نومبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

طورخم ٹرمینل کی تعمیر کےخلاف پاک افغان شاہراہ احتجاجا بند کر دی گئی

پولیس کے ساتھ ہاتھا پائی میں دو اہلکار اور تین مظاہرین زخمی

ضلع خیبرمیں مشتعل سینکڑوں خوگہ خیل قبائل نے طورخم ٹرمینل کی تعمیر کےخلاف پاک افغان شاہراہ احتجاجا بند؛

پولیس کے ساتھ ہاتھا پائی میں دو اہلکار اور تین مظاہرین زخمی؛

مظاہرین کو منتشر کرنے کےلئےپولیس نے ہوائی فائرنگ اور آنسوگیس کا استعمال کیا۔

پولیس کے مطابق طورخم میں ٹرانزٹ ٹرمینل کی تعمیراتی کام کےخلاف خوگہ خیل قبیلے کے سینکڑوں مشتعل افراد نے لنڈی کوتل بائی روڈ پر پاک افغان شاہراہ کو احتجاجا بند کردیا۔

مظاہرین نے لنڈی کوتل بازار سے طورخم ٹرمینل تک پیدل مارچ شروع کیا۔ میچنی چیک پوسٹ پر پولیس نے مظاہرین کو روکنے کی کوشش کی۔

اس دوران ہاتھا پائی سے دو پولیس اہلکار اور تین مظاہرین زخمی ہوگئے۔

ہولیس نے مظاہرین کو منتشر کرنے لئے ہوائی فائرنگ اور آنسوگیس استعمال کیا۔ مظاہرین کا کہنا ہے کہ

خوگہ خیل قبائل نے تحریری معاہدے کے تحت ایف بی آر کو ٹرمینل کی تعمیر کےلئے 300 کنال اراضی لیز پر دیاہے۔

تاہم این ایل سی عملہ 300 کنال سے تجاوز کرکے ٹرمینل کی تعمیر کےلئے خوگہ خیل قبیلے کے شاملات پر قبضہ کررہاہے۔

مظاہرین نے اعلان کیا ہے کہ این ایل سی کو لیز معاہدہ کے پابندبنانے اور خوگہ خیل قبائل کے مشترکہ اراضی پر قبضہ ختم کرنے تک احتجاج جاری رہے گا

اور این ایل سی عملہ پر تعمیراتی کام بند کریں گے۔ دوسرے جانب این ایل سی ہیڈ کوارٹر کے ترجمان سیدمشتاق شاہ کے مطابق این ایل سی معاہدے کی پاسداری کرتاہے۔

بعض عناصر گمراہ کن پروپیگنڈا کررہاہے۔حالانکہ خوگہ خیل قبائل کو ٹرمینل کی ماہانہ محصولات سے اپنا متعین حصہ باقاعدگی سے فراہم کیاجاتا ہے۔

About The Author