نومبر 2, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

لاہور میں تین سال بعد بیالسواں نیشنل کبڈی چمپئن شپ کا میلہ سج گیا

کہتے ہیں چمپئن شپ کے انعقادسے کبڈی ورلڈکپ کی تیاری کا موقع بھی ملے گا

لاہور میں تین سال بعد بیالسواں نیشنل کبڈی چمپئن شپ کا میلہ سج گیا

وزیراعظم کامیاب جوان ڈرائیو کے بینر تلے کھیلے جانیوالے ٹورنامنٹ میں سولہ ٹیمیں شریک ہی،، قومی کبڈی ٹیم کے کھلاڑی بھی ایک دوسرے کے مدمقابل آ گئے

پنجاب اسٹیڈیم لاہور میں ایک بار پھر کبڈی کی ریڈ

پنجاب کے روایتی کھیل کبڈی میں گبھروجوانوں نے ایک دوسرے کے ریڈر اور جاپھیوں کو زیر کرنے کے لیے ایڑی چوٹی کا زور لگایا

قومی ٹیم کے کھلاڑی بھی ایک دوسرے کے مدمقابل آئے، کہتے ہیں چمپئن شپ کے انعقاد

سے کبڈی ورلڈکپ کی تیاری کا موقع بھی ملے گا
عرفان مانا ،،، کپتان قومی کبڈی ٹیم ،،، "بہت اچھی بات ہے کہ ٹورنامنٹ ہوا ہے

کورونا کی وجہ سے پہلے ٹورنامنٹ نہیں ہوسکا تھا ،، نیا کھلاڑی بنے گیں،، ورلڈکپ کی تیاری بھی چل رہی ہے”

لالا عبیداللہ کمبوہ ،،، قومی کھلاڑی ،،، "ٹورنامنٹ کا انعقاد خوش آئند ہے کافی خوشی ہورہی ہے کہ اس میدان میں دوبارہ کھیل رہے ہیں یہاں بھارت کو ہرایا تھآ”

قومی کھلاڑیوں نے کبڈی کے فروغ کیلئے مزید ٹورنامنٹ کے انعقاد اور ڈیپارٹمنٹ بند نہ

کرنے کی اپیل بھی کی

شفیق چشتی ،، قومی کھلاڑی ،،، "ڈیپارٹمنٹ سے کافی لوگوں کا روز گار جڑا ہے اسے بند نہیں ہونا چاہیے”
۔ملک بنیامین ،، قومی کھلاڑی ،،، "حکومت کو چاہیے کہ کبڈی کھلاڑیوں کی مدد کرے جو وہ ڈیزور کرتے ہیں”

چمپئن شپ کے پہلے روز پولیس نے پشاور کو چونتیس سترہ،، نارتھ پنجاب نے بنوں

کوستائیس انیس،، سنٹرل پنجاب نے سکھر کو بتیس گیارہ ،،، ایچ ای سی نے کوئٹہ کو پندرہ

سات،، جنوبی پنجاب نے ریلوے کو چون اڑتیس،،، آرمی نے اسلام آباد کو اکتالیس سولہ اور

واپڈا نے پی او ایف واہ کو ستائیس بارہ سے دھول چٹائی

 

About The Author