دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

ڈیرہ غازیخان کی خبریں

ڈیرہ غازی خان سے نامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلوں پر مبنی خبریں،تبصرے اور تجزیے۔

پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ملاوٹ مافیا کیخلاف کارروائیاں جاری

72کلو ایکسپائرڈ مصالحہ جات تلف،

جنرل سٹور،ملک پوائنٹس،ہوٹل،بیکری سوئیٹس اینڈ کنفکشنری یونٹ سمیت131فوڈ پوائنٹس کی چیکنگ، ناقص خوراک کی تیاری اور فروخت پر 83ہزارروپے کے

جرمانے عائد،106شاپس مالکان کو وارننگ نوٹسز جاری۔۔

ڈی جی خان 4جنوری: ڈائریکٹر جنرل پنجاب فوڈ اتھارٹی رفاقت علی نسوآنہ کی ہدایت پر ڈائریکٹر آپریشنز سائوتھ پنجاب محمد سیف کی زیر نگرانی بہاولپور

اور ڈی جی خان ڈویژن کے مختلف اضلاع میں صحت دشمن عناصر کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں۔

تفصیلات کے مطابق دی جی خان میں ناقص صفائی کے انتظامات پر معروف ہوٹل کو 13ہزارروپے کا جرمانہ عائد کردیا گیا۔اس کے علاوہ مظفرگڑھ میں ایکسپائرڈاشیاء اور صفائی کے انتہائی ناقص انتظامات پائے جانے

پر بیکریزیونٹ کو17ہزار روپے کا جرمانہ کردیا گیا۔اس کے ساتھ ہی راجن پور میں بیکری کو 7ہزارروپے کا جرمانہ عائد کیا گیا۔

اس کے ساتھ ہی لیہ میں جنرل سٹور،تکہ شاپ اور کریانہ سٹورکی چیکنگ پر انتہائی غیر معیاری خوراک پائے جانے پر42ہزار روپے جرمانہ کردیا گیااور 72کلو ایکسپائرد مصالحہ جات کو موقع پر ہی تلف کردیا گیا۔

اسی طرح سے بہاولپور ڈویژن میں پنجاب فوڈ اتھارٹی نےغیر معیاری خوراک فروخت کرنے والےفوڈ پوائنٹس کی چیکنگ کرتے ہوئےفوڈ اتھارٹی قوانین کی خلاف ورزیوں پر بھاری جرمانے عائد کردئیے۔

مزید تفصیلات کے مطابق بہاولپور میں ناقص خوراک، ملاوٹی اشیاء کو جڑ سے اکھاڑنے کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئےپنجاب فوڈ اتھارٹی نے معروف پیزا شاپ،دہی بھلے اور بیکری کی چیکنگ کرتے ہوئے 23ہزار روپے جرمانہ کردیا۔

اسی طرح سےبہاولنگر میں ہوٹل کو ناقص خوراک کی فروخت پر پر 5ہزارروپے جرمانہ عائد کردیا گیا۔اس کے علاوہ رحیم یار خان میں بھی معروف ہوٹل کی چیکنگ کرتے ہوئے

غیر معیاری اور ناقص انتظامات پر 40ہزار روپے جرمانہ عائد کردیا گیا۔معیاری خوراک پنجاب فوڈاتھارٹی کی اولین ترجیح ہے۔

ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

ڈیرہ غازیخان

ڈپٹی کمشنر ڈیرہ غازی خان ذیشان جاوید نے کہا ہے کہ سپیشل افراد ہماری خصوصی شفقت کے مستحق ہیں ان کے مسائل حل کرنا باعث ثواب ہے،

حکومت پنجاب سپیشل افراد کی مالی امداد کرکے ان کے احساس محرومی کو ختم کرنے اور انہیں معاشرے کا ذمہ دار شہری بنانے کیلئے اپنے وسائل بروئے کار لا رہی ہے،

