دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

راجن پور کی خبریں

راجن پور سے نامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلوں پر مبنی خبریں،تبصرے اور تجزیے۔

اناللہ و انالیہ راجعون ۔ سرائیکی وسیب دا اثاثہ سرائیکی قومی تحریک دا اگوانڑ’ سرائیکستان دے قیام دی

عملی جدوجہد کرنڑ والا بے باک تے صاف شفاف گال کرنڑ والا لیڈر ‘ یاریں دا یار ہر کہیں دا غمگسار اکبر خان ملکانڑیں جھوک لڈا گئے اللہ دا بخش ہووس۔

سردار اکبر خان ۔اسلام آباد دے ہسپتال ءچ زیر علا ج ہن۔

نماز جنازہ کل 9;جنوری آڈت وار 11.30 وجے۔ نزد پل ڈاٹ جامپور روڈ یوسف کاٹن فیکٹری ءچ پڑھیا ویسی۔ ۔,۔

سجاد اکبر ملکانی 03335649672

واجد علی ملکانی 03325043679

اور جملہ دوست احباب و رشتہ دار

ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

: راجن پور

فاضل پور شہر میں سیوریج اور ڈرینج نظام اپ گریڈ کیا جائیگا۔

نالیوں کی بجائے زیر زمین سیوریج پائپ لائن بچھائی جائے گی۔گلیوں میں ٹف ٹائلز لگا کر فاضل پور کو جدید شہر میں تبدیل کردیا جائیگا۔

منصوبہ پر 40 کروڑ روپے خرچ ہوں گے۔یہ بات کمشنر ڈیرہ غازی خان ڈویڑن لیاقت علی چٹھہ کو سکیم کے معائنہ کے دوران بریفنگ میں بتائی گئی۔

ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ عبید الرشید،اسسٹنٹ کمشنر ریونیو محمد صفات اللہ اور متعلقہ افسران ہمراہ تھے۔کمشنر لیاقت علی چٹھہ نے سکیم میں تاخیر کی وجوہات طلب کرلیں

انہوں نے کہا کہ منصوبہ کی جلد تکمیل کےلئے بقیہ فنڈز کی فراہمی اور دیگر رکاوٹیں دور کرنے کےلئے موئثر پیروی کی جائے۔

سکیم فاضل پور شہر کےلئے نہایت اہمیت کی حامل ہے۔

میونسپل سروسز کی فراہمی کےلئے کوتاہی برداشت نہیں ہوگی۔کمشنر نے کہا کہ معیاری پائپ سمیت کوالٹی آف ورک کا خاص خیال رکھا جائے۔

ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ۔

راجن پور

کمشنر ڈیرہ غازی خان ڈویڑن لیاقت علی چٹھہ نے کہا کہ وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار ضلع راجنپور کی ترقی کےلئے فوکس کررہے ہیں۔

پچھادھ اور دیگر پسماندہ علاقوں کی ترقی کو ترجیح دی جائے گی۔صحت افزا مقام ماڑی تک رابطہ سڑک کی جلد تکمیل،صاف پانی کی فراہمی اور ریسٹ ہاو¿س کے تعمیراتی کام میں تیزی لائی جائے

ماڑی میں سیاحت کے فروغ کےلئے سرگرمیاں بحال کی جائیں۔انہوں نے یہ ہدایات راجنپور کے دورہ کے موقع پر

گفتگو کرتے ہوئے کہی انہوں نے کہا کہ انڈس یونیورسٹی اور زچہ بچہ ہسپتال سمیت مفاد عامہ کی سکیمیں دی گئی ہیں۔

پچھادھ کے علاقوں کی بنیادی ضرورت صاف پانی کی فراہمی کےلئے 12 سولر واٹر فلٹریشن پلانٹ کو اولین ترجیح دی جائے۔

کمشنر لیاقت علی چٹھہ نے کہا کہ منصوبوں کی بروقت تکمیل اولین ترجیح ہونی چاہیے تاہم میٹریل کے معیار میں دو نمبری کرنے والوں کو ہرگز معاف نہیں کیا جائیگا۔

ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

راجن پور

ڈپٹی کمشنر راجنپور احمر نائیک نے کہا ہے کہ وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار کے وڑن کے مطابق

عوامی مسائل کے حل اور مفاد عامہ کے منصوبوں کی بروقت تکمیل کےلئے ہرممکن اقدامات کررہے ہیں۔

ضلع راجنپور میں 23 جاری اور 51 نئے منصوبوں پر کام کیا جارہا ہے۔کمشنر ڈیرہ غازی خان ڈویڑن لیاقت علی چٹھہ کو بریفنگ دیتے ہوئے

ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ 408 کنال پر انڈس یونیورسٹی اور 88 کنال پر مدر اینڈ چائلڈ ہسپتال بنے گا۔

چالیس کروڑ روپے سے راجنپور شہر میں سیوریج کا نیا نیٹ ورک بچھایا جائیگا اور شہر کی خوبصورتی پر مزید ایک کروڑ روپے خرچ ہوں گے

ڈپٹی کمشنر احمر نائیک نے کہا کہ کھمبی سے صحت افزا مقام ماڑی تک روڈ کی بحالی اور کشادگی پر 48 کروڑ روپے خرچ ہوں گے۔

وزیر اعلی کی ہدایت پر ضلع میں نئے دس بوائز وگرلز پرائمری سکولوں کےلئے 20 کروڑ روپے مختص کئے گئے ہیں۔

حضرت خواجہ غلام فرید کے مزار اقدس کو اصل حالت میں بحال کرنے کےلئے تقریبآ سات کروڑ روپے خرچ کئے جارہے ہیں۔

ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
: راجن پور

کمشنر ڈیرہ غازی خان ڈویثرن لیاقت علی چٹھہ نے ڈپٹی کمشنر راجنپور احمر نائیک کے ہمراہ کوٹ مٹھن کا دورہ کیا۔حضرت خواجہ غلام فرید کے مزار اقدس پر حاضری دی

چادر چڑھانے اور تاج پوشی کے بعد ملک اور قوم کےلئے خصوصی دعا کی۔ اس موقع پر کمشنر اور ڈپٹی کمشنر کی دستار بندی بھی کی گئی۔

کمشنر کو کتاب” دیوان فرید” بھی دی گئی۔کمشنر نے محکمہ اوقاف کی زیر نگرانی مزار اقدس کی بحالی،تزئین و آرائش اور کشادگی کے منصوبہ سے متعلق تفصیلی بریفنگ لی۔کمشنر نے کہا کہ

اولیاءاللہ کے مزار کی توسیع اور بحالی میں خصوصی دلچسپی لی جائے۔مختص فنڈز سے زیادہ خرچ کرکے دنیا اور آخرت کی کامیابی سمیٹی جائے۔

کمشنر نے اینٹوں کا معیار اور تعمیراتی کام کا جائزہ لیا۔کمشنر کو بتایا گیا کہ سات کروڑ روپے کا حامل منصوبہ اسی سال جون تک مکمل ہوگا

جس میں مزار کے صحن کو تین کنال سے بڑھا کر دس کنال کیا جائیگا۔

مزار کی بحالی،فرش کی بہتری ،مغربی داخلی مقام،وضو خانہ کی تعمیر،زائرین کمپلیکس کی لینڈ سکیپ اور دیگر کام کئے جائیں گے۔

بعد ازاں کمشنر ڈیرہ غازی خان لیاقت علی چٹھہ نے ڈپٹی کمشنر احمر نائیک اور دیگر افسران کے ہمراہ ریسٹ ہاﺅس میں شجر کاری مہم کے تحت پودا بھی لگایا۔

ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ۔۔۔

راجن پور

کمشنر ڈیرہ غازی خان ڈویثرن لیاقت علی چٹھہ نے ڈپٹی کمشنر راجنپور احمر نائیک کے ہمراہ ضلع راجنپور کے ترقیاتی منصوبوں کا معائنہ کیا۔

