٹور مالکان احساس راشن رعایت پروگرام میں اپنی رجسٹریشن کروا چکے ہیں،انہوں نے کہاکہ
کریانہ سٹور سے متعلقہ تاجر جلد از جلد پروگرام ایپ میں اپنی رجسٹریشن کروائیں۔انہوں نے کہاکہ
احساس راشن رعایت پروگرام میں ہر خاندان کو آٹا،چینی،دالوں اور گھی و کوکنگ آئل کی خریداری پر حکومت پاکستان کی طرف سے ایک ہزار روپے کی ہر
ماہ رعایت دی جائے گی،انہوں نے کہا کہ احساس راشن رعایت پروگرام میں
رجسٹریشن کرانے والے کریانہ سٹور مالکان کو ان کے فراہم کردہ اکاونٹس میں حکومت پاکستان کی طرف سے ادائیگیاں کی جائیں گی
کریانہ تاجر اپنی رجسٹریشن کروا کر حکومتی رعایت عوام تک پہنچائیں
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
ڈیرہ غازیخان
وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار کی ہدایات پر ضلع ڈیرہ غازی میں غذائیت کے حوالے سے آگاہی مہم جاری ہے۔
اس حوالے سے ڈی ایچ ڈی سی میں آگاہی سیشن کا اہتمام کیا گیا۔آگاہی سیشنز میں محکمہ صحت، پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ پنجاب،پنجاب فوڈاتھارٹی، آئی آر ایم ین سی ایچ، اور پاپولیشن ویلفیئرڈیپارٹمنٹ کے نمائند ے حصہ لے رہے ہیں۔
ڈی ایچ ڈی سی میں ہونے والے سیشن میں ایل ایچ ڈبلیوز نے شرکت کی۔ڈسٹرکٹ کوآرڈینیٹر ایم ایس این سی پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ عمران رمدانی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ
ایل ایچ ڈبلیوز کا شعبہ صحت میں کردار بہت اہم ہے جو ماں، بچے کی بہتر صحت اور غذائیت بارے حکومتی اقدامات کو احسن طریقے سے عوام تک پہنچارہے ہیں
نیوٹریشن کے لئے متوازن خوراک ہر شہری کا حق ہے،ماں اپنے بچے کو صرف اپنا ہی دودھ دو سال تک پلائے۔ مائیں بچوں کو دودھ پلاتی ہیں ان کو بھی وٹامنز سے بھرپور سبزیاں اور پھل
کھانے چاہئیں اور اپنا چیک اپ متواتر کراتے رہنا چاہیے۔مائیں ہی بچوں کو صابن سے ہاتھ دھونے کی عادت کو فروغ دیں۔
ایل ایچ ڈبلیوز ماؤں کی تربیت کے لئے گھر گھر جا کر اس بارے میں آگاہی فراہم کریں،انہوں نے کہا کہ
ضلع ڈیرہ غازی خان میں میل نیوٹریشن کی ایک بڑی وجہ ماؤں میں خوراک سے آگاہی کا فقدان ہے۔
ڈبے والا دودھ ماں کے دودھ کا نعم البدل نہیں ہے۔ماں کے دودھ میں وہ تمام لوازمات موجود ہیں
جو بچے کے صحت مند بڑھوتری کے لئے اہم ہیں۔مس رابعہ سروری سکول ہیلتھ نیوٹریشن سپروائزر اور علینہ مشتاق ماہر غذائیت فوڈ ڈپارٹمنٹ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ
قدرت نے مختلف اجناس میں معدنیات اور دیگر غذائی اجزاء رکھے ہیں مگر ہمیں انکی افادیت کا علم نہیں ہوتا
ضرورت اس امر کی ہے کہ تمام غذائی اجناس کی اہمیت سے لوگوں کو آگاہ کیا جائے
اس حوالے سی ایل ایچ ڈبلیوز لوگوں کو باور کرائیں،جس سے صحت مند معاشرہ تشکیل پا سکتا ہے۔
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
ڈیرہ غازیخان
زراعت کے شعبہ میں بہتری کے لیے تدریسی اداروں اورجدید زرعی فارمز کے درمیان اشتراک عمل بہت ضروری ہے۔
اس ضمن میں غازی یونیورسٹی کی تدریس ا ور صنعت کے اشتراک میں پیش رفت جاری ہے. وائس چانسلر غازی یونیورسٹی ڈیرہ غازیخان پروفیسر ڈاکٹر محمد طفیل نے کہا ہے کہ
غازی یونیورسٹی ورجدید زرعی فارمز ڈائنامکس پاکستان کے درمیان تعلیمی اور صنعتی تعاون کو باضابطہ بنانے اور مضبوط کرنے کے لیے باہمی اشتراک کا ایک معاہدہ طے پایا گیا ہے
جس پر احمد اشرف باجوہ منیجر آپریشنزایف ڈی پی اور ڈاکٹر محمد علی تارڑ (ڈائریکٹر او آر آئی سی.
