دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

سندھ : چوبیس گھنٹے میں کورونا کے ایک ہزار سے زائد کیسز رپورٹ

ایس او پیز پر عمل کروانے کے لیے محکمہ داخلہ سندھ کو آن بورڈ لیا جاۓ گا

سندھ میں ستمبر کے بعد چوبیس گھنٹے میں کورونا کے ایک ہزار سے زائد کیسز سامنے آگئے۔نو متاثرہ افراد انتقال کرگئے۔ م

زید چالیس افراد میں اومنی کرون کی تصدیق ہوگئی۔ صوبائی وزیر صحت سندھ کہتی ہیں ویکسینیشن کے معاملے پر اب دوبارہ سختی کرنی ہوگی۔

ایس او پیز پر عمل کروانے کے لیے محکمہ داخلہ سندھ کو آن بورڈ لیا جاۓ گا۔

وزیراعلی سندھ کے مطابق چوبیس گھنٹے میں صوبے بھر میں ایک ہزار تین سو سینتالیس افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔

اس سے قبل دس ستمبر دوہزار اکیس کو ایک ہزار بیاسی کورونا کیس رپورٹ ہوئے تھے۔

اب تک صوبے میں مجموعی طور پر چار لاکھ اٹھاسی ہزار چھ سو سینتیس افراد کورونا وائرس میں مبتلا ہوچکے ہیں۔

کراچی میں چوبیس گھنٹے کے دوران ایک ہزار دوسو افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی۔

اس سے قبل سولہ اگست دوہزار اکیس کو شہر میں ایک ہزار چارسو اکیانوے افراد میں کورونا وائرس رپورٹ ہوا تھا۔

شہر میں کیسز کی کل تعداد تین لاکھ گیار ہ ہزار چھ سو سینتالیس ہوچکی ہے۔

چوبیس گھنٹے میں کورونا وائرس سے متاثر نو افراد کی موت واقع ہوئی۔ صوبے میں اب تک مجموعی طور پر مہلک وائرس سات ہزار چھ سو اکیانوے افراد کی جان لے چکا ہے۔

دوسری جانب وزیراعلی سندھ کے مطابق آج اومی کرون کے بیالیس نمونوں کی جانچ کی گئی

ان میں سے چالیس کیسز میں اومی کرو ن ویرینٹ کی تصدیق ہوگئی۔ اب تک صوبے میں امی کرون کے کیسز کی تعداد چارسو سات ہو گئی ہے ۔

مثبت آنے والوں میں سے زیادہ تر مقامی منتقلی کے کیسز ہیں ۔

وزیر صحت و بہبود آبادی سندھ ڈاکٹر عذرا پیچوہو کی سربراہی میں کرونا ویکسین کے سلسلے میں اجلاس ہوا۔وزیر صحت نے کہا کہ

سڑکوں پر پولیس اہلکاروں کے لیے ماسک پہننا لازمی قرار دیا جاۓ

اس ضمن میں آئی جی سندھ کو خط لکھا جاۓ۔ شاپنگ مالز، شادی ہالز والوں کے لیے لازمی ہوگا کہ

وہ ویکسینیشن کارڈ کے بغیر لوگوں کو داخلہ ہونے سے منع کردیں۔ ایس او پیز پر عمل نہ کرنے والے شاپنگ مالز اور شادی ہالز کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔

About The Author