مئی 16, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

ڈیرہ غازی خان کی خبریں

ڈیرہ غازی خان سے نامہ نگاروں اور نمائندگان کےمراسلوں پرمبنی خبریں،تبصرے اور تجزیے۔

ڈیرہ غازیخان

کمشنر ڈیرہ غازی خان ڈویژن لیاقت علی چٹھہ نے ای خدمت مرکز ڈیرہ غازی خان میں نادرا اور رجسٹری برانچ کو مکمل طور پر فنکشنل کرنے اور ڈومیسائل کے اجراء کو آسان کرنے کی ہدایات جاری کردی ہیں۔

انہوں نے ای خدمت مرکز کا دورہ کیااسسٹنٹ کمشنر ریونیو محمد صفات اللہ،تحصیلدار محمد اعظم گوپانگ اور دیگر ہمراہ تھے۔

جوائنٹ ڈائریکٹر چوہدری عدنان نے بریفنگ دی۔سینئر منیجر جنوبی پنجاب فیصل ممتاز اور انچارج مدثر سہرانی موجود تھے۔

کمشنر نے ای خدمت مرکز کے کاؤنٹٹرز اور سہولیات کا جائزہ لیا اور سائلین سے معلومات لیں۔کمشنر کو بتایا گیا کہ

ای خدمت مرکز میں صوبائی اور وفاقی محکموں کی 58 کے قریب سروسز فراہم ہیں۔ نادرا،ڈرائیونگ لائسنس،پیدائش،اموات،نکاح طلاق کے دستاویزات کے اجراء کے

ساتھ ایکسائز،نادرا ای سہولت،بنک آف پنجاب،پی ایل آر اے اور دیگر محکموں کی سہولیات فراہم کی جارہی ہیں۔کمشنر لیاقت علی چٹھہ نے ای خدمت مرکز کے معاملات سے متعلق اجلاس کی بھی صدارت کی انہوں نے

ای خدمت مرکز میں نادرا اور رجسٹری برانچ کو مکمل طور پر فنکشنل کرنے،ڈومیسائل کے اجراء کو آسان اور دورانیہ 15 دن سے کم کرکے دو دن تک محدود کرنے کی ہدایات جاری کیں۔

اس موقع پر بتایا گیا کہ حکومت پنجاب نے ڈویژنل ہیڈ کوارٹر کے بعد ضلعی سطح پر بھی ای خدمت مرکز قائم کرنے جارہی ہے جن پر عملی کام کا آغاز کردیا گیا۔

ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

ڈیرہ غازیخان

حکومت پنجاب نے غریب عوام کو ماہانہ سبسڈی پر اشیائے خوردونوش فراہم کرنے کیلئے چالیس ارب روپے مختص کر د یئے ہیں جس کے تحت ڈیرہ غازیخان ڈویژن میں 7300کریانہ سٹورز کو احساس راشن رعایت پروگرام کے تحت رجسٹرڈ کیا جائے گا.

ہر یونین کونسل میں پہلے سے موجود بیس کریانہ دکانوں کی رجسٹریشن کا سلسلہ شروع کر دیاگیاہے.

احساس راشن پروگرام کا جائزہ لینے سے متعلق کمشنر ڈیرہ غازیخان ڈویژن لیاقت علی چٹھہ کی زیر صدارت اجلاس منعقد ہوا جس میں ڈائریکٹر جنرل سوشل ویلفیئر و بیت المال پنجاب مدثر ریاض ملک کے علاوہ ڈپٹی کمشنر ذیشان جاوید اور دیگر موجود تھے.

مدثر ریاض ملک نے بتایا کہ حکومت نے دکانداروں کی رجسٹریشن کاطریقہ کار مزید آسان کر د یاہے.

متعلقہ ایپ سے رجسٹریشن کے بعد نیشنل بنک کا نمائندہ خود دکاندار سے رابطہ کرے گا بائیو میٹرک تصدیق کے بعد بنک اکاونٹ بنایاجائے گا. دکاندارکیلئے شناختی کارڈ،

موبائل نمبر اور دال گھی، خوردنی آئل سمیت دیگر اشیاء کی موجودگی لازمی قرار دی گئی ہے.