انہوں نے ان خیالات کا اظہار ڈسٹرکٹ جینڈر مین سٹریمنگ،

ہیومن رائٹس اور معذوروں کی بحالی و تربیت بارے مختلف کمیٹیوں کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرز سیف الرحمن بلوانی،احمد حسن رانجھا،ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر ذکاء الدین،ڈی ایچ او ڈاکٹر اطہر سکھانی اور متعلقہ محکموں کے افسران نے شرکت کی۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے

ڈپٹی کمشنر ذیشان جاوید نے کہا کہ ریاست کے نمائندہ ہونے کی حیثیت سے افسران سپیشل افراد کو ہر صورت ریلیف فراہم کریں،انہیں خصوصی توجہ دیں،ریڈرسل کمیٹی ان کی شکایات کا بروقت ازالہ کرے،

نجی و سرکاری ملازمتوں میں ان کے کوٹہ پر عمل درآمد کرایا جائے،سپیشل افراد کی ملازمت کے آڈرز کی کاپی فراہم نہ کرنے والے اداروں کو نوٹس بھجوائے جائیں،

ہر محکمہ اس بارے میں حکومتی پالیسی پر عملدرآمد کرانے کا پابند ہے،ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ نیک نیتی اور جذبہ سے کوشش کی جائے تو مقصد کا حصول آسان ہو جاتا ہے

،ڈس ایبلیٹی سرٹیفکیٹ کے حامل سپیشل افراد کو سفری سہولیات کی فراہمی کیلئے اقدامات کو یقینی بنایا جائے۔جینڈر سٹریمنگ کمیٹی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر نے کہا
کہ ہر ضلع میں قائم ہراسمنٹ کمیٹیوں میں ضلعی سربراہوں کے ساتھ ایک فی میل ممبر کو نامزد کیا جائے،خواتین سٹاف کے لئے اداروں میں ڈے کئیر سنٹرز قائم کئے گئے

ہیں،ملازمتوں میں خواتین کے کوٹہ پر عملدرآمد کیلئے محکمہ سوشل ویلفیئر تمام محکموں سے فیڈ بیک لے۔ذیشان جاوید نے کہا کہ انسانی حقوق کی دستیابی کے لیے ہم سب کو مل کر کام کرنا ہوگا،وقت کا تقاضا ہے کہ

کسی بھی جگہ انسانی حقوق کی پامالی نہ ہو،ہر ایک کو اس کا حق ملے،کسی کے ساتھ ناانصافی نہ ہو،ہم نے اس سلسلہ میں شعور بیدار بھی کرنا ہے

،ضلع کی ہومن رائٹس کمیٹی حکومتی اداروں میں انسانی حقوق بارے وزٹ کرے اور مشاہدات کی روشنی میں اپنی رپورٹس کو حتمی شکل بھی دے۔

بعد ازاں ڈپٹی کمشنر ذیشان جاوید نے مستحق معذور افراد میں امدادی چیک بھی تقسیم کئے۔

ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
ڈیرہ غازیخان

ڈپٹی کمشنر ذیشان جاوید نے کہا کہ ڈاکٹرز قوم کے مسیحا ہیں،وہ اپنی پیشہ وارانہ قابلیت سے مریضوں کو تکالیف سے بچاتے اور انہیں نئی زندگیاں دیتے ہیں،سرکاری ہسپتالوں میں ان کی تعیناتی میں میرٹ کو ترجیح دی جائے

اور تمام امور میں شفافیت کو یقینی بنایا جائے گا،انہوں نے یہ بات ڈی آفس میں فی میل ڈاکٹروں کی بھرتی کیلئے ہونے والے انٹرویوز میں گفتگو کرتے ہوئے کیا

اس موقع پر سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر عتیق الرحمن،ڈی ایچ او ڈاکٹر اطہر سکھانی سمیت دیگر افسران بھی موجود تھے۔