غازی یونیورسٹی نے دستخط کیے ہیں۔اس موقع پر رجسٹرار یونیورسٹی ڈاکٹر اللہ بخش گلشن بھی موجود تھے۔ انجینئر احسن مصطفیٰ باجوہ چیف ایگزیکٹیو، فارمز ڈائنامکس پاکستان نے زرعی فارم کی ترقی کے لیے مشترکہ کوششوں پر زور دیا ہے
اور طلباء کے انٹرن شپ پروگرام کے ذریعے زرعی سائنسز میں معیاری تحقیقی کلچر کو فروغ دینے، زرعی گریجویٹ صلاحیتوں کی تعمیر، باہمی وسائل کے اشتراک، فیکلٹی طلباء تحقیق کی ترقی، مہارت کا تبادلہ،
فارم مشینری کا اشتراک اور جدید علمی پیداوار کے لیے تمام شعبوں میں مستقبل کے چیلنجز سے نمٹنے کے لیے خصوصا زراعت میں معیاری
اور مصدقہ پیداوار اور خوراک کی حفاظت کے لیے اس طرح کا اشتراک عمل ضروری ہے۔ غازی یونیورسٹی میں حال ہی میں مستند پودوں کی تیاری کے لیے
ایک پراجیکٹ منظور ہوا ہے، جس سے اس علاقے کی عوام کو مستند ورائٹی کے صحت مند پودے میسر آئیں گے۔
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
ڈیرہ غازیخان
پنجاب کونسل آف دی آرٹس محکمہ اطلاعات وثقافت حکو مت پنجاب کے زیر اہتمام پنجاب بھر کی آرٹس کونسلوں کی طرح
ڈی جی خان ڈویژن کے چاروں اضلاع ڈیرہ غازیخان،راجن پور، لیہ اور مظفر گڑھ سے تعلق
رکھنے والے فنکاروں کی رجسٹریشن میں 31 جنوری 2022 تک کی توسیع کردی گئی ہے تاکہ ڈویژن بھر کے فنکاروں کو رجسٹریشن کے عمل میں زیادہ سے زیادہ شامل کیا جاسکے
اور موسیقی،ڈرامہ،مصوری،دستکاری،فلم،ریڈیو،سٹیج سے تعلق رکھنے والا کوئی فنکار رجسٹریشن سے رہ نہ جائے۔
فنکار 31 جنوری 2022 تک اپنی رجسٹریشن کو یقینی بنا ئیں۔
رجسٹریشن فارم ڈی جی خان آرٹس کونسل کے آفیشل فیس بک سے ڈاؤن لوڈ کر کے
دفتر ڈائریکٹر ڈی جی خان آرٹس کونسل نزد چوک چورہٹہ کو ارسال کیے جاسکتے ہیں
رجسٹریشن فارم کے ساتھ شناختی کارڈ کی کاپی اور دو عدد تصاویر لگانا بھی
ضروری ہے۔
مزید معلومات کے لیئے فون نمبر 03017453206 اور 03467326979 پر رابطہ کیا جاسکتا ہے
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
ڈیرہ غازیخان
ڈپٹی کنٹرولر امتحانات ثانوی و اعلی ثانوی تعلیمی بورڈ ڈیرہ غازیخان شیخ امجد حسین نے کہا ہے کہ
ایسے تمام اُمیدواران جو انٹرمیڈیٹ/میٹرک سالانہ امتحان 2020 ء یا اِس کے بعد ہونے والے امتحانات میں شریک ہوئے اور انہوں نے اپنے امتحانات پاس کرنے کے
بعد اگلی/ ہائر کلاس میں داخلہ نہیں لیاتو آئیندہ ایسے تمام پاس شدہ اُمیدواران کو ”نمبر بہتر بنانے کی غرض ”سے دوبار امتحان دینے کیلئے چار مواقع حاصل ہوں گے
اور آئندہ سے ”نمبر بہتر بنانے کی غرض” سے ایسے اُمیدواران اپنا پہلی دفعہ میٹرک/انٹرمیڈیٹ کا امتحان پاس کرنے کے بعد تین سال کے اندر
چار مختلف علیحدہ علیحدہ چانسز میں اپنا مذکوہ استحقاق ” مارکس امپروو کا مقصد حاصل کرنے تک آپشن استعمال/ سہولت سے فائدہ اُٹھا سکتے ہیں
