جام پور
ریجنل پولیس آفیسر ڈیرہ غازی خان محمد وقاص نذیر کا ضلع راجن پور کا وزٹ،تھانہ سٹی جام پور کا ملاحظہ،کھلی کچہری،پولیس دربار اور کرائم کی صورتحال پر کرائم میٹنگز کا انعقاد
تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان خان بزدار کے ویژن اور آئی جی پنجاب رائو سردار علی خان کی ہدایات کی روشنی میں ریجنل پولیس آفیسر ڈی آئی جی محمد وقاص نذیر ضلع راجن پور کے ایک روزہ دورے پرراجن پور کی تحصیل جام پور پہنچے۔
آر پی او کے تھانہ سٹی جام پور پہنچنے پر ڈی پی او راجن پور محمد افضل نے پر تپاک استقبال کیااور پولیس کے چاک وچوبند دستے نے سلامی پیش کی۔
آر پی او محمد وقاص نذیر نے عوام کے براہ راست مسائل سننے کے لیے تھانہ سٹی جام پور میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا جس میں ڈی پی او راجن پور محمد افضل سمیت معززین علاقہ،میڈیا نمائندگان اور عوا م کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔
آر پی او محمد وقاص نذیر نے کھلی کچہری میں پیش ہونے والے شہریوں کے مسائل سنے اور موقع پر متعلقہ اتھارٹی کو احکامات جاری کرتے ہوئے پیش کی جانے والی درخواستوں کا مسلسل فالواپ لینے اور قانون کے مطابق کاروائی کرنے کا حکم صادر کیا۔
آرپی او محمد وقاص نذیر نے کھلی کچہری کے دوران شرکاء کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ کھلی کچہریوں کا بنیادی مقصد پولیس اور عوام کے درمیان فاصلوں کو کم کرنا ہے۔
جرائم کے خاتمہ کے لیے پنجاب پولیس اپنا بھر پور کردار ادا کررہی ہے معاشرتی برائیوں کے خاتمہ کے لیے معاشرے کا ہرفرد اپنا اپنا کردار ادا کرے۔ کھلی کچہری کے بعد آر پی او نے تھانہ سٹی جام پور کا ملاحظہ کیا۔
ملاحظہ کے دوران آر پی او محمد وقاص نذیر نے تھانہ کے ریکارڈ،فرنٹ ڈیسک پرآن لائن ریکارڈ کی تکمیل،بیرکس ملازمین،حوالات،مالخانہ میں اسلحہ و ایمونیشن اور تھانہ کی صفائی ستھرائی کو چیک کیا
اور ایس ڈی پی او اور ایس ایچ او کو عوام کے ساتھ رویہ شائستہ رکھتے ہوئے سائلین کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے اور ریسکیو15 کال پر فوری طور پر قانونی کاروائی کرنے کے احکامات صادر کیئے۔
اس کے بعد آر پی او محمد وقاص نذیر نے نوید اکرام شہید پولیس لائنز راجن پور کا دورہ کیا۔ پولیس لائنز پہنچنے پر پولیس کے چاک وچوبند دستے نے سلامی پیش کی،آر پی او نے یا د گار شہد ا پر حا ضری دی،پھول چڑھا ئے اور فاتحہ خوانی کی۔
شہداء پو لیس کی فیملیز سے ملاقات کی اور ان کو درپیش مسائل دریافت کرکے مسائل کے فوری حل کے لیے احکامات جاری کیے۔ شہداء کے لواحقین سے گفتگو کے دوران آر پی او کا کہناتھا کہ شہدا ء ہمارا فخر ہیں اور انکی فیملیز ہماری اپنی فیملیز کی طرح ہیں جن کو کبھی تنہا نہیں چھوڑا جائے گا۔
پولیس ملازمان کے مسائل سننے اور ان کے حل کے لیے آ رپی او محمد وقاص نذیر نے پولیس لائن راجن پورمیں پولیس دربارکا انعقاد کیا جس میں پولیس افسران و اہلکاران نے اپنے سرکاری و ذاتی مسائل پیش کیئے ۔