ڈپٹی کمشنر ذیشان جاوید نے کہا کہ ضلع ڈیرہ غازی خان میں مرد و خواتین میڈیکل آفیسرز اور چارج نرسوں کی بھرتیاں میرٹ پر ہوں گی،

تمام تر پروسیجر کو شفاف ترین بنایا گیا ہے،امیدوار بھی اپنی قابلیت پر بھروسہ رکھیں،کسی سفارش کو خاطر میں نہ لائیں،انہیں میرٹ کے اصولوں کے تحت تمام مراحل سے باخبر رکھا جائے گا،

انہوں نے سلیکشن کمیٹی کو ہدایات دیتے ہوئے کہ کہ وہ انٹرویوز میں میرٹ کو ترجیح دیں،شفاف بھرتی قوانین پر عمل کریں،

کسی کی سفارش کو نہ مانیں،اس سلسلہ میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔

ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
ڈیرہ غازیخان

ایس پی پٹرولنگ ڈیرہ غازیخان ریجن ہما نصیب نے کہا ہے کہ پٹرولنگ پولیس ہمہ وقت ہائی ویز پرفرائض سر انجام دے رہی ہے اور 24 گھنٹے گشت کے

باعث ہائی ویز محفوظ ہیں جبکہ روڈ کرائم میں 90 فیصد کمی ہوئی ہے. انہوں نے یہ بات محکمہ کی سال 2021 کی کارکردگی رپورٹ جاری کرنے کے موقع پر

گفتگو کرتے ہوئے کہی . پی آر او عامر محمود اے ایس آئی نے محکمہ کی رپورٹ بارے بتایا کہ گزشتہ سال کل 3353 مقدمات کا اندراج کیا گیا جن میں منشیات کے 96 مقدمات اسلحہ کے 175مقدمات شراب کے 115 مقدمات شامل ہیں

اسی طرح روڈ بلاکنگ اوور لوڈنگ ٹریفک رولز کی خلاف ورزی کے مرتکب 1617 ڈرائیورز کے خلاف مقدمات کا اندراج کیا گیا

جبکہ دیگر 17 متفرق مقدمات کا اندراج کیا گیا. اس دوران 619 مجرمان اشتہاری، 24 عدالتی مفرورجبکہ دیگر مقدمات میں 3382 ملزمان کو پابند سلاسل کیا گیا.

پیٹرولنگ پولیس ڈیرہ ریجن نے اسلحہ ریکوری کی مد میں چار کلاشنکوف 6 رائفلز 28 گن 12بور137 پسٹلز 419 گولیاں برآمد کیں جبکہ

منشیات میں 4164 لیٹرز شراب94581گرام چرس220 گرام ہیروئن 884 گرام افیون جبکہ 8.9کلو گرام بھنگ برآمد کی گئی

گزشتہ سال کے دوران پٹرولنگ پولیس ڈیرہ ریجن نے 27 ہزار 917 بے بس مجبور افراد کو شاہرات پر مدد دی جبکہ 279 گمشدہ بچوں کو والدین سے

ملایا گیا 4623 ناجائز تجاوزات سے روڈ کلیئر کرا کے ٹریفک کے بہاؤ کو بہتر بنایا گیا جبکہ بلا نمبری اور مشکوک1294 موٹر سائیکل بند کیے گئے

ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

ڈیرہ غازیخان

وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار کی ہدایت پر سیکرٹری لوکل گورنمنٹ جنوبی پنجاب محمد الطاف بلوچ تین روزہ دورے پر ڈیرہ غازیخان پہنچ گئے.

انہوں نے افسران کے ہمراہ ڈیرہ غازیخان اور کوٹ چھٹہ کے ترقیاتی منصوبوں کا تفصیلی جائزہ لیا.