بشرطیکہ وہ اس سے اگلی ہائر کلاس میں داخلہ نہ لیں / اگلی ہائر کلاس کا امتحان پاس نہ کریں۔ علاوہ ازیں سالانہ 2020 ء کے میٹرک/انٹرمیڈیٹ امتحانات میں اور اس کے بعد کے میٹرک و انٹرمیڈیٹ امتحانوں کے پاس شدہ اُمیدواران بھی اس سہولت کے اہل ہوں گے۔
واضح رہے کہ اِس سے پہلے یہ سہولت صرف ایک چانس تک محدود تھی اور اِس سہولت سے فائدہ اُٹھانے کی مدت بھی صرف امتحان پاس کرنے کے بعد دو سال کے اندر تھی۔
تاہم مارکس امپرومنٹ کے سلسلے میں سکیم آف سٹیڈیز و پیٹرن و داخلہ فارم بھیجنے و امتحان دینے اور رزلٹ کی تیاری کے طریقہ کار میں کوئی تبدیلی نہ ہوگی
یعنی میٹرک یا انٹرمیڈیٹ کاکوئی ایک پارٹ یا دونوں پارٹس یا کوئی ایک مضمون یا ایک سے ذیادہ مضامین کا امتحان دے سکیں گے۔
رزلٹ کا تعین زیادہ نمبر حاصل کرنے کی بنیاد پر ہو گا۔ ڈپٹی کنٹرولر امتحانات کے مراسلہ کے مطابق
مذکورہ سہولت کا نفاذ بورڈ کے زیرِ اہتمام دس مئی سے شروع ہونے والے میٹرک کے سالانہ امتحان اور اٹھارہ جون2022 ء سے شروع ہونے والے انٹرمیڈیٹ کے سالانہ امتحان کیلئے بھی ہو گا۔
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
ڈیرہ غازی خان
کمشنر ڈیرہ غازی خان ڈویژن لیاقت علی چٹھہ نے کہا کہ صنعتوں کے فروغ کےلئے ہرممکن اقدامات کئے جائیں۔
کیسز کی منظوری کےلئے غیر ضروری اعتراضات اور تاخیر سے بچایا جائے
انہوں نے یہ ہدایات ڈویژنل انوائرنمنٹل اپروول کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔
اے سی جی حیات اختر،ڈپٹی ڈائریکٹر محکمہ تحفظ ماحولیات سید اشفاق حسین بخاری،سید اسحاق آصف،ڈی بی اے شہزاد قدیر
اور دیگر متعلقہ افسران موجود تھے۔
کمشنر نے کیسز کی سماعت کرتے ہوئے ضروری خامیوں کو دور کرنے کی ہدایات جاری کیں۔
کمشنر کو بتایا گیا کہ پٹرول پمپس،پولٹری شیڈ اور دیگر
صنعتوں کےلئے 563 درخواستیں موصول ہوئیں اور 458 کو این او سی جاری کیا جاچکا ہے۔
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
ڈیرہ غازیخان۔
انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب لاہور کی ہدایت پر عوام الناس کے مسائل
براہ راست سننے کے لئے ڈی پی او محمد علی وسیم کی طرف سے روزانہ کی بنیاد پر کھلی کچہری کا سلسلہ جاری۔
تفصیلات کے مطابق انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب لاہور راو سردار علی کی ہدایت پر عوام الناس کو فوری اور فری انصاف کی فراہمی کا سلسلہ جاری ہے
ڈی پی او محمد علی وسیم نے ڈی پی او آفس میں آئے ہوئے سائلین کے مسائل براہ راست سنے جہاں پر
مختلف سائلین نے اپنے اپنے مسائل ڈی پی او کو پیش کئے۔ ڈی پی او محمد علی وسیم نے سائلین کے مسائل انتہائی توجہ سے سنتے ہوئے ان پر احکامات جاری کئے
اس موقع پر ڈی پی او محمد علی وسیم کا کہنا تھا کہ
سائلین کے مسائل کو میرٹ پر حل کیا جا رہا ہے اور ایس ایچ اوز کو بھی ہدایت کر دی گئی ہے کہ