آرپی او نے مسائل کے فوری حل کے لیے متعلقہ افسران کو احکامات جاری کیے۔پو لیس لائنز میں منعقدہ پولیس دربار سے خطاب کرتے ہوئے آر پی او محمد وقاص نذیر نے کہا کہ گزشتہ برسوں میں راجن پولیس نے مشکل جغرافیائی حالا ت میں بھی جوانمردی سے کچہ کے علاقوں اور کوہ سلیمان کے پہاڑی علاقوں میں مختلف چیلینجز کا سامنا کیا ہے
اور فرائض منصبی کو بہتر طریقہ سے نبھایا ہے۔میں آپ سے توقعات رکھتا ہوں کہ آپ لوگوں کو بہتر تحفظ فراہم کریں،ان کی عزت،جان و مال کا نگہبان بنیں،لوگوں کے ساتھ عزت واحترام سے پیش آئیں اور اپنے اند ر جدید دور کے مطابق
قابلیت پیدا کریں تاکہ وقت کے ساتھ بدلتے مسائل اور چیلینجز کا سامنا کیا جاسکے۔آپ اپنا کو ئی بھی مسئلہ لے کر میرے پاس آسکتے ہیں آپ کے مسائل ترجیح بنیادوں پر حل کیے جائیں گے۔آپ محکمہ کے وقار کے لیے یا کسی کو تحفظ فراہم کرنے کیلیے جوبھی کام کریں گے
میری سپورٹ آپ کے ساتھ ہوگی۔آ پ کی عزت وقار کا تحفظ میری اولین ترجیح ہے۔ اپنی زندگی میں کوشش اور جدوجہد کا دامن کبھی نہ چھوڑیں،ہمیشہ کوشش جاری رکھیں،اگرآپ کوشش اور محنت کرتے رہیں گے تو آپ کو عزت کی نگا ہ سے دیکھا جائے گا
چاہے آپ کا رینک کوئی بھی ہو۔آر پی او محمد وقاص نذیر نے پولیس دربار کے بعد ڈی پی او آفس کا وزٹ کیا، ڈی پی او آفس میں آر پی او کی زیر صدارت کرائم میٹنگ کا انعقاد ہوا، کرائم میٹنگ میں ڈی پی او راجن پو ر،جملہ ایس ڈی پی او ز سمیت ضلع کے تما م ایس ایچ اوز نے شرکت کی۔ کرائم میٹنگ ضلع میں کرائم کی صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔آر پی او محمد وقاص نذیرنے میٹنگ کے دوران کہا کہ
زیر تفتیش مقدمات میں ملوث ملزمان و اشتہاری مجرمان کو جلد از جلد گرفتار کر کے مقدمات کو میرٹ پر یکسو کیا جائے۔ایف آئی آرکا بروقت اندراج یقینی بنائیں۔عوام کے ساتھ درست رویہ رکھیں اور ان کے مسائل میرٹ پر حل کیے جائیں۔
کرائم میٹنگ کے بعد ریجنل پولیس آفیسر محمد وقاص نذیر نے راجن پور کچہ کے علاقہ میں قانون شکن عناصر کے خلا ف کیے گئے
اقدامات اورموجودہ صورت حال کا جائزہ لینے کے لیے سرکل روجھا ن اور سرکل بنگلہ اچھا کے ایس ڈی پی اوز اور جملہ ایس ایچ او ز کے ساتھ میٹنگ کی۔ میٹنگ میں کچہ کے علاقہ میں امن و امان کی صورتحال اور پولیس کی حکمت عملی کا جائزہ لیا گیا۔
ڈی پی او محمد افضل نے کچہ ایریا میں امن و امان کے قیام، مقامی آبادی کے تحفظ کو یقینی بنانے کے حوالے سے پولیس کی جانب سے کیئے جانے والے اقدامات اور کچہ کے علاقوں میں قائم پولیس پکٹس کے متعلق آرپی او کو بریفنگ دی۔
اس موقع پر آر پی او محمد وقاص نذیر کا کہنا تھا کہ
کچہ کے علاقوں میں قانون کی بالادستی کو قائم رکھنے کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لاتے ہوئے
معاشرے کا امن پامال کرنے والوں سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا۔