ایس ای لوکل گورنمنٹ خرم خان، ڈائریکٹرملک محمد رمضان اوردیگر افسران ہمراہ تھے. سیکرٹری لوکل گورنمنٹ نے ڈویژنل پبلک سکول و کالج کے توسیعی بلاک،عمارتوں کی بحالی و تزئین وا ٓرائش، پیٹر مارکیٹ روڈ اور ڈیرہ غازیخان شہر کے

محکمہ لوکل گورنمنٹ کی زیر نگرانی جاری ترقیاتی منصوبوں کا باریک بینی سے جائزہ لیا. انہوں نے کوٹ چھٹہ تحصیل میں بھی ترقیاتی منصوبوں کی مانیٹرنگ کی.

سیکرٹری لوکل گورنمنٹ نے کہاکہ ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل اولین ترجیح ہونی چاہیئے تاہم مٹیریل کے معیار پر ہرگز سمجھوتہ نہیں کیاجائے گا.

افسران دفاتر کی بجائے فیلڈ میں زیادہ وقت گزاریں تاکہ منصوبوں کی کڑی مانیٹرنگ یقینی بنائی جاسکے. بلدیاتی اداروں کی تحویل کے

بعد محکمہ لوکل گورنمنٹ شہر میں صفائی، سیوریج اور میونسپل سروسز کیلئے متعلقہ انتظامیہ کے ساتھ تعاون کرے.

فرائض میں کوتاہی، عدم دلچسپی اور غفلت برداشت نہیں کی جائے گی. انہوں نے کہاکہ تین روزہ دورے کے مقصد ہرسکیم کا تفصیلی جائزہ لیتے ہوئے

رکاوٹوں کو خامیوں کو دور کر کے کام کی رفتارکو تیز کرنا ہے

ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

ڈیرہ غازیخان۔

ڈولفن فورس اور حیدر سکواڈ کے جوان پولیس کا روشن چہرہ ہیں،موٹر سائیکل ڈکیتی و چوری سمیت اسٹریٹ کرائم کی روک تھام کے لئے

تعینات ڈولفن فورس اور حیدر سکواڈ کے اہلکاروں کو ڈی پی او محمد علی وسیم نے چیک کیا۔

تفصیلات کے مطابق موٹر سائیکل ڈکیتی و چوری سمیت اسٹریٹ کرائم کی روک تھام کے لئے تعینات کئے گئے

اہلکاران کو ڈی پی او محمد علی وسیم نے شہر کا وزٹ کر کے خود چیک کیا۔

ڈی پی او نے کہا کہ موٹر سائیکل ڈکیت و چوری سمیت اسٹریٹ کرائم کی روک تھام کے حوالے سے ڈکیتوں اور دیگر جرائم کرنے والے شرپسند عناصر اور ان کے

سہولت کاروں کی گرفتاریاں عمل میں لانے کے ساتھ ساتھ عوام کے تحفظ کو یقینی بنایا جا رہا ہے۔

شہر بھر کے داخلی و خارجی راستوں سمیت ضلع بھر میں مٶثر چیکنگ کرتے ہوۓ جراٸم پیشہ عناصروں کے گرد گھیرا تنگ کر دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ شہر بھر میں عوام الناس کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لۓ سرد راتوں میں بھی رات گۓ تک پولیس کا موثر گشت جاری رہتا ہے تاکہ عوام الناس کو پرسکون ماحول میسر کیا جاۓ۔

ڈولفن فورس اور حیدر سکواڈ کے موثر گشت اور مشکوک افراد کو چیک کرنے کا مقصد عوام الناس کے جان مال کی حفاظت کو یقینی بنانا ہے۔

ڈی پی او محمد علی وسیم نے کہا کہ عوام الناس کو پر امن ماحول فراہم کرنے کے لۓ بھر پور اقدامات عمل میں لاۓ گۓ ہیں اور شہر بھر میں لإ اینڈ آرڈر کی صورت حال پہلے سے بہتر کرتے ہوۓ پولیس جوانوں کا الرٹ کر دیا ہے۔

ترجمان پولیس

About The Author