اجلاس میں بنک آف پنجاب کے طریقہ کار اور دیگر معاملات کابھی جائزہ لیاگیا. کمشنر نے کہاکہ چاروں اضلاع میں احساس راشن پروگرام کیلئے دکانداروں کو رجسٹرڈ کرایاجارہاہے تاہم بنک اکاونٹ بنانے میں تاخیر پیش آ رہی تھی

نئی پالیسی سے مطلوبہ تعداد میں کریانہ سٹور جلد رجسٹرڈ کرا لیے جائیں گے. اجلاس میں ایڈیشنل کمشنر خالد منظور، اسسٹنٹ کمشنر جنرل حیات اختر

ڈی بی اے شہزاد قدیر، ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر چودھری اظہر یوسف، ڈپٹی ڈائریکٹر ذکاء الدین اوردیگر موجو دتھے
علاوہ ازیں افسران نے ٹیچنگ ہسپتال میں زیرتعمیر پناہ گاہ کے کام کا بھی جائزہ لیا.
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

ڈیرہ غازیخان

کمشنر ڈیرہ غازی خان ڈویژن لیاقت علی چٹھہ نے بارش کے پانی کی نکاسی کیلئے شہر کا دورہ کیا۔

ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ عبید الرشید،چیف کارپوریشن آفیسر ساجد ریاض اور دیگر ہمراہ تھے کمشنر نے ٹریفک چوک،مرکزی بازار اور شہر کے دیگر نشیبی علاقوں کا دورہ کیا

انہوں نے بارش کے پانی کی نکاسی میں مصرف مشینری کا جائزہ لیتے ہوئے عملہ سے بھی ملاقات کی۔

ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ عبید الرشید،چیف کارپوریشن آفیسر ساجد ریاض اور دیگر افسران ہمراہ تھے۔

کمشنر نے کہا کہ تمام ڈسپوزل مکمل گنجائش کے ساتھ مسلسل چلائے جائیں

بجلی کے متبادل انتظام کیلئے جنریٹرز اور وافر مقدار میں ایندھن کی موجود یقینی بنائی جائے۔

نشیبی علاقوں میں نکاسی آب تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں۔

ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

ڈیرہ غازیخان

ڈائریکٹر جنرل سوشل ویلفیئر و بیت المال پنجاب مدثر ریاض ملک نے ٹیم کے ہمراہ ڈیرہ غازی خان کا دورہ کیا۔

محکمانہ اجلاس کی صدارت کے ساتھ ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ اور ڈیپارٹمنٹ کے مختلف شعبوں کا تفصیلی معائنہ کیا

ڈائریکٹر جنرل سوشل ویلفیئرنے کہا کہ

عصر حاضر کے تقاضوں کے مطابق ڈیجیٹل مارکیٹنگ سمیت صنعت زار میں مزید ٹریڈ کے کورسز شروع کرائے جارہے ہیں

جس سے بچیوں کو آن لائن روزگار کے مواقع ملیں گے۔تونسہ میں منی صنعت زار قائم کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

ڈی جی سوشل ویلفیئر نے صنعت زار،دارالامان،پاک مکتب سکول،بے نظیر ویمن کرائسسز سنٹر سمیت سوشل ویلفئیر کمپلیکس کے مختلف شعبوں کا تفصیلی معائنہ کیا۔

انہوں نے ٹیچنگ ہسپتال میں زیر تعمیر پناہ گاہ کے کام کا بھی جائزہ لیا۔

ڈپٹی کمشنر ذیشان جاوید،ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر چوہدری اظہر یوسف،ڈپٹی ڈائریکٹر ذکاء الدین،سپرنٹنڈنٹ دارالامان ثریا مجید،منیجر صنعت زار محمد اکرم،

چاروں اضلاع سے سوشل ویلفیئر ڈیپارٹمنٹ کے افسران موجود تھے۔ڈائریکٹر جنرل سوشل ویلفیئر اینڈ بیت المال مدثر ریاض ملک نے کہا کہ

ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل اولین ترجیح ہوگی۔منصوبوں میں معیار کو فوکس کیا جائیگا

ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
ڈیرہ غازیخان

حکومت پنجاب کی ہدایت پر بچوں کی پیدائش کے اندراج، رجسٹریشن رولز اور چائلڈ پروٹیکشن سے متعلق آگاہی کیلئے سوشل ویلفیئر کمپلیکس ڈیرہ غازیخان کے

صنعت زار میں این جی اوز، سی ایس اوز اور سوشل ویلفیئر آفیسرز کے ساتھ آگاہی سیشن کا انعقاد کیاگیا.