اپنے مقرر وقت میں تھانوں میں موجود رہ کے سائلین کے مسائل سنتے ہوئے انہیں فوری میرٹ پر حل کریں۔
پبلک ریلیشن آفیسر
دفتر ڈی پی او ڈیرہ غازیخان۔
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
پنجاب فوڈ اتھارٹی
ملاوٹ مافیا پنجاب فوڈاتھارٹی کے ہتھے چڑھ گیا
777لٹر ملاٹی دودھ،10کلو مضرصحت مٹھائی،5لٹر ایکسپائرڈ بیوریجز تلف
ڈرنک کارنر،نان شاپ،،برگر،ٹی سٹال،شوارما شاپ،ہوٹل،بیکری سوئیٹس اینڈ کنفکشنری یونٹ،سپر سٹور سمیت244فوڈ پوائنٹس کی چیکنگ
ناقص خوراک کی تیاری اور فروخت پر 1لاکھ68ہزارروپے کے جرمانے عائد،194شاپس مالکان کو وارننگ نوٹسز جاری۔۔
بہاولپور 12جنوری: ڈائریکٹر جنرل پنجاب فوڈ اتھارٹی رفاقت علی نسوآنہ کی ہدایت پر ڈائریکٹر آپریشنز سائوتھ پنجاب محمد سیف کی زیر نگرانی
بہاولپور اور ڈی جی خان ڈویژن کے مختلف اضلاع میں صحت دشمن عناصر کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں۔
تفصیلات کے مطابق بہاولپور ڈویژن میں پنجاب فوڈ اتھارٹی نےغیر معیاری خوراک فروخت کرنے والےفوڈ پوائنٹس کی چیکنگ کرتے ہوئے
فوڈ اتھارٹی قوانین کی خلاف ورزیوں پر بھاری جرمانے عائد کردئیے۔مزید تفصیلات کے مطابق بہاولپور میں چکن شاپ،گرائنڈنگ یونٹ کی
چیکنگ کرتے ہوئے36ہزارروپے جرمانہ عائدکردیااور اس کے ساتھ ہی 350لٹر ملاوٹی دودھ بھی موقع پر ہی تلف کردیا گیا۔اسی طرح سےبہاولنگر میں سوئیٹس اینڈ کنفکشنری شاپ اور بیکری کی چیکنگ کے دوران غیر معیاری اشیاء پائے
جانے پر13ہزارروپے کا جرمانہ کیا گیا۔اس کے علاوہ رحیم یار خان میں پنجاب فوڈاتھارٹی کا غیر معیاری خوراک فروخت کرنے والوں کے گرد کریک ڈائون کرتے ہوئے
غیر معیاری خوراک کی فروخت پر رحیم یارخان میں بیکری،سوئیٹس اینڈ کنفکشنری یونٹ اور ملک شاپ کو36ہزارروپے کے جرمانے عائدکردیا
اور 70لٹر ملاوٹی دودھ بھی تلف کردیا۔اسی طرح ڈی جی خان میں ہوٹل اور ملک شاپ میں انتہائی ناقص انتظامات پر 21ہزار روپے کا جرمانہ عائد کردیا گیا
اور170لٹر ملاوٹی دودھ موقع پر ہی تلف کردیا۔اس کے علاوہ مظفرگڑھ میں صفائی کے انتہائی ناقص انتظامات پائے جانے پرملک شاپ،ہوٹل،کریانہ سٹور کو38ہزار روپے کا جرمانہ کردیا گیا۔
اور180لٹرملاوٹی دودھ بھی موقع پر ہی تلف کردیا۔
اس کے علاوہ لیہ میں کریانہ سٹور،ملک شاپ اور بیکری کی چیکنگ کے دوران غیر معیاری خوراک پائے جانے پر21ہزار روپے کا جرمانہ بھی عائد کردیا
اور10کلو غیرمعیاری مٹھائی بھی تلف کردی۔
اس کے علاوہ راجن پور میں بیکری پر کارروائی کرتے ہوئے3 ہزارروپے کا
جرمانہ کردیا گیااور 5لٹر ایکسپائرڈ بیوریجز کو تلف کردیا۔
اے وی پڑھو
موہری سرائیکی تحریک دی کہاݨی…||ڈاکٹر احسن واگھا
محبوب تابش دے پرنے تے موہن بھگت دا گاون
جیسل کلاسرا ضلع لیہ ، سرائیکی لوک سانجھ دے کٹھ اچ مشتاق گاڈی دی گالھ مہاڑ