دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

عمر خطاب شیرانی قتل کیس بیوی سمیت تین ملزمان گرفتار

عوامی نیشنل پارٹی کے رہنماء عمر خطاب شیرانی کو بلدیاتی الیکشن سے ایک دن قبل اپنے گھر کے ساتھ قتل کیا گیا تھا

عمر خطاب شیرانی قتل کیس بیوی سمیت تین ملزمان گرفتار،ملزمان کو میڈیا کے سامنے پیش کردیا گیا

عوامی نیشنل پارٹی کے رہنماء عمر خطاب شیرانی کو بلدیاتی الیکشن سے ایک دن قبل اپنے گھر کے ساتھ قتل کیا گیا تھا.

ڈی پی او نجم الحسنین لیاقت کے مطابق قتل کی واردات میں عمر خطاب کی تیسری بیوی ملوث ہے. واقعہ میں ملوث بیوی سمیت تین افراد کو آلہ سمیت گرفتار کرلیا گیا ہے۔

ڈی پی او نے کہا کہ عمر خطاب کا قتل سیاسی ہے نہ دہشت گردی کا عنصر ہے، خالصتاََ خوانگی واقعہ ہے۔

نجم الحسین نے کہا کہ واقعہ کے حوالے سے ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے۔

عمر خطاب شیرانی بلدیاتی انتخابات میں عوامی نیشنل پارٹی کے نامزد امیدوار برائے سٹی مئیر تھے

About The Author