منیجر صنعت زارملک محمد اکرم نے کہاکہ پیدائش کا بروقت اندراج بچوں کے بنیادی حقوق میں شامل ہے.

بچوں کے تحفظ کیلئے آگاہی کی ضرور ت ہے جس کیلئے این جی اوز، علماء، کمیونٹی کے افراد فعال کردارادا کریں.

اس موقع پر سیدظفر عباس شاہ، آصف نقوی، قاری جمال عبدالناصر اوردیگر نے بھی اظہار خیال کیا

ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

ڈیرہ غازیخان

جنوبی پنجاب کے لوگوں کو صحتِ عامہ کی بلاامتیاز سہولیات ان کی دہلیز پر فراہم کرنے کے لیے تمام وسائل اور افرادی قوت کو استعمال میں لایا جارہا ہے۔

اس حوالے سے تمام بنیادی و دیہی مراکز صحت اور تحصیل و ہیڈ کوارٹرہسپتالوں میں صفائی، تزین وآرائش، ادویات کی فراہمی، آپریشن تھیٹرز کو فعال کرنے

سمیت موثر سروس ڈیلیوری کو یقینی بنانے پر خصوصی فوکس کیا جارہا ہے۔ یہ باتیں سیکرٹری محکمہ پرائمری و سیکنڈری ہیلتھ کیئر جنوبی پنجاب تنویر اقبال تبسم نے ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ سروسز جنوبی پنجاب ڈاکٹر خلیل احمد سکھانی و دیگر

افسران کے ہمراہ ضلع ڈیرہ غازیخان میں بنیادی مرکز صحت سمینہ، دیہی مرکز صحت چوٹی، سول ہسپتال سخی سرور و دیگر مراکز صحت کا دورہ کرتے ہوئے کیں۔

انہوں نے مختلف مراکز صحت کے دورہ کے دوران کورونا ویکسی نیشن مہم، لیبر روم و آپریشن تھیٹر کی حالت، ادویات کی دستیابی و فراہمی، او پی ڈی سروسز، صفائی کی صورتحال

بنیادی مرکز صحت سمینہ کی دیہی مرکز صحت میں اپ گریڈیشن کے ترقیاتی منصوبہ پر پیشرفت سمیت دیگر امور کا جائزہ لیا۔

ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ لیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ضلع ڈیرہ غازیخان میں محکمہ صحت کے ترقیاتی منصوبوں کو معیار کو یقینی بناتے ہوئے مقررہ مدت سے پہلے مکمل کرایا جائے۔

انہوں نے چیف ایگزیکٹیو آفیسر کو ہدایت کی کہ فوری طور پر سول اسپتال سخی سرور کی پرانی عمارت کو خالی کرکے ہسپتال کو نئی عمارت میں شفٹ کیا جائے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل کے لیے انتظامیہ اور دیگر متعلقہ محکموں کے ساتھ مسلسل رابطہ رکھا جائے تاکہ

منصوبوں کی بروقت تکمیل سے جنوبی پنجاب کے لوگوں کو صحت عامہ کہ سہولیات کی بروقت فراہمی میں مدد مل سکے۔ انہوں نے مزید کہا کہ

ضلع ڈیرہ غازیخان کے محکمہ صحت کے ترقیاتی منصوبوں کو نہ صرف پنجاب بلکہ قبائلی علاقوں اور دیگر صوبوں کے لوگوں کو بھی صحت عامہ کی موثر سہولیات میسر ہوں گی کیونکہ ڈیرہ غازیخان جغرافیائی لحاظ سے ٹرائی بارڈر ایریا ہے۔

انہوں نے محکمہ بلڈنگ کے افسران کو ہدایت کی کہ سول ہسپتال سخی سرور کی نئی عمارت میں ہارٹیکلچر پر خصوصی فوکس کیا جائے۔