کھاد ڈیلروں،کاشتکاروں سے ملاقاتیں کیں۔ضلعی صدر ہسپتال،پناہ گاہ اور لنگر خانہ کا بھی جائزہ لیا۔کمشنر نے کے مصنوعی بحران پر قابو پانے کےلئے راجنپور میں ڈیلرز اور کاشتکاروں سے خود ملاقات کی۔

کمشنر نے کاشتکاروں کے مسائل سنے۔کمشنر کی ہدایت پر خواجہ نوید ایاز نے جمعہ سے کاشتکاروں کو ان کی طلب سے مطابق

کھاد فراہم کرنے کی یقین دہانی کرادی۔تفصیلات کے مطابق کمشنر نے ڈپٹی کمشنر کے ہمراہ ضلعی صدر ہسپتال راجنپور کا اچانک دورہ کیا۔

ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ عبید الرشید،سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر ریاض ملک،ایم ایس ڈاکٹر ریاض احمد اور دیگر موجود تھے۔

کمشنر نے ڈائلیسز سنٹر،میڈیکل ایمرجنسی اور دیگر شعبوں کا معائنہ کیا۔مریضوں کی عیادت کی۔لواحقین سے طبی سہولیات کی فراہمی،ادویات کی موجودگی اور دیگر امور سے متعلق معلومات حاصل کیں۔

کمشنر نے مریضوں کے لواحقین کےلئے دسترخوان اور پناہ گاہ کی ضرورت کا احساس کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر کو اقدامات کی ہدایات جاری کیں۔کمشنر نے ہسپتال کےلئے پتھری توڑنے والی مشین کی دستیابی اور دیگر جدید سہولیات کی فراہمی کےلئے سکیم تیار کرنے کی ہدایت کی۔

کمشنر کو بتایا گیا کہ 143 بستر کے حامل ضلعی صدر ہسپتال میں ممکنہ طبی سہولیات فراہم کی جارہی ہیں۔بعد ازاں کمشنر نے ڈپٹی کمشنر کے ہمراہ اللہ آباد چوک پر قائم لنگر خانہ اور پناہ گاہ کا بھی معائنہ کیا۔

پناہ گاہ میں لوگوں کے ساتھ بیٹھ کر کھانا کھایا۔کمشنر کی طرف سے بات کرنے پر خواجہ نوید ایاز نے ہسپتال میں بھی دستر خوان لگانے کا اعلان کردیا۔

ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر تہمینہ دلشاد نے پناہ گاہ سے متعلق بریفنگ دی۔چیف آفیسر قاضی مسعود الروف اور دیگر موجود تھے۔

کمشنر نے عاقل پور روڈ پر مدر اینڈ چائلڈ ہسپتال اور ڈی سی پارک کی مجوزہ جگہوں کا بھی معائنہ کیا۔کمشنر ڈیرہ غازی خان ڈویڑن لیاقت علی چٹھہ نے ڈپٹی کمشنر احمر نائیک کے ہمراہ کوٹ مٹھن میں یونیورسٹی کی مجوزہ جگہ کا معائنہ کیا۔

انہوں نے موقع پر موجود لوگوں سے بھی ملاقات کی کمشنر نے کہا کہ

یونیورسٹی کی جگہ پر موجود گھر اور رقبہ کی لسٹیں تیار کرنے کے احکامات دے دئیے ہیں حکومت کسی کا نقصان نہیں ہونے دے گی۔

یونیورسٹی کے قیام سے خطہ میں علم کی پیاس بجھے گی اور علاقہ معاشی طور پر بھی ترقی کرے گا۔

ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ حاجی پورشریف

اجتماعی تعمیروترقی مفاد عامہ اور فلاح و بہبود کے لیئے نوجوان ساتھ دیں تو شہر بھر کے لیئے بلا تفریق کردار ادا کرسکتے ہیں .خواجہ صالح محمد

پسماندگی اور سہولیات کی عدم فراہمی اور ترقی میں روکاوٹ ہماری خاموشی ہے جسے اب توڑنا ہوگا. شاہد عدیل مٹھا

سابقہ ادوار میں جان بوجھ کر ترقی سے محروم رکھا گیا تاکہ ذہنی پسماندگی کے سبب گودا سسٹم بحال رہے اور ڈیروں کی زینت بننے والے محتاجی کا شکار رہیں.

