دسمبر 21, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

رحیم یارخان کی خبریں

رحیم یار خان سےنامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلوں پر مبنی خبریں،تبصرے اور تجزیے۔

رحیم یارخان

سرائیکی فلم اور ڈراموں میں کام کرنے والے فنکاروں کی خوش نصیب جوڑی. اداکارہ و ماڈل عاصمہ سیال اور اداکار رئیس نصیر جنھیں کچھ عرصہ قبل

ایک معروف فلم ڈاڑیکٹر نے متعارف کروایا تھا.مختلف پروڈیوسرز کی جانب سے شوبز کی اس نئی جوڑی کو سرائیکی فلموں، ڈراموں اور خاکوں میں کام کرنے کی

آفرز کے ساتھ ساتھ بڑے اردو چینلز پر ان کی سینئر ٹیم کے ساتھ کام کرنے کی آفرز بھی آ چکی ہیں. خاص طور پر اردو چینل پر کام کرنے کے لیے فنکار

جوڑی کو کراچی میں رہنا پڑے گا. جس پر اداکارہ عاصمہ سیال اور رئیس نصیر نے سنجیدگی سے غور کرنا شروع کر دیا ہے.

اداکار رئیس نصیر نے ایک ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم استاد ایم صدیق اُجن کے بے حد ممنون و مشکور ہیں.

ان کی زیر سرپرستی سرائیکی شوبز میں کام کا آغاز کیا.شوبز کی دنیا میں ہم شہرت کی جن بلندیوں کو چھونا چاہتے ہیں.اس کے لیے ضروری ہے کہ

پاکستان کے اس حوالے سے کسی بڑے شہر کا رخ اختیار کیا جائے کیونکہ وہاں کام کرنے کے مواقع زیادہ ہوتے ہیں

.

ایک سوال کے جواب میں اداکار رئیس نصیر نے کہا کہ محبت کرنا کوئی جرم نہیں ہے

البتہ فلرٹنگ کرنا دھوکہ اور زیادتی ہے. اداکارہ عاصمہ سیال ایک سلجھی ہوئی،بااخلاق اور اچھی روایات کے حامل گھرانے کی لڑکی ہے

About The Author