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
: راجن پور
ضلعی زکو ٰة آفیسر راجن پور ثنا الرحمان انجم نے کہا ہے کہ ڈینگی ایک موذی مرض ہے
اس سے بچاو کے لئے احتیاط بہت ضروری ہے ۔
اپنے گھروں اور ارد گرد کے ماحول کو صاف ستھرا رکھیں۔
تفصیل کے مطابق ثنا الرحمان انجم ضلعی زکو ٰة آفیسر راجن پور کی جانب سے انسداد ڈینگی مہم کے حوالے سے
شہر راجن پور کے مختلف علاقوں میں دکانداروں اور عوام الناس کو ڈینگی وائرس سے
تدارک کے لئے پمفلٹ تقسیم کئے گئے ۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ اپنے محلے ،گلیاں اور گھروں کو صاف رکھ کر نہ صرف ڈینگی وائرس کا خاتمہ ممکن ہے
بلکہ شہروں کی صفائی برقرار رکھنے سے دیگر متعدی بیماریوں سے بھی بچا جا سکتا ہے ۔
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
راجن پور
محمد آصف، ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت (توسیع) راجن پور کا مہرے والا کی
کھاد مارکیٹ کا دورہ۔متعدد دوکانوں کے سٹاک رجسٹر اور کیش میمو چیک کیے۔
اور کیش میمو کا ریکارڈ مکمل نہ ہونے پر لطیف اینڈ برادرز مہرےوالا کو30000 روپے جرمانہ کیا۔
انہوں نے کہا کہ دوکاندار ریٹ لسٹ آویزاں کریں۔سٹاک رجسٹر بنائیں اور کیش میمو جاری کر یں۔
انہوں نے کہا کہ ان ہدایات کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
اوربلیک مارکیٹنگ کرنے والوں سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا۔
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
: راجن پور
ڈپٹی کمشنر راجن پور احمر نائیک کا ویٹرنری ہسپتال راجن پور کا دورہ۔اس موقع پر انہوں نے ویٹرنری ڈاکٹرز اور عملہ کی حاضری،میڈیسن،صفائی،لیبارٹری ،ونڈا اور سہولت سنٹر کو چیک کیا۔ان کا کہنا تھا کہ
جانوروں کی ویکسی نیشن اور علاج معالجہ میں مویشی پال کسانوں کو تمام سہولیات فراہم کی جائیں۔ڈپٹی کمشنر احمر نائیک نے وہاں پر موجود مویشی پال کسانوں سے گفتگو کی اور جانوروں کو دی جانے والی سہولیات بارے استفسار کیا۔
اس موقع پر موجود ڈپٹی ڈائریکٹر لائیو اسٹاک اینڈ ڈیری ڈویلپمنٹ ڈاکٹر مختیار احمد نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ
ضلع بھر میں 34لائیو اسٹاک ڈسپنسریز تکمیل کے آخری مراحل میں ہیں اس سے مویشی پال کسانوں کو ان کے دہلیز پر سہولیات فراہم ہو جائیں گی۔
مویشی پال کسانوں کی سہولیات کے لئے محکمہ لائیو اسٹاک کی جانب سے ہیلپ لائن 9211پر بھی اپنی مسئلہ بتا یا جا سکتاہے ۔
جس پر فوری رسپانس کیا جاتا ہے ۔محکمہ لائیو اسٹاک ٹیکسٹ میسجز کے ذریعے
مویشی پال کسانوں کی رہنمائی بھی کی جاتی ہے ۔ڈپٹی کمشنر راجن پور نے جانوروں کی ویکسی نیشن بارے بھی دریافت کیا۔
اس موقع پر ویٹرنری آفیسر ڈاکٹر محبوب اور دیگر موجود تھے۔
اے وی پڑھو
موہری سرائیکی تحریک دی کہاݨی…||ڈاکٹر احسن واگھا
محبوب تابش دے پرنے تے موہن بھگت دا گاون
جیسل کلاسرا ضلع لیہ ، سرائیکی لوک سانجھ دے کٹھ اچ مشتاق گاڈی دی گالھ مہاڑ