اب حق اور اجتماعی مفاد عامہ کے لئے متحد ہوکر مسائل کی نشاندہی اور انکے حل کو ممکن بنایا جاسکتا ہے. عوامی حلقے

خانوادہ حضرت خواجہ نورمحمد نارووالہ شہنشاہ رحمتہ اللہ خواجہ صالح محمد سئیں اور پریس کلب حاجی پورشریف کے صدر شاہد عدیل مٹھا و دیگر عوامی سماجی حلقوں کی نمائندہ شخصیات نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ

حاجی پورشریف حلقہ این اے 194،پی پی 295 کا متحرک ترین حلقہ ہے مگر سابقہ ادوار میں یہاں کے بااثر حلقوں،گودا سسٹم،ڈیروں کی زینت کو بحال رکھنے اور غریب عوام کو بنیادی مسائل کے حل کے لئے محتاج رکھنےکے لئے جان بوجھ کر ترقی سے

محروم رکھتے ہوئے نالی،سولنگ،کھمبا،بجلی کے میٹر،ٹرانسفارمر،چوکی تھانھ کی سیاست تک محدود رکھا گیا اور یہ تاثردیا گیا کہ

سب کام ماسوائے گودے کے کوئی اور کر ہی نہی سکتا ہے.اور ذہین ترین نوجوانوں کو جان بوجھ کر آگے نہیں بڑھنے دیا گیا

اور انہیں ذہنی و جسمانی غلام بنائے رکھنے کے ہر طرح کے حربے ، حیلے بہانے اختیار اور استعمال کیئے گئے.

مگر اب شعور آچکا ہے اور یہاں کے نوجوان خواجہ صالح محمد سئیں کی قیادت میں متحد ہیں اور روایتی سیاست کے خاتمہ اور ہر ورکراور شہری کی عزت افزائی کے لیئے پرعزم ہیں. اورسوشل میڈیا کے سبب لوگ متحرک ہوچکے ہیں .

اس موقع پر صدر پریس کلب حاجی پورشریف شاہد عدیل مٹھا کا کہنا تھا کہ اگرہم نے اپنے حق اوراجتماعی مفادعامہ کے لئے ملکر آواز بلند کی تو بہت جلد محرومیوں کا خاتمہ ہوگا.مگر اس کے لئے ہمیں اپنی خاموشی کو توڑنا ہوگا

اور مقدر کا لکھا سمجھ کر خاموش رہنے کی بجائے اپنے اپنے حصے کا کام کرنا ہوگا تب جاکر ہمیں منزل حاصل ہوگی.اورخواجہ صالح محمد سئیں کی قیادت میں ہم سب متحد ہیں اور ہر فورم پر اپنے حق کے لئے آواز بلند کرتے رہیں گے

اس موقع پر خواجہ صالح محمد سئیں نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ

اجتماعی تعمیروترقی مفاد عامہ اور فلاح و بہبود کے لیئے نوجوان ساتھ دیں تو انفرادی ترقی کی بجائے شہر بھرکے لیئے ملکر بلا تفریق مثالی اور بھر پورکردار ادا کریں گے

جوکہ ہمارے گروپ کیطرف سے بہت تھوڑےعرصے میں خدمات سب کے سامنے ہیں اگر متوقع آمدہ بلدیاتی الیکشن میں یہاں کی عوام بلخصوص نوجوانوں نے ہمارا ساتھ دیا

اور ہمارے شانہ بشانہ رہے تو پر امید ہیں کے شہربھر کے اجتماعی مفاد عامہ کےلیئے ہر ممکن کوشش اور بھر پورکردار ادا کریں گے.اور کامیابی ان شاء اللہ ہمارا مقدر ہوگی

About The Author