دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

شوگر کی ادویات کی قیمتوں میں بیس سے تیس فیصد اضافہ ہوگیا

پہلے بہت مہنگائی ہے اب ادویات بھی مہنگی کردیں ہیں عام آدمی جائے تو جائے کہا

شوگر کے مریضوں کی مشکلات میں مزید اضافہ

شوگر کے مریضوں انسولین اور دیگر ادویات کی قیمتوں میں بیس سے تیس فیصد اضافہ ہوگیا

انسولین سات سو سے ایک ہزار روپے تک پہنچ گئی جبکہ دیگر ادویات کی قیمت میں بھی دو سو سے تین سوروپے اضافہ ہوگیا

دل کے امراض میں مبتلا افراد کے ساتھ ساتھ شوگر کے مریضوں کےلیے بھی بری خبر

دل کے امراض کی ادویات کی قیمتوں میں اضافے کے بعد کمپنوں نے شوگر کی ادویات کی قیمتیں بھی بڑھا دیں

شہری کہتے ہیں کہ قیمتوں میں بیس سے تیس فیصد تک اضافہ ہوگیا ہے۔۔

پہلے بہت مہنگائی ہے اب ادویات بھی مہنگی کردیں ہیں عام آدمی جائے تو جائے کہا

دکاندار بھی اپنی جگہ پریشان ہیں کہتے ہیں کہ کمپینوں کی جانب سے قیمتوں میں اضافے سے انکا کاروبار بھی متاثر ہوا ہے۔
دکاندار
پہلے جو انسولین ساڑے چھ سو کی تھی اب ایک ہزار پچاس کی ہے

اب تو یہ صورت حال ہے کہ جو لوگ دوائی لینے آتے پیسے نہ ہونے کی وجہ سے چھوڑ کر چلے جاتےہیں۔

دکاندار اور شہری کہتے ہیں کہ حکومت شوگر سمیت دیگر امراض کی ادویات کی

قیمتوں میں کمی کےلیے فوری اقدامات کرے تاکہ انہیں ریلیف مل سکے۔

About The Author