انہوں نے بات چیت کرتے ہوئے مزید کہا کہ کورونا ایک عالمی وباء کی شکل اختیار کرچکا ہے

اس وقت دنیا کوکورونا کے تیسرے ویریئنٹ کا سا منا ہے۔ جس سے مکمل ویکسی نیشن اور احتیاطی تدابیر پر عملدرآمد کرکے ہی محفوظ رہا جاسکتا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ جنوبی پنجاب میں کورونا کے اومی کرون ویئرینٹ کی تصدیق کے لیے نشترہسپتال ملتان میں قائم بی ایس ایل تھری میں ٹیسٹنگ کٹس اور دیگر سہولیات فراہم کردی گئی ہیں

اور اس حوالے سے کورونا کے کنفرم پازیٹو کیسوں کے نمونہ جات اومی کرون ویئرینٹ کی تصدیق کے لیے اس لیبارٹری میں بھجوانے بارے ہدایات

جنوبی پنجاب کے تمام چیف ایگزیکٹیو افسرا ن کو جاری کردی گئی ہیں۔ انہوں نے ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ

کورونا ویکسی نیشن مہم کے اہداف حاصل کرنے کے لیے ویکسی نیشن کے عمل کو تیز کیا جائے اور اس ضمن میں معاشرہ کے تمام سٹیک ہولڈرز کوآن بورڈ لیا جائے۔

ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
ڈیرہ غازیخان

ڈیرہ غازی خان کی ضلعی انتظامیہ کسانوں کی مشکلات کے پیش نظر انہیں کھادوں کی باآسانی فراہمی کیلئے متحرک ہو گئی ہے،

اس سلسلہ میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو ڈیرہ غازی خان احمد حسن رانجھا کی زیر صدارت کھاد ڈیلرز کا اجلاس

ڈی سی آفس کے کمیٹی روم میں منعقد ہوا۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرنے کہا ہے کہ ڈیلرز کھادوں کو حکومت کے طے کردہ نرخوں پر فروخت کو یقینی بنائیں،کاشتکار

کی مشکلات کا احساس کریں،ایجنٹوں کے بجائے حقیقی کاشتکاروں کو ہی کھاد فروخت کریں،زائد منافع سے گریز کریں،

کھادوں کی سپلائی چین کو بہتر بنایا جائے۔اجلاس میں پولیٹیکل اسسٹنٹ محمد اکرام ملک،اسسٹنٹ کمشنر نبیل احمد میمن، ڈائریکٹر زراعت مہر عابد حسین،

ڈپٹی ڈائریکٹر غلام محمد بزدار،اسسٹنٹ ڈائریکٹر ملک کلیم کوریہ اور فرٹیلائزر ڈیلرز ایسوسی ایشن کے نمائندے بھی موجود تھے۔

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر احمد حسن رانجھا نے کہا کہ ضلع میں کسی کو حکومت کے نوٹیفائیڈ قیمتوں سے زائد پر کھادیں فروخت نہیں کرنے دی جائے گی،ڈیلرز منافع کی شرح کم رکھیں،

شاپس کے بجائے سٹوروں پر کھادیں فروخت کیں جائیں۔انہوں نے کہا کہ سٹوروں پر کھادوں کی قیمتیں نمایاں جگہوں پر آویزاں کی جائیں،

کمپنیوں کی سپلائی کو براہ راست کسانوں کو فراہم کی جائے،کسانوں کی مشکلات کا احساس کرتے ہوئے

انہیں لائنوں میں کھڑا نہ کیا جائے۔ احمد حسن رانجھا نے کہا کہ زائد منافع کی شکایات پر انتظامیہ ڈیلرز کے خلاف سخت کارروائی کرے گی،

ڈیلرز سٹاک کو کسانوں کی سہولت کیلئے مارکیٹوں میں لائیں،فصلوں کی کاشت کے وقت کسانوں کا احساس کریں۔اس موقع پر ڈیلروں نے ضلعی انتظامیہ کو اپنے تعاون کی یقین دہانی بھی کرائی۔

%d bloggers like this: