دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

کراچی دنیاکاواحد میٹروپولیٹن شہرہےجہاں نالےبھی تجاوزات سے محفوظ نہیں

شہرمیں تئیس روزمیں مختلف مقامات پرنالوں میں گیس بھر جانے کےباعث پانچ دھماکےہوئے

کراچی دنیاکاواحد میٹروپولیٹن شہرہےجہاں نالےبھی تجاوزات سے محفوظ نہیں۔۔۔

شہرمیں تئیس روزمیں مختلف مقامات پرنالوں میں گیس بھر جانے کےباعث پانچ دھماکےہوئے۔۔۔

اٹھارہ دسمبرکوشیرشاہ میں ہونےوالےدھماکےمیں سترہ افراد جاں بحق ہوئے۔۔۔

آٹھ جنوری کو نارتھ ناظم میں ایک ہی نالےمیں تین مختلف مقامات پردھماکےہوئے۔۔۔

کراچی کا نام سنتے ہی ذہن میں گاڑیوں سے کھچا کھچ بھری شاہ راہوں، پُرہجوم بازاروں اور ان کے اردگرد ٹھیلوں، پتھاروں اور موٹر سائیکلوں کی پارکنگ کی تصویر بننے لگتی ہے۔۔۔

کراچی دنیاکاواحدمیٹروپولیٹن شہرہےجہاں نالےبھی تجاوزات سے محفوظ نہیں۔۔۔

شہرکی سڑکیں ہوں یا فٹ پاتھ ہرجگہ تجاوزات کی بھرمارہے۔۔۔

شہرکےضلع غربی میں اٹھارہ دسمبرکوشیرشاہ پراچہ چوک کےقریب دھماکاہوا۔۔۔جس سے سترہ افراد جاں بحق اوردس سےزائدزخمی ہوئے۔۔۔

دھماکے سے نالے کے اوپر قائم نجی بینک کی عمارت تباہ ہوگئی، کچھ گاڑیوں کو بھی نقصان پہنچا۔۔۔

چوبیس دسمبرکومحمودآبادمیں نالےمیں گیس بھرجانےکےباعث دھماکاہوا۔۔۔جس کے نتیجے میں تین افراد زخمی ہوئے۔۔۔

شہرمیں تئیس روزکےدوران تیسرا دھماکا رواں سال سات جنوری کوہوا۔۔۔شیرشاہ کے علاقےمیں ہونےوالےاس دوسرے دھماکےمیں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔۔۔

شہرکےضلع وسطی میں سخی حسن چورنگی کےنزدیک آٹھ جنوری کو ایک ہی نالےمیں تین مختلف مقامات پردھماکےہوئے۔۔۔خوشی قسمتی سےکوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔۔۔

نوجنوری کوشیرشاہ کےعلاقےمیں تیسری بارنالےمیں دھماکاہوا۔۔۔ضلعی انتظامیہ کادعویٰ ہےکہ نالےمیں گیس بھرجانےکےباعث دھماکانہیں ہوا۔۔۔

امرشاکر،اسٹنٹ کمشنر

اسسٹنٹ کمشنرامرشاکرکےمطابق علاقےمیں تجاوزات کوہٹانےکےلیےآپریشن کاآغاز

نوٹس کی مدت پوری ہونےکےساتھ ہی کردیاجائےگا۔۔۔